آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی عامر »

برقی رابطے کی نئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں بلامعاوضہ استعمال کی جاسکے گی.

انٹرنیٹ، ایک جادوئی ٹیکنالوجی، جس نے ہماری دنیا بدل کر رکھ دی۔
آج شاید ہی کوئی شعبہ اس ٹیکنالوجی کے دائرۂ اثر سے باہر ہو۔ ہر شعبے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ انٹرنیٹ کا عمل دخل نظر آتا ہے۔ الغرض انٹرنیٹ ٹیکنالوجی روزمرّہ زندگی کا حصّہ بن چکی ہے۔ انٹرنیٹ سے استفادہ کرنے کے لیے ہم مختلف کمپنیوں کے محتاج ہیں۔ انہیں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پیز) کہا جاتا ہے۔ ہم ان کمپنیوں کی فیس ادا کر کے انٹرنیٹ کنکشن حاصل کرتے ہیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے جُڑ جاتے ہیں۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ اس جادوئی ٹیکنالوجی سے دنیا کے ہر خطے کا فرد مستفید نہیں ہو رہا۔ کہیں آئی ایس پیز کا مسئلہ ہے، تو کہیں غربت اور پس ماندگی انٹرنیٹ سے استفادہ کرنے کی راہ میں حائل ہے۔
اس صورت حال میں آپ انٹرنیٹ تک دنیا کے ہر فرد کی بلامعاوضہ رسائی کا تصور کر سکتے ہیں؟ ایسا ہو سکتا ہے، کیوں کہ ایک تنظیم کی جانب سے اس تصور کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دو برس کے بعد دنیا کا ہر فرد مفت انٹرنیٹ استعمال کرے گا۔

یہ دعویٰ نیویارک میںمیڈیا ڈیولپمنٹ انویسٹمنٹ فنڈ ( ایم ڈی آئی ایف) نامی تنظیم نے کیا ہے اور اس پر عملی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ ’’آؤٹرنیٹ‘‘ کے نام سے آگے بڑھ رہا ہے۔
’’ آؤٹرنیٹ ‘‘ پروجیکٹ کے لیے ’’ ڈیٹا کاسٹنگ‘‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت ڈیٹا ریڈیائی لہروں کی صورت میں بھیجا جاتا ہے۔ ایم ڈی آئی ایف کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے انٹرنیٹ کو خلا سے دنیا بھر میں پھیلایا جاسکے گا۔ اس مقصد کے لیے سیکڑوں چھوٹے مصنوعی سیارے ارضی مدار میں بھیجے جائیں گے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہوگا جیسے سیٹیلائٹ چینلز کے سگنلز خلا سے زمین پر پہنچتے ہیں اور پھر ٹیلی ویژن سیٹ انہیں کیچ کر لیتے ہیں۔
زمین کے زیریں مدار میں بھیجے جانے والے مصنوعی سیارے دنیا بھر میں موجود مختلف اسٹیشنوں سے ڈیٹا وصول کریں گے اور ’’یوزر ڈیٹاگرام پروٹوکول‘‘ نامی تیکنیک کے ذریعے اس ڈیٹا کو زمین پر بھیج دیں گے۔

سید کریم اس پروجیکٹ کے سربراہ ہیںِ۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’آؤٹر نیٹ‘‘ کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی پہلے ہی موجود ہے، جس کی وجہ سے اس منصوبے کی تکمیل میں زیادہ وقت صرف نہیں ہوگا۔ رواں برس جون میں یہ تنظیم ناسا سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اس ٹیکنالوجی کے آزمائشی تجربات کے لیے اجازت طلب کرے گی، جس کے بعد جون 2015ء میں ارضی مدار میں مصنوعی سیاروں کو بھیجا جائے گا۔ اس کے ایک برس بعد ’’آؤٹر نیٹ‘‘ حقیقت بن جائے گا۔
اس بات کا امکان بھی ہے کہ ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں، مگر سید کریم کے مطابق وہ اور اس منصوبے کی ٹیم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بشکریہِ: روزنامہ ایکسپریس لاہور
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by اضواء »

خبر کی فراہمی پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی خان »

بہت بہت شکریہ.
ویسے بہت ہی زبردست نیوز سنا رہیں آپ. اللہ کرے کہ ایسا ممکن ہو جائے. مگر دیکھتے ہیں کہ آگے آگے ہوتا ہے کیا. m:a:z:a:a
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ تو ایک بہت اچھی اور کچھ حد تک چونکا دینے والی خبر ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by محمد شعیب »

Wawwwwwwww
یقین نہیں آرہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے... اگر ایسا ہو گیا تو سمندر،صحرا،پہاڑ الغرض ہر جگہ انٹرنیٹ میسر ہو گا. بظاہر بہت مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ..
شئرنگ کا شکریہ..
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی خان »

