پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by شازل »

میں‌کچھ ضرورت کے لیے اور کچھ فن کے لیے اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز ڈاؤنلوڈ کرتا رہتا ہوں
Evernote کے زریعے میں کچھ بھی نہیں‌بھولتا میرا مفت کا سیکریٹری ہر دم ہاتھ باندھے کھڑا رہتا ہے-
اپنے فون پر نت نئے کیبورڈ آزمانے کا مجھے چسکا لگا ہوا ہے
آجکل GO Keyboard زیراستعمال ہے اس کاپیڈ ورژن استعمال کررہاہوں کہ اس میں‌اشتہارات تنگ نہیں‌کرتے اردو لینگوئج سپورٹ بھی اس میں‌شامل ہے جو کہ میری ضروریات کو پورا کرتا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by شازل »

وکیپیڈیا میری پسندیدہ سائیٹ ہے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں‌اس قسم کی ایپلی کیشن نہ رکھتاہوں
WikiMobile 2 Pro for Wikipedia ایک عرصے سے میرے استعمال میں ہےایک بار ضرور استعمال کریں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by میاں محمد اشفاق »

لگیں رہیں جناب ساڈے ہوندیاں موجاں کریں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by شازل »

کچھ آپ بھی فرماؤ تاکہ ہماری پوری موجیں‌لگی رہیں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by شازل »

میرے ٹیبلٹ کو اکثر بچے استعمال کرتا رہتے ہیں لیکن کچھ چیزیں‌ایسی بھی ہوتی ہیں جو بچوں سے چھپائی جاتی ہیں
یہ ایپلی کیشن Hide It Pro بظاہر ایک آڈیومینجر ہے لیکن حقیقت ا س کے برعکس ہےآپ آڈیو ،ویڈیو ،تصاویر اور حتٰی کہ ایپس لاک بھی چھپاسکتے ہیں ایک بہترین پروگرام جسے آپ ضرور انسٹال کرنا چاہئں‌گے اور ہے بھی بالکل فری.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

انٹرنیٹ (ڈیٹا/وائی فائی) لاک

Post by میاں محمد اشفاق »

اسمارٹ فون کے ہوتے ہوئے ہم جب چاہیں انٹرنیٹ کی وسیع دنیا کی سیر کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ اگر وائی فائی کنکشن دستیاب نہ بھی ہو تو ہم موبائل ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔ اکثر لوگ انٹرنیٹ پیکیج سبسکرائب کروا لیتے ہیں تاکہ جہاں بھی رہیں، فون پر انٹرنیٹ دستیاب ہو۔ لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ فون کسی بچے کے ہاتھ میں ہو، وہ کوئی گیم کھیلنے میں مگن ہو اور گیم پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کے ذریعے وہ انٹرنیٹ پر چلا جائے۔ اس طرح آپ کے پیکیج کی لمٹ جلد پوری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عام سی بات ہے کہ آپ کا فون کسی اور کے ہاتھ میں ہو اور وائی فائی کنیکشن دستیاب ہو تو وہ باآسانی انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو کر آپ کے فون پر انٹرنیٹ استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ ہماری اجازت کے بغیر کوئی دوسرا ہمارے ٹیبلٹ یا فون پر انٹرنیٹ استعمال کرے۔
اسی ضرورت کے پیش نظر ’’انٹرنیٹ (ڈیٹا/وائی فائی) لاک‘‘ نامی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے آپ وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں یا کسی ایک پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں۔ یعنی ان کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے ضروری ہو گا کہ پہلے وہ پاس ورڈ ٹائپ کیا جائے۔
Image

ڈاونلوڈ‌کریں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by چاند بابو »

بہت خوب
زبردست شئیرنگ ہے.
ہے تو ہمارے پاس بھی Android فون ہی مگر ہم تو اسے صرف فون کی حد تک ہی استعمال کرتے ہیں.
اپلیکشنز استعمال کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

اب گروپ تصویر کھینچنے والا بھی بنے حصہ گروپ کا!!!

