ہزار گردشِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
ہزار گردشِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
ہزار گردشِ شام و سحر سے گذرے ہيں
وہ قافلے جو تری رہگذر سے گذرے ہيں
ابھي ہوس کو ميسر نہيں دلوں کا گداز
ابھي يہ لوگ مقامِ نظر سے گذرے ہيں
ہر ايک نقش پہ تھا تيرے نقشِ پا کا گماں
قدم قدم پہ تری رہ گذر سے گذرے ہيں
نہ جانے کون سی منزل پہ جا کے رک جائيں
نظر کے قافلے ديوار و در سے گذرے ہيں
کچھ اور پھيل گئيں درد کي کٹھن راہيں
غمِ فراق کے مارے جدھر سے گذرے ہيں
جہاں سرور ميسر تھا جام و مئے کے بغير
وہ مے کدے بھی ہماری نظر سے گذرے ہيں
(صوفی تبسّم)
وہ قافلے جو تری رہگذر سے گذرے ہيں
ابھي ہوس کو ميسر نہيں دلوں کا گداز
ابھي يہ لوگ مقامِ نظر سے گذرے ہيں
ہر ايک نقش پہ تھا تيرے نقشِ پا کا گماں
قدم قدم پہ تری رہ گذر سے گذرے ہيں
نہ جانے کون سی منزل پہ جا کے رک جائيں
نظر کے قافلے ديوار و در سے گذرے ہيں
کچھ اور پھيل گئيں درد کي کٹھن راہيں
غمِ فراق کے مارے جدھر سے گذرے ہيں
جہاں سرور ميسر تھا جام و مئے کے بغير
وہ مے کدے بھی ہماری نظر سے گذرے ہيں
(صوفی تبسّم)
Last edited by سخنور on Sat Aug 22, 2009 8:13 pm, edited 1 time in total.
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
بہت ہی زبردست ۔
شیئرنگ کے لیئے پھر شکریہ سخنور جی۔
شیئرنگ کے لیئے پھر شکریہ سخنور جی۔
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
صوفی تبسم نے میرے خیال میں بچوں کے لیے بھی کافی کچھ لکھا ہے
اور یہ غزل بھی کافی اچھی ہے
اور یہ غزل بھی کافی اچھی ہے
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
بہت شکریہ رضی صاحب!رضی الدین قاضی wrote:بہت ہی زبردست ۔
شیئرنگ کے لیئے پھر شکریہ سخنور جی۔
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
شکریہ شازل صاحب! میں نے صوفی صاحب کی بچوں کی کافی نظمیں ٹائپ کر رکھی ہیں. فرصت ملتے ہی انہیں بھی شئیر کرتا ہوں.شازل wrote:صوفی تبسم نے میرے خیال میں بچوں کے لیے بھی کافی کچھ لکھا ہے
اور یہ غزل بھی کافی اچھی ہے
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
لاجواب سخنور بھائی شکریہ شئیر کرنے کا
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
جہاں سرور ميسر تھا جام و مئے کے بغير
وہ مے کدے بھی ہماری نظر سے گذرے ہيں
بہت خوب سخنور بھیا بہت اچھی شیئرنگ ہے۔
وہ مے کدے بھی ہماری نظر سے گذرے ہيں
بہت خوب سخنور بھیا بہت اچھی شیئرنگ ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
بہت شکریہ بوبی صاحب!بوبی wrote:لاجواب سخنور بھائی شکریہ شئیر کرنے کا
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
شازل صاحب، ٹوٹ بٹوٹ کے خالق تو صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم صاحب ہی ہیں. لیکن ویب کی دنیا میں صوفی صاحب کی کتاب "ٹوٹ بٹوٹ" کو متعارف کروانے کا کام اسی خاکسار نے کیا ہے.شازل wrote:یہ ٹوٹ بٹوٹ کا خالق کون ہے
Re: ہزار گردشِِ شام و سحر سے گذرے ہيں . صوفی تبسّم
بہت شکریہ چاند بابو صاحب!چاند بابو wrote:جہاں سرور ميسر تھا جام و مئے کے بغير
وہ مے کدے بھی ہماری نظر سے گذرے ہيں
بہت خوب سخنور بھیا بہت اچھی شیئرنگ ہے۔