میرے خیال میں اسمیں امریکہ بہادر کی اپنی عرض ہے. اس لئے یہ بالکل ممکن ہے. کیونکہ ان لوگوں نے افغانستان ، پاکستان اور اسی طرح کے دوسرےممالک کی جاسوسی کرنی ہے. اور اُسکےلئے یہ لوگ بہت ہی ہٹ کر اپنا کر کام دکھاِ رہیں ہیں. جیسا کہ ان لوگوں سے اَن ایکٹیو پتھر کی شکل کے سپائی راکس ہر جگہ گرانے شروع کر دیئے ہیں. یہ راکس اپنی توانائی سورج سے حاصل کر رہیں ہیں، اور یہ بہت ہی کم توانائی خرچ کر رہیں ہیں، اتنی کم کے ہماری سوچ سے بھی سے کم، یہ ڈیوائسیسز تب تک اَن ایکٹیو رہتے ہیں، جب تک ان کے نزدیک کوئی ایکٹیوٹی نہ ہو، جب بھی کوئی آواز ان کے پاس آتی ہے تو وہ آواز یہ ڈیوائس ریکارڈ کر لیتا ہے. پھر یہی سب کچھ یہ ایک ڈیوائس سے دوسرے ، دوسرے سے تیسرے ڈیوائس کو منتقل کرکے اپنے سرور کو پہنچا دیتا ہے. اور پھر وہاں پر آواز کو فلٹر کیا جاتا ہے، اور اگر وہ آواز کسی بھی مطلوب شخص کی ہے تو پھر اُسکی خیر نہیں ہے. ہاہاہاہا h.a.h.a
ویسے ان ڈیوائسیسز میں بھی آواز کو فلٹر کرنے اور انکو ریموٹلی اَپ ڈیٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے. تو میری نظر میں یہ سب کچھ ان لوگوں کو درکار ہے. اور اُسکے لئے یہ لوگ انسانی بھلائی او ر اس طر ح کے دوسرے نام دے کر ان ناموں اور کاموں کی آڑ میں اپنا کام کر رہیں ہیں، اور دُنیا پر حکمرانی کر رہیں ہیں.

تصویر ملاحظہ کریں.
Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی خان »

Image

Image

Image

Image

Image

Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by محمد شعیب »

اشفاق علی بھائی
بہت ہی عمدہ معلومات شئر کرنے کا شکریہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی عامر »

شکریہ اشفاق بھائی ;fl;ow;er;
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by نورمحمد »

ناقا بل یقین مگر ناممکن نہیں !!!!
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by چاند بابو »

کمال ہے. ان کے بارےمیں پہلے پڑھا ضرور تھا مگر یہ پتھر دیکھے آج ہی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by افتخار »

بہت بہت شکریہ.
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی خان »

چاند بابو wrote:کمال ہے. ان کے بارےمیں پہلے پڑھا ضرور تھا مگر یہ پتھر دیکھے آج ہی ہیں.
ماجد بھائی. میرا مشورہ ہے کہ آپ بھی اس پر سرچ کریں، اور اپنی وہ سرچ کو اُردو میں ترجمعہ کرکے یہاں اس فورم کی زینت بنائیں. تاکہ بہت سے دوستوں کا بھلا ہو جائے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by چاند بابو »

جی اشفاق بھیا میں کوشش کروں‌گا.
ویسے یہ تو آپ نے تقریبا شئیر کر ہی دیا ہے مجھے کچھ اور بتا دیں کچھ اچھوتا سا میں اس پر تحقیق کر لوں گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by نورمحمد »

چاند بابو wrote:کمال ہے. ان کے بارےمیں پہلے پڑھا ضرور تھا مگر یہ پتھر دیکھے آج ہی ہیں.
ڈسکوری میں اس طرز کے کیمیرے دیکھنے ملتے ہیں :$ :$
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی خان »

ماجد بھائی. میں اپکو ایک ٹپ دے رہا ہوں. آپ اُسکو لے کر باقی معلومات انگلش سے اُردو ترجمعہ کر سکتے ہیں.

یہ لوگ اسکے علاوہ ان راکس میں بم بھی نصب کر رہیں ہیں. کہ اگر کہیں پر بھی وانٹیڈ بندہ نزدیک ہو، تو بم کو اُس پر استعمال کیا جا سکے نہ کہ ڈرون بھیجیں پھر اُسکی ویڈیو کنفرم کریں اور پھر اُسکے بعد میزائل سے اُس کو ہٹ کرنے کی کوشش کریں. اصل میں ان راکس میں بہت ہی عام اور سستی ٹیکنالوجی یہ لوگ استعمال کر رہیں ہیں. جو اگر کسی کے ہاتھ لگ بھی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، اور سب سے بڑھ کر ان راکس میں آواز کو فلٹر کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہو گی. اس لئے ادھر بندے کو منہ سے آواز نکلی اور اُدھر بم ڈیفیوز ہو گیا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by چاند بابو »

جی اشفاق بھیا میں انشااللہ اس بارے میں ضرور دیکھوں گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by علی خان »

ماجد بھائی . اپکے معلوماتی ریسیرچ فیچر کا انتظار ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by چاند بابو »

یار اشفاق بھیا میں معذرت خواہ ہوں مجھے تو اس کام کے لئے بھی وقت نہیں مل پایا ہے جس کا آپ نے میرے موبائل پر حکم کیا تھا.
دراصل آجکل دفتر میں انتہا کا کام ہے اس لئے میں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کر پایا ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آؤٹرنیٹ کردے گا انٹرنیٹ کی چُھٹی

Post by یاسر عمران مرزا »

میرے خیال میں اسمیں امریکہ بہادر کی اپنی عرض ہے. اس لئے یہ بالکل ممکن ہے. کیونکہ ان لوگوں نے افغانستان ، پاکستان اور اسی طرح کے دوسرےممالک کی جاسوسی کرنی ہے. اور اُسکےلئے یہ لوگ بہت ہی ہٹ کر اپنا کر کام دکھاِ رہیں ہیں
بالکل ممکن ہے اور 99 فیصد یہی بات ہے کہ یہ لوگ ایسے پراجیکٹ جاسوسی کے لیے بناتے ہیں.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”