Post by میاں محمد اشفاق »

اب گروپ تصویر کھینچنے والا بھی بنے حصہ گروپ کا!!!
Image

گروپ فوٹو بناتے ہوئے ہمیشہ فوٹو گرافر گروپ سے باہر رہ جاتا ہے۔ گروپ تصاویر بنانے کے لیے پاکستانی نوجوان علی ریحان کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن groopic کے بارے میں آپ نے یقیناً سنا ہو گا۔ اگر نہیں تو آپ بھی اس ایپلی کیشن کو آئی فون یا اینڈروئیڈ کے لیے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
ڈاونلوڈ کریں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by محمد شعیب »

بہت بہترین شئرنگ ہیں. میں بھی ٹرائی کرتا ہوں.
میں نے اینڈروئیڈ کی ایک اپلی کیشن کو بہت مفید پایا
mx player
یہ پلئر ہر فارمیٹ کی ویڈیو چلاتا ہے. کمپیوٹر فارمیٹ کی کسی ویڈیو کو بھی کنورٹ نہیں کرنا پڑتا. بس کاپی کریں اور پلے کریں.
دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ویڈیو کو لاک کر دیتا ہے. اور ٹچ سکرین پر بچے ویڈیو کو چھیڑ نہیں سکتے.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by علی عامر »

آپ کی تحقیقی تحفوں سے ہم بھرپور استفادہ کر رہے ہیں. بہت شکریہ !! ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: انٹرنیٹ (ڈیٹا/وائی فائی) لاک

Post by علی عامر »

اشفاق بھائی ..

ذرا موبائل فون کا پرنٹ اسکرین لینا تو بتا دیجئے .. شکریہ !!
میاں محمد اشفاق wrote:اسمارٹ فون کے ہوتے ہوئے ہم جب چاہیں انٹرنیٹ کی وسیع دنیا کی سیر کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ اگر وائی فائی کنکشن دستیاب نہ بھی ہو تو ہم موبائل ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔ اکثر لوگ انٹرنیٹ پیکیج سبسکرائب کروا لیتے ہیں تاکہ جہاں بھی رہیں، فون پر انٹرنیٹ دستیاب ہو۔ لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ فون کسی بچے کے ہاتھ میں ہو، وہ کوئی گیم کھیلنے میں مگن ہو اور گیم پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کے ذریعے وہ انٹرنیٹ پر چلا جائے۔ اس طرح آپ کے پیکیج کی لمٹ جلد پوری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عام سی بات ہے کہ آپ کا فون کسی اور کے ہاتھ میں ہو اور وائی فائی کنیکشن دستیاب ہو تو وہ باآسانی انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو کر آپ کے فون پر انٹرنیٹ استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ ہماری اجازت کے بغیر کوئی دوسرا ہمارے ٹیبلٹ یا فون پر انٹرنیٹ استعمال کرے۔
اسی ضرورت کے پیش نظر ’’انٹرنیٹ (ڈیٹا/وائی فائی) لاک‘‘ نامی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے آپ وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں یا کسی ایک پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں۔ یعنی ان کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے ضروری ہو گا کہ پہلے وہ پاس ورڈ ٹائپ کیا جائے۔
Image

ڈاونلوڈ‌کریں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by شازل »

میں‌نے پی ٹی سی ایل کی ایپ،سمارٹ ٹی وی کے لیے ڈاونلوڈ کی ہوئی ہے جس سے میں اپنے ٹیب پر تمام چینلز دیکھ سکتا ہوں .
Image
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by میاں محمد اشفاق »

علی عامر بھائی یہ لیجئے موبائل سکرین شاٹ کے لئے سافٹ وئیر
ڈاونلوڈ کیجئے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by علی عامر »

شکریہ بھائی !!

اگلی قسط کا انتظار ہے ;fl;ow;er;
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

میں زندہ ہوں...بم دھماکے میں بچ جانے والوں کی اطلاع دینے وال

Post by میاں محمد اشفاق »

