سانحہ چشتیاں .....؟

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

سانحہ چشتیاں .....؟

Post by اعجازالحسینی »

بہاولنگر، چستیاں

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے چشیاں میں بھی عاشورہ کے موقع پر کشیدگی کے بعد ایک امام بارگاہ کو آگ لگا دی گئی۔

چستیاں کے ضلعی رابطہ افسر اطہر اسماعیل نے بتایا کے گذشتہ شام بھٹہ کالونی کے علاقے میں واقع ایک چھوٹی امام بارگاہ میں ایک ذاکر کی متنازع تقریر پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر فرقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے امام بارگاہ پر حملہ کر دیا اور صفوں کو آگ لگا دی۔

اطہر اسماعیل کے مطابق آگ سے صرف صفوں اور امام بار گاہ کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’متنازع تقریر کرنے والے ذاکر کا تعلق مریدکے سے تھا اور وہ واقعے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے ہیں‘۔



بہاولنگر کے ضلعی رابطہ افسر نے بتایا کے یہ خبر صبح پوری چشتیاں میں پھیل چکی تھی اور صبح اس مقام پر دس ہزار کے قریب مشعل افراد جمع ہو گئے جنہیں پولیس نے فوج کی مدد سے منتشر کیا۔

انہوں نے بتایا کے سکیورٹی فورسز نے لوگوں کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کے اس وقت علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور تمام امام بارگاہوں اور حسّاس علاقوں میں پولیس کے ہمراہ فوج بھی تعینات ہے۔

بہاولنگر کے ضلعی رابطہ افسر اطہر اسماعیل کے مطابق علاقے میں تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے علما کا ایک اجلاس بھی ہوا جس میں کشیدگی کا باعث بننے والی تقریر کی مذمت کی گئی۔ اہل تشیع علما نے بھی متنازعہ ذاکر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تقریر میں ایسی باتیں کہی گئیں جس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے۔

بی بی سی نیوز
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013 ... n_tk.shtml" onclick="window.open(this.href);return false;
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سانحہ چشتیاں .....؟

Post by چاند بابو »

اللہ تعالٰی عالمِ اسلام کی حفاظت فرمائے اور ان عاقبت نااندیشوں کو عقل عطا فرمائے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: سانحہ چشتیاں .....؟

Post by سید انور محمود »

[center]میں یہ کس کے نام لکھّوں جو الم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں
کوئی غنچہ ہو کہ گُل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گُلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں
کبھی رحمتیں تھیں نازل اسی خطّہء زمیں پر
وہی خطہء زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں
وہی طائروں کے جھرمٹ جو ہَوا میں جھولتے تھے
وہ فضا کو دیکھتے ہیں تو اب آہ بھر رہے ہیں
بڑی آرزو تھی ہم کو نئے خواب دیکھنے کی
سو اب اپنی زندگی میں نئے خواب بھر رہے ہیں
کوئی اور تو نہیں ہے پس ِ خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہو رہے ہیں ، ہمیں قتل کر رہے ہیں
"عبیداللہ علیم "
[/center]
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سانحہ چشتیاں .....؟

Post by اضواء »

اللہ تعالی ہمیں دین کی توفیق بخشنے اورصراط مستقیم کی راہ چلنے کی ہدایت دے ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: سانحہ چشتیاں .....؟

Post by محمد اسفند »

میرے والد صاحب کے مطابق اہل تشیع نے 10 لاکھ دے کر یکم محرم کو ذاکر کراچی سے منگوایا جس نے حضرت عمر رض کی شان میں گستاخی کی مگر انتظامیہ نے معاملہ گرم نہی ہونے دیا مگر پھر یہ لوگ باز نہ آے اور یہ کام ہو گیا
ویسے بھی سعودی عرب کے علما کے فتوے کے مطابق اہل تشیع گستاخ صحابہ ہیں اور انہوں نے ان کو کافر قرار دیا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سانحہ چشتیاں .....؟

Post by چاند بابو »

کاش یہاں بھی یہ کام جلد ازجلد ہو جائے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”