تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

Post by علی عامر »

[center]بدن سے جو چھو کر ادھر بھی آتا ہے
مثال ِ رنگ وہ جھونکا، نظر بھی آتا ہے

تمام شب جہاں جلتا ہے اک اداس دیا
ہوا کی راہ میں اک ایسا گھر بھی آتا ہے

وہ مجھ کو ٹوٹ کے چاہے گا، چھوڑ جائے گا
مجھے خبر تھی اُسے یہ ہنر بھی آتا ہے

اجاڑ بن میں اترتا ہے ایک جگنو بھی
ہوا کے ساتھ کوئی ہمسفر بھی آتا ہے

وفا کی کون سی منزل پہ اُس نے چھوڑا تھا
کہ وہ تو یاد ہمیں بھول کر بھی آتا ہے

جہاں لہُو کے سمندر کی حد ٹھہرتی ہے
وہیں جزیرہ لعل و گُہر بھی آتا ہے

چلے جو ذکر فرشتوں کی پارسائی کا
تو زیر ِ بحث مقام ِ بشر بھی آتا ہے

ابھی سناں کو سنبھالے رہیں عدو میرے
کہ ان صفوں میں کہیں میرا سر بھی آتا ہے

کبھی کبھی مجھے ملنے بلندیوں سے کوئی
شعاع ِ صبح کی صورت اتر بھی آتا ہے

اسی لیے میں کسی شب نہ سو سکا محسن
وہ ماہتاب کبھی بام پر بھی آتا ہے
(شاعر -محسن نقوی)[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

Post by افتخار »

zub;ar zub;ar
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

Post by چاند بابو »

بہت خوب عامر بھیا بہترین شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

Post by علی عامر »

ستائش پر مشکور ہوں ;fl;ow;er;
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

Post by اضواء »

اسی لیے میں کسی شب نہ سو سکا محسن
وہ ماہتاب کبھی بام پر بھی آتا ہے :clap: :clap:

بہترین انتخاب پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا. محسن نقوی

Post by شاہنواز »

بہت خوب بہت عمدہ انتخاب
Post Reply

Return to “اردو شاعری”