میں زندہ ہوں...بم دھماکے میں بچ جانے والوں کی اطلاع دینے والی ایپ!
Image
’میں زندہ ہوں،‘ یہ سادہ سا پیغام لبنان میں ایک موبائل ایپ کی صورت دستیاب ہے جو کسی بم دھماکے کی صورت میں بچ جانے والے شخص کی اطلاع کو ٹویٹ کر سکتا ہے۔ یہ پیغام موبائل میں موجود صرف ایک بٹن دبانے سے ٹویٹ ہو جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ایپ بہت جلد دوسری ممالک میں بھی دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال کسی بھی آفت کا شکار ہونے والے لوگ کر سکتے ہیں۔جب بھی کوئی شخص ایپ بناتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مقبول ہو۔ لیکن یہ ایپ بنانے والی 26 سالہ لبنانی طالبہ سانڈرا حسن کے جذبات ’میں زندہ ہوں‘ کے لیے ملے جلے ہیں۔انہوں نے جب 21 جنوری کو یہ ایپ لانچ کی تو ان کا مقصد لبنان میں سکیورٹی کی خراب صورتحال پر ’جھنجھلاہٹ کے جذبات کا اظہار‘ کرنا تھا۔ان کا کہنا ہے ’میں توقع نہیں کر رہی تھی لوگ واقعی اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ لیکن انہوں نے ایسا ہی کیا۔ایپ کے لانچ کیے جانے کے بعد دو مزید بم دھماکے ہوئے۔ اب تک اسے چار ہزار لوگوں نے ڈاوٴن لوڈ کیا ہے اور درجنوں اسے استعمال کر چکے ہیں۔اس ایپ کے تحت ایک بٹن کو چھوتے ہی ایک پیغام ٹویٹ ہو جاتا ہے: ’میں ابھی زندہ ہوں۔‘ اس کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’لبنان‘ اور ’حالیہ بم دھماکہ‘ بھی تحریر ہوتا ہے۔اس ایپ کے کئی عملی فائدہ ہیں۔کسی بھی بم دھماکے کے بعد فون لائنیں مصروف ہوجاتی ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنے خاندان والوں اور دوستوں کی خیریت جاننا چاہتا ہے اور اس وجہ سے کال ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔لیکن سانڈرا حسن کہتی ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے یہ پیغام پوسٹ کرنے کے لیے کمزور انٹرنیٹ سنگل بھی کافی ہوتے ہیں۔لبنان میں بڑھتے ہوئے بم حملوں کے بعد کئی لوگ ناراض اور جھنجھلائے ہوئے ہیں۔ کئی لوگوں نے اس ایپ پر تنقید بھی کی لیکن زیادہ تر نے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے فیس بک سے منسلک کرنے اور سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے لیے بھی فائدہ مند بنانے کے لیے اس میں تبدیلیوں کی پیشکش بھی کی ہے۔


سانڈرا حسن اس ایپ کی اپ ڈیٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔کئی دیگر ممالک تک اسکا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جن میں مصر اور پاکستان بھی شامل ہیں، اور سانڈرا ان ممالک کو ایپ دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ان سے ایک امدادی ادارے نے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس ایپ کو قدرتی آفات کے وقت بھی استعمال کیا جا سکے۔

ڈاونلوڈ کرنے کے لئے کلک کریں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by محمد شعیب »

شئرنگ کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by چاند بابو »

ڈی یو بیٹری سیور

سمارٹ فون میں بیٹری ٹائم ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے. ڈی یو بیٹری سیور بیٹری کی بہت حد تک بچت کرنے والی اپلیکشن ہے جب اس اپلیکشن کو چلایا جاتا ہے تو آپ کے فون پر بیک گراونڈ میں چلنے والی تمام غیر ضروری اپلیکشن خود بخود بند ہو جاتی ہیں اور بیٹری لمبے عرصے تک چلتی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by میاں محمد اشفاق »

Life360

ایک بہت مزیدار ایپ ہے جس میں آپ ایک یا کئی سرکل (گروپس) بنا کر اپنے خاندان کے لوگوں کو یا دوستوں کو ایڈ کرتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے سے آپ آگاہ رہتے ہیں کہ آپ کا مطلوبہ فرد اس وقت کہاں ہے۔ سیٹنگ سے آپ یہ تک جان سکتے ہیں کہ جب یہ فرد اپنی جگہ سے کہیں جائے تو آپ کو الرٹ مل جائے۔ آپ کسی فرد کی دن بھر کی ہسٹری بھی جان سکتے ہیں کہ وہ کہاں کہاں پر گیا۔ مفت والے ورژن میں صرف دو دن کی ہسٹری دیکھنے کی گنجائش ہے۔


آئی ٹون ایپل ایپ

اینڈرائیڈ ایپ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: پسندیدہ موبائل ایپلی کیشنز

Post by نورمحمد »

بہترین سلسلہ ہے ... لگے رہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”