بادشاہ مرتا نہیں

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
علی عمران
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Wed Aug 19, 2009 6:22 pm

بادشاہ مرتا نہیں

Post by علی عمران »

تخت کے پائے دماغوں میں گڑے ہیں آج بھی
لوگ درباروں میں صف بستہ کھڑے ہیں آج بھی

وارثانِ تاج اپنی باریوں کے منتظر
ہیں مصاحب حاشیہ برداریوں کے منتظر

دل لبھاتے شاہ کا وہ مسخرے دربار کے
آج بھی خواجہ سرا کچھ خاص ہیں سرکار کے

سچ ہے، جس نے بھی کہا ہے
بادشاہ مرتا نہیں

خندہ زن ہیں پستیءِ جمہور پہ محلوں کے بام
شان دکھلاتے ہیں آقا، سر جھکائے ہیں غلام

ہے وہی حفظِ مراتب، امتیازِ خاص وعام
واہ ری جمہوریت! اب تک رعایا ہیں عوام

سچ ہے، جس نے بھی کہا ہے
بادشاہ مرتا نہیں

بادشاہت ہے دلوں کے شہر میں مسند نشیں
سر کو خم رکھنے کی عادت ہے دلوں میں جاگزیں

ڈھونڈ ہی لیتی ہے جھک جانے کو پائے شہ، جبیں
سچ ہے، جس نے بھی کہا ہے

بادشاہ مرتا نہیں
بادشاہ مرتا نہیں

محمد عثمان جامعی
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بادشاہ مرتا نہیں

Post by شازل »

واہ کیا بات
اور یہ محمد عثمان جامعی صاحب کون سے شاعر ہیں‌کبھی تعارف نہیں ملا ان کا 8)
علی عمران
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Wed Aug 19, 2009 6:22 pm

Re: بادشاہ مرتا نہیں

Post by علی عمران »

شازل wrote:واہ کیا بات
اور یہ محمد عثمان جامعی صاحب کون سے شاعر ہیں‌کبھی تعارف نہیں ملا ان کا 8)
پسند کرنے کا شکریہ شازل بھائی
ایسے بہت سے شاعر ہیں جن کا تعارف بہت کم ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:P
Post Reply

Return to “اردو شاعری”