شکائیتی چوہا ،،،،

اردو کے منتخب افسانے یہاں شیئر کریں
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

شکائیتی چوہا ،،،،

Post by انور جمال انور »

،،،، شکائیتی چوہا ،،،،،،

اوۓ چپ ،،، چپ ؛ وہ آرہا ھے ،،، عدیل عرف دیلو نے یکلخت سب کو خاموش کرا دیا اور چہرے پر دکھ اور افسوس کی گہری چادر ڈال دی ،،، اس کی دیکھا دیکھی ھم سب بھی سنجیدہ ہو گئے ،،،

آئيں ڈوگر صاحب ،،،آئيں ،،،، بیٹھیں ،،، اوۓ شیدے کرسی لیا کے ایتھے رکھ ،، دیلو نے فورا اس شخص کا استقبال کیا جو دو گھنٹے پہلے تک ہمارا سپر وائزر تھا اور اب ایک عام آدمی کی طرح مظلوم صورت لے کر ادھر چلا آیا تھا جدھر ھم مزدور لوگ دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں ،، یہ ایک سستا اور گھٹیا ہوٹل ھے جہاں کچھ ٹوٹی پھوٹی چارپائياں بچھی ہوتی ہیں ،،، لیکن چونکہ یہ ہماری فیکٹری سے قریب ترین ھے اس لیے ھم یہیں چلے آتے ہیں ،،

ڈوگر صاحب ہمارے سامنے کرسی پر بیٹھ کر شاید مراقبے میں جا چکے تھے ،، ان کے چہرے پر اذیت کی جھلکیاں نہایت واضع تھیں ،،،
ھم سب ایک باہمی منصوبہ بندی کے تحت خاموش تھے ورنہ خاموش رہنا ہماری فطرت میں شامل نہیں تھا ،،

میں سوچ رہا تھا ،،کیا یہ وہی شخص ھے جو فیکٹری میں اپنے ماتحت کام کرنے والے ہر شخص کو معمولی معمولی بات پر چھٹی کی دھمکی دیتا اور انہیں ذلیل کرتا تھا ،،، ہمارے کئی ساتھیوں کو اس نے کھڑے کھڑے نہایت بیدردی سے نکال بھی دیا تھا ،،،آج دو گھنٹے پہلے اس کی اپنی چھٹی ہوچکی ھے کیا اسے احساس ہوا کہ کام سے نکالے جانے کا کرب کیا ہوتا ھے ،،

یہ وہ شخص تھا جو ہمارے ساتھ محض ایک مزدور کے طور پر کام کرتا تھا ،، لیکن رفتہ رفتہ اس نے منیجر صاحب کے دل میں جگہ بنانی شروع کردی ،،،
یہ ہماری غلطیوں پر فورا ٹوکتا ہماری شکائیتیں منیجر صاحب سے کرتا ،،، اس کی شکائیتوں کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ہم سب نے اسے ،شکائیتی چوہا ،، پکارنا شروع کردیا تھا،، مگر پھر بھی اس کے اندر غریبوں کیلیۓ احساس نام کی کوئی بھی چيز پیدا نہ ہوئی ،،،بلکہ یہ منیجر صاحب سے ہماری بے عزتی کروانے کا کوئي بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتا تھا ،، یہ اپنی ان حرکتوں کے باعث بہت جلد ترقی کر گیا ،،،یوں کہیں کہ فیکٹری کے اندر یہ فرعون بن گيا اور ہمارے لیۓ اس نے زمین تنگ کر دی ،،

میں نہیں چھوڑوں گا اسے ،، اچانک وہ مراقبے سے سر اٹھا کر دھاڑا ،، میں اسے مزہ چکھا دوں گا ،،،

کسے ڈوگر صاحب ،،، کسے ؟ سیف اللہ عرف سیفی نے لجاجت سے پوچھا ،،
اتنی دیر میں ہوٹل کا واحد ویٹر ہمارے اشارے پر ایک اسپیشل چاۓ کا کپ لا کر اس کے سامنے رکھ گیا تھا ،،

اس منیجر کے بچے کو نہیں چھوڑوں گا ،، ڈوگر صاحب کے چہرے پر پھر وہی فرعونیت لوٹ آئی ،،، میں فیکٹری میں ہرتال کرا دوں گا ،،، اس نے میز پر مکا مارا ،، اور ھم سب نے اس کی خوش فہمی پر چوری چوری ایک دوسرے کو آنکھیں ماریں اور دل ہی دل میں اسے حرام کا پلا اور سور کی اولاد وغیرہ کا خطاب دیا ،،

بالکل ہڑتال ہونی چاہئیے جناب ،، دیلو نے ڈوگر صاحب کا حوصلہ بڑھایا ،،، اتنی آسانی سے کسی کو چھٹی نہیں دی جاسکتی ،،،،

تو اور کیا ،، مانا کہ مجھ سے ایک غلطی ہو گئی مگر غلطی کس سے نہیں ہوتی ،، انسان خطا کا پتلا ھے غلطی تو کرے گا،، ڈوگر صاحب نے دلیل دی اور میں نے دل میں سوچا کہ ڈوگر صاحب کاش یہ بات آپ دوسروں کیلیۓ بھی سوچتے ،،،،

پھر ڈوگر صاحب نے دبے لفظوں میں ہماری خوشامد شروع کر دی کہ ہم سب دوسرے مزدوروں کو بھی قائل کریں اور ایک بھرپور اور مکمل ہڑتال میں ان کا ساتھ دیں ،،،

ھم نے جیسے تیسے کر کے انہیں یقین دلایا کہ ایسا ہی ہوگا اور جان چھڑا اٹھ کھڑے ہوۓ ،،،
ہوٹل کے کاؤنٹر کے پاس سے گزرتے ہوۓ میں نے پوچھا،، یار ڈوگر صاحب کی چاۓ کے پیسے کون دے گا ،،،

اوۓ دفع کر ،،، آپ ہی دے گا الو کا پٹھا ،،،
دیلو نے حقارت سے کہا ،، اور ھم سب تیزی سے فیکٹری کی طرف بڑھ گئے ،،،

تحریر ؛ انور جمال انور
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شکائیتی چوہا ،،،،

Post by اضواء »

جیسے کو تیسا ملا ......!!!

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: شکائیتی چوہا ،،،،

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g zub;ar :clap: :clap:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: شکائیتی چوہا ،،،،

Post by اعجازالحسینی »

zub;ar zub;ar :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شکائیتی چوہا ،،،،

Post by چاند بابو »

بہت خوب نہایت چبھتی ہوئی تحریر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: شکائیتی چوہا ،،،،

Post by علی خان »

v_v_g

بہت ہی اعٰلی. اپکے لکھنے کا انذاز بہت ہی اچھا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “اردو افسانہ”