مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

Post by بریٹا لعلوی »

مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

Image



دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے موبائل فون بنانے کے لئے شہرت یافتہ کمپنی نوکیا کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان جو کہ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے، کے مطابق مائیکروسافٹ، نوکیا کا موبائل فونز بنانے والا یونٹ 7.2 ارب ڈالر میں خریدے گا اور یہ خریداری 2014کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کرلی جائے گی۔ خریداری کی اس کل رقم میں سے 5 ارب ڈالر نوکیا کے ڈیوائسز اینڈ سروسز یونٹ جبکہ 2.2 ارب ڈالر نوکیا کی ملکیت پیٹنٹس کی خریداری کے لئے ہیں۔ان یونٹس میں کام کرنے والے تمام ملازمین بھی مائیکروسافٹ کی چھتری تلے آجائیں گے۔
نوکیا اور مائیکروسافٹ دونوں ہی گزشتہ چند سالوں سے شدید دباؤ میں ہیں اور دونوں ہی مارکیٹس میں اپنی مضبوط پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مائیکروسافٹ ، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے عام ہوجانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کا اسمارٹ فونز کے لئے مخصوص آپریٹنگ سسٹم ، گوگل اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کی موجودگی میں مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ مائیکروسافٹ کا تاخیر سے اس مارکیٹ میں داخل ہونا ہے۔ دوسری جانب سام سنگ اور ایپل نے اپنے جدید اور منفرد اسمارٹ فونز کے ذریعے نوکیا کی ناک میں دم کررکھا ہے۔ نوکیا جو موبائل فونز کی مارکیٹ میں 80 فی صد حصے کا مالک تھا، اب بامشکل تمام 20 فی صد حصے کا ہی حقدار ہے۔

مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کی خریداری سے مائیکروسافٹ کی موبائل فون مارکیٹ میں ساکھ اور حصہ بہتر ہوگا اور اس کی ترجیحات کی سمت بھی متعین ہوسکے گی۔

مائیکروسافٹ کی تاریخ میں یہ مالیت کے اعتبار سے دوسری بڑی خریداری ہے۔ اس سے پہلے مائیکروسافٹ نے مئی 2011ء میں اسکائپ کو 9.3 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
نوکیا کے ساتھ یہ ڈیل مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیو بالمر جنہوں نے گزشتہ ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے 12 ماہ کے دوران ریٹائر ہوجائیں گے، کی چند اہم ترین ڈیلز میں سے ایک ہے۔
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

Post by چاند بابو »

بہت خوب. مگر میرے خیال میں ایپل سام سنگ اور چائنہ موبائلز کے ہوتےہوئے اب نوکیا مارکیٹ میں ٹک نہیں پائے گا چاہے اسے کوئی بھی خریدے.
بہرحال مائیکروسافٹ ایک بہترین کمپنی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ اس میں‌ کوئی ایسی جدت لانے میں‌کامیاب ہو جائے جو ابھی تک مارکیٹ کا حصہ نہیں ہے پھر ہو سکتا ہے کہ ایک بار پھر ہر طرف نوکیا نوکیا ہو جائے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

Post by اضواء »

زبردست v;g اضافی معلومات کی شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

Post by علی خان »

بریٹا لعلوی آپ سے درخواست ہے. کہ جب بھی کوئی خبر یا معلومات آپ انٹرنٹ پر سے کہیں سے کاپی کرتے ہیں. تو اس ویب سائٹ کا لنک ضرور یہاں پر شامل کرلیا کریں.تاکہ یوزر کو خبر کی تصدیق کرنے میں آسانی ہوں. اُمید ہے. آپ اس گزارش کا آگے سے خیال رکھیں گے. ;fl;ow;er;
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکروسافٹ کا نوکیا کو خریدنے کا اعلان

Post by بلال احمد »

خبر کے اشتراک کے لیے بصد شکریہ،




اشفاق بھائی کی بات 100 فیصد درست ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”