سعودیہ عرب میں شدیدگرمی کے باعث دن میں کام کرنے پرپابندی

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

سعودیہ عرب میں شدیدگرمی کے باعث دن میں کام کرنے پرپابندی

Post by میاں محمد اشفاق »

جدہ ... سعودی عرب میں شدید گرم موسم میں دن کے وقت کارکنوں اور مزدوروں پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،وزارت محنت کے ترجمان حاطب ال آنزی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سعودی وزارت محنت نے یکم جولائی سے مملکت کے مختلف پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں پر دن کے وقت شدید گرم موسم کی وجہ سے لیبر قوانین کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان حاطب ال آنزی نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح یہ پابندی اس سا ل بھی قائم رہیگی جس کے مطابق مزدورں کو دن میں کھلی جگہ پرصبح 8 بجے سے سہہ پہر 3بجے تک کام کرنے کی ممانعت رہے گی،یہ پابندی یکم جولائی سے اگست کے آخری دنوں تک جاری رہے گی، خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیداروں پرلیبر قوانین کی شق نمبر 236کے مطابق 3000ریال سے لیکر 10,000ریال تک جرمانے عائد کیئے جائینگے،ساتھ ہی پروجیکٹ پر30 دنوں کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے

j;a;t;d;a;an;c;e j;a;t;d;a;an;c;e v;e;r;y;happ;y h;a;h;a s;mi;i;e m:a:z:a:a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: موجاں ہی موجاں

Post by بلال احمد »

خبر کے اشتراک کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: موجاں ہی موجاں

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ ہوئی نا بات۔
ویسے کیا آفسز کے لئے ایسا کوئی قانون نہیں ہے؟؟
ویسے پاکستان میں ایسا ہونا چاہئے کہ جب اتنی شدید گرمی ہو اوپر سے بجلی نا ہو تو چھٹی ہونی چاہئے مگر یہاں ایسا نہیں ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: موجاں ہی موجاں

Post by میاں محمد اشفاق »

طائف میں تو نہیں ہوا تھا پچھلے سال اس لئے مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے ابھی ریاض میں ہوں سو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سعودیہ عرب میں شدیدگرمی کے باعث دن میں کام کرنے پرپابندی

Post by بلال احمد »

اشفاق بھائی میں نے پوسٹ کا کیپشن تبدیل کردیا ہے،

چونکہ "موجاں ہی موجاں" تو اپنے دل کی آواز ہے اس لئے اس کا خبر کیساتھ دور کا بھی واسطہ نہ تھا be;at;in;g;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: سعودیہ عرب میں شدیدگرمی کے باعث دن میں کام کرنے پرپابندی

Post by پپو »

اچھا فیصلہ ہے اللہ تعالیٰ جزا دے گا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سعودیہ عرب میں شدیدگرمی کے باعث دن میں کام کرنے پرپابندی

Post by افتخار »

اچھا فیصلہ ہے
اس سے مزدور کی حوصلہ افزائی ہو گی ،
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”