[center]غزل
لکھ اپنی ڈائری میں کبھی میرا نام بھی
ان رنگ رنگ لفظوں میں اک سادہ نام بھی
دن تھے کہ تیری کار کا نمبر بھی یاد تھا
اب ہیں کہ ہم کو بھول گیا اپنا نام بھی
گر می تھی وہ مکان کا سب کچھ جھلس گیا
دل کا ورق بھی راکھ ہوا، اُس کا نام بھی
اس سے ہی زندگی ہے مرے خُوں کے شہر میں
بر فیلی خواہشوں میں ہے اک جلتا نام بھی
وہ بھوک تھی میں اپنے ہی اندر کو کھا گیا
ملتا نہیں ہے دور تلک میرا نام بھی
محمود شام پوچھتے ہیں سب “ وہ“ کون ہے
تم ہی کہو کہ ہوتا ہے خوشبو کا نام بھی [/center]
لکھ اپنی ڈائری میں کبھی میرا نام بھی
-
- دوست
- Posts: 203
- Joined: Thu Mar 22, 2012 12:07 pm
- جنس:: مرد
Re: لکھ اپنی ڈائری میں کبھی میرا نام بھی
شیئرنگ کے لیے شکریہ نبیل بھائی،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: لکھ اپنی ڈائری میں کبھی میرا نام بھی
بہت خوب آپ کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]