"شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

"شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

Post by محمد شعیب »

Image
کچھ دن قبل دیکھا تو پاکستان کا مالدار ترین شخص "میاں منشاء" تھا. لیکن آج دیکھا تو ایک نیا نام "شاہد خان" سامنے آیا. اور وکی پیڈیا پر لسٹ کچھ یوں تھی

1. شاہد خان

2. رفیق حبیب

3. انور پرویز

4. نواز شریف

5. صدرالدین

6. میاں محمد منشاء، ناصر سکون، عبدالرزاق یعقوب، ملک ریاض

7. آصف علی زرداری

8. طارق سیگول

9. دیوان مشتاق

10. شیخ عابد حسین

لنک

شاہد خان پر کلک کیا تو اس کی زندگی کے حالات پڑھ کر اور بھی حیرانی ہوئی.

وکی پیڈیا سے اقتباس:

شاہدخان ۱۹۵۰ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کیا، تو انھیں الینوائے یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ جب وہ نئے دیس میں پہنچے تو ان کی جیب میں صرف ۵۰۰ ڈالر تھے۔ والد ٹھیکے داری کرتے تھے اور انھوں نے بڑی مشکل سے یہ رقم جمع کرکے بیٹے کو دی تھی۔ جب شاہد یونیورسٹی پہنچے تو ہوسٹل بند تھا، لہٰذا انھوں نے مقامی وائی ایم سی اے میں قیام کیا۔ وہاں رات کا کھانا اور کرایہ کمرا ۳ ڈالرمیں پڑا۔ جب شاہد نے یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقسیم کی تو اُن کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ انھوں نے سوچا کہ اگر اخراجات کی رفتار یہی رہی، تو ۵۰۰ ڈالر ختم ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔
لیکن اگلے دن باورچی خانے میں انھیں پہلے امریکی کرشمہ کا سامنا ہوا۔ انھیں ایک ساتھی سے یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ وہ ایک گھنٹہ برتن دھو کر ڈیڑھ ڈالر کما سکتے تھے۔ گویا وہ چند گھنٹے برتن دھونے سے خرچ کی گئی رقم پا لیتے۔ وہ بتاتے ہیں ’’یہ جان کر مجھے آکسیجن مل گئی۔‘‘
شاہدخان پھر دل و جان سے تعلیم حاصل کرنے لگے۔ ان کا شمار یونیورسٹی کے قابل اور ہونہار طلبہ میں ہوا۔ دوران تعلیم ہی ان کی ملاقات ایک مہذب اور خوبرو دوشیزہ ، این کالرن خان سے ہوئی۔ دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔ محبت نے جلد ہی انھیں شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔ آج وہ دو نوجوان بیٹوں، شنا اور ٹونی کے فخرمند والدین ہیں۔ ء۲۱ ویں سالگرہ سے ایک ماہ قبل شاہد خان نے صنعتی انجینئرنگ میں گریجوایشن کرلی۔ چونکہ ان کے علم کا چرچا تھا لہٰذا گاڑیوں کے سپیرپارٹس بنانے والی مقامی کمپنی، فلیکس این گیٹ میں بحیثیت انجینئرنگ مینیجر ملازمت مل گئی۔
اس وقت کمپنی کے انجینئر تقریباً ۱۵ ٹکڑے ویلڈ کر کے گاڑیوں کے بمپر بناتے تھے۔ یہ بمپر دیرپا ثابت نہ ہوتے اور جلد ٹوٹ جاتے۔ شاہد خان نے ٹکڑوں کی تعداد کم کر دی لیکن محنت کا انھیں کوئی خاص صلہ نہ ملا۔ بہرحال وہ ۷ سال تک کمپنی سے وابستہ رہے۔ اس دوران انھیں گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات بنانے کا خاصا تجربہ حاصل ہوگیا۔

مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: "شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

Post by چاند بابو »

بہت خوب شعیب بھیا شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
واقعی محنت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: "شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: "شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: "شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت خوب شعیب بھیا شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ. :)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: "شاہد خان" پاکستان کا مالدار ترین آدمی

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”