خواب کہاں تک جاگیں گے

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

خواب کہاں تک جاگیں گے

Post by علی عامر »

[center]
غزل

رات کی آنکھیں نیند سے بوجھل، خواب کہاں تک جاگیں گے
سوئے شہر، ٹھکانے، جنگل، خواب کہاں تک جاگیں گے

برسوں کی تنہائی میں تو یادیں بھی تھک جاتی ہیں
کھیل،کتابیں، گلیاں، پیپل، خواب کہاں تک جاگیں گے

ایک اک کر کے جگنو، تارے، دیپ، پتنگے، راکھ ہوئے
رات کی رانی، خوشبو، صندل خواب کہاں تک جاگیں گے

اک دن ہم دونوں بھی گہری نیند کے غش میں اتریں گے
اور ہمارے ساتھ یہ نرپھل خواب کہاں تک جاگیں گے

دھوپ نے سارے رنگ مٹا کر پیلی سیج سجائی ہے
اس ماحول میں سندر، کومل خواب کہاں تک جاگیں گے

عمروں کے جگراتے ناصر کب آنسو بن جائیں گے
کب پگھلے گا دکھ کا پیتل، خواب کہاں تک جاگیں گے

(نصیر احمد ناصر)
[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: خواب کہاں تک جاگیں گے

Post by زین »

برسوں کی تنہائی میں تو یادیں بھی تھک جاتی ہیں
کھیل،کتابیں، گلیاں، پیپل، خواب کہاں تک جاگیں گے

;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: خواب کہاں تک جاگیں گے

Post by علی عامر »

شکریہ زین ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
Post Reply

Return to “اردو شاعری”