ٹھہرا ہوا پانی ،،،،

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

ٹھہرا ہوا پانی ،،،،

Post by انور جمال انور »

کبھی ٹھہرے ہوئے پانی کو دیکھو غور سے جاناں

تمہیں محسوس ہوگا

کس قدر وہ پرسکوں ہو کر

کسی تالاب

کی گہرائیوں

کے ان گنت

پھیلے ہوئے

رقبے میں گہری نیند سویا ہے

وہ اپنی ذات میں گم ہے

وہ اپنے آپ میں

مدہوش ہو کر

بھول بیٹھا ہے

کہ

یہ دنیا ہے

اس کی سرزمیں

ہلچل

کشاکش
سے گندھی ہے

تم

کوئی پتھر اٹھاؤ

اور اس میں پھینک دو یکدم

پھر اس کے بعد

جو ہوگا

وہی ہوتا ہے میرے دل میں

جب تم یاد آتے ہو

__________________
انور جمال انور
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹھہرا ہوا پانی ،،،،

Post by شازل »

آزاد شاعری بھی خوب ہے بندہ اپنے دل کی بات بڑی آسانی سے بیان کرسکتا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹھہرا ہوا پانی ،،،،

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم ایک اچھی شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹھہرا ہوا پانی ،،،،

Post by اضواء »

بہت ہی بہترین ہے :clap: :clap: آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد نبیل خان
دوست
Posts: 203
Joined: Thu Mar 22, 2012 12:07 pm
جنس:: مرد

Re: ٹھہرا ہوا پانی ،،،،

Post by محمد نبیل خان »

اچھی شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”