امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار

Post by میاں محمد اشفاق »

امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار!
سعودی عرب کے نشریاتی ادارے العربیہ اور معتبر اخبار“الحیات“کے ایک مضمون میں کہا گیا کہ امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔کیونکہ پاکستانی عوام ان کی بہت عزت کرتی ہے۔مضمون میں کہاگیا ہے کہ امام کعبہ کی پاکستان میں بڑی ساکھ ہے،وہ پاکستانی عوام کے جذبات میں ہلچل مچاسکتے ہیں،اگر سعودی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر ان کے دورے کا منصوبہ بنائے تو اس طرح پاکستان کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔تاہم امام کعبہ کی سیکورٹی سخت رکھنی ہوگی ورنہ طالبان اگر ان کی باتوں سے متفق نہ ہوئے تو انہیں جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔مضمون کے مطابق پاکستان میں پھیلی ناخواندگی،روایتی اوراندھی تقلید نے دین کے متعلق منفی باتیں پیدا کیں جن کی وجہ موقع پرست مذہبی رہنماؤں کی پیروی ہے اس رجحان نے پاکستانی مسلمانوں کو افواہوں اور خرافات پر یقین کرنے پر ڈگر پرلگا دیا ہے۔یہی باتیں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔پاکستانی حکومتیں تین سنگین مسائل پولیو،آئیوڈین ملا نمک اور خود خش دھماکوں کو حل کرنے میں ناکام رہی ۔ یہ مسائل دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے حل نہیں ہو ں گے۔بلکہ قابل بھروسہ علما کی قیادت میں سائنسی اپروچ سے ان خرافات کا خاتمہ ممکن ہے۔ پاکستانی علما کرام ایسا کرنے میں ناکام رہے ، لہذا اس کے لئے امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس سے بہتر کوئی کردار ادانہیں کرسکتا،2010میں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور بادشاہی مسجد میں ہزاروں لاگوں کی امامت کی تو قابل رشک مناظر دیکھنے کوملے لوگوں کی آنکھوں میں امید اور دعا کے لئے آنسو تھے۔امام کعبہ اس وقت انہیں آئیوڈین ملانمک استعمال کرنے،بچوں کو پولیوکی ویکسی نیشن کرانے اور خود کش حملوں کی ممانعت کافتوی جاری کرتے ، مساجد میں اور پاکستانی میڈیا میں اس پیغام کو بار بار دہرایا جاتا اوران مسائل کے حل کی تبلیغ کیلئے مذہبی گروپ تشکیل کیے جاتے جو حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے تو پاکستان کو ان تین مسائل سے بچایا جاسکتا تھا۔دو دہائی قبل عالمی ادارہ صحت کی طرف آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کا مشور ہ دیا گیا مگر پاکستان میں یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ مسلمانوں کو بانجھ کرنے کی مغرب اور بھارت کی ملی بھگت ہے۔یہ مذاق اور نہ ہی مبالغہ ہے لیکن صحت کے حوالے سے تباہ کن صورت حال ہے جسے عالمی ادارہ صحت اورپاکستانی وزارت صحت حل کرنے کی کوشش میں ہے۔ پاکستانی عوام کوعام طور پر سیاست دانوں پر اعتماد نہیں ہے ، حکومتیں ان افواہوں کی تردید میں ناکام رہیں جب کہ نام نہاد علما نے ان افواہوں کو فروغ دیا اور کہا کہ یہ مسلمانوں کے خلاف ایک لامتناہی جنگ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کھانے میں آئیوڈین کی کمی سے دس کروڑ پاکستانی صحت کے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔خودکش دھماکوں میں5972پاکستانی لقمہ اجل بن چکے۔اوسطاپاکستان میں روزانہ دو شہری دہشت گردی میں ہلاک کردیے جاتے ہیں۔خود کش حملوں کو روکنے میں فوج اور پاکستانی حکومت ناکام رہی،امام کعبہ کی پاکستان میں بڑی ساکھ ہے،وہ پاکستانی عوام کے جذبات میں ہلچل مچاسکتے ہیں،اگر سعودی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر ان کے دورے کا منصوبہ بنائیں، اس طرح پاکستان کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔تاہم امام کعبہ کی سیکورٹی سخت رکھنی ہوگی ورنہ طالبان اگر ان کی باتوں سے متفق نہ ہوئے تو انہیں جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ شہزادہ سعود الفیصل نے اسلام آباد کا اہم دورہ کیا۔پاکستان کو اسٹریٹجک اتحادی سمجھنے کے بعد ان کا یہ پہلادورہ تھا۔سعودی عرب پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لئے سخت محنت کررہا ہے۔سعودی عرب نے پاکستان کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سعودی عرب کے پرانے دوست نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے کچھ بہتری ہوئی ہے۔ ہمیشہ کی طرح شہزادہ سعود نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے کا وعدہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی سازوسامان کی خریداری اور مستقبل میں اعلی حکام کے دوروں کی بھی باتیں ہو رہی ہیں۔یہ سب بہتر ہیں مگر پاکستانی اجتماعی ذہنیت کو مخاطب کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں خانہ کعبہ کے امام کا کردار سامنے آتا ہے.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار

Post by علی عامر »

الحمد للہ رب العالمین.

خبر سے آگاہی پر مشکور ہوں ..
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار

Post by اضواء »

معلوماتی شئیرنگ کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار

Post by رضی الدین قاضی »

اچھی خبر ہے

شیئرنگ کے لیئے شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں،سعودی اخبار

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کا شکریہ میاں‌صاحب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”