کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

دوستو جب میں چھوٹا تھا تو میرے گھر میں ایک کافی زخیم سی کتاب تھی جس میں مصنف کا بھی مجھے کچھ پتہ نہیں کتاب کا نام بھی پتہ نہیں مگر تھوڑا سا شبہ ہے کہ شاید اس کا نام رن کچھ کے میدان میں تھا.
یہ تقریبا پانچ چھ سو صفحات کی کتاب تھی.
کتاب 1965 کی پاک بھارت جنگ کے موضوع پر تھی. اس میں مصنف پاک افواج کے ساتھ ہی محاظ جنگ پر گیا تھا.
محاذ کی سینکڑوں تصاویر بھی اس کتاب میں شامل تھیں.
1965 کی جنگ میں پاکستانی افواج نے جو جوہر دکھائے ان سب کا حال موجود تھا.
اس کے علاوہ ہماری فضائیہ اور بحریہ کا جنگ میں رول اور ہمارے شاہینوں کے کارناموں کا بھی تفصیلی ذکر تھا.
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہےاس میں ایم ایم عالم صدیقی کا ایک فضائی حملہ مجھے ابھی تک یاد ہے.
میں یہ کتاب بچپن میں ہی کھو بیٹھا تھا، ایک دوست نے لی مگر واپس نہیں کی.
یہ بھی ایک دلچسپ واقعہ تھا جس میں مجھے الو بنایا گیا خیر اس کی تفصیل پھر سہی.


کیا آپ میں سے کسی صاحب کی نظر سے کوئی ایسی کتاب گزری ہے تو براہ مہربانی اس کا نام بتایئے، یہ مجھے دوبارہ کہاں سے مل سکتی ہے یا آن لائن کہیں دستیاب ہے تو بھی بتایئے.

ویسے تو مجھے پتہ نہیں مصنف کون تھا.
مگر جب کچھ بڑا ہوا تو عنایت اللہ صاحب حکائت کے مدیر کی تحاریر پڑھیں ان کا طرزِ تحریر ہوبہو وہی تھا جو اس مصنف کا تھا شاید یہ کتاب بھی انہی کی ہو کیونکہ میں نے سنا ہے کہ انہوں نے بھی 1965 کی جنگ پر ایک کتاب لکھی تھی.

پلیز اگر کوئی جانتا ہے تو مجھے ضرور بتائے.
اور اگر کسی کی ملکیت میں یہ کتاب ہے اور بو بیچنا چاہتا ہو تو بھی بتایئے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by محمد شعیب »

چاند بابو!
اس کتاب کے بارے میں تو علم نہیں. لیکن آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر گوگل پر سرچ شروع کیا تو "آپریشن جبرالٹر" کا نام پڑھا.

اس کی کیا حقیقت ہے ؟

کیا واقعی اسی سال آٹھ اگست سے " آٹھ ہزار پاکستانی فوجی( گلوبل سکیورٹی آرگنائزیشن کے ریکارڈ میں یہ تعداد 22 سے 30 ہزار بیان کی جاتی ہے) اس امید پر کشمیر میں داخل کیے گئے تھے کہ کشمیری عوام ان سے مل کر بھارتی فوج کو نکال باہر کریں گے۔ مگر بقول الطاف گوہر ’ کشمیریوں نے پاکستانی فوجی پکڑ پکڑ کے بھارتی فوج کے حوالے کر دیے‘۔ یہ خوش فہمیوں کا وہی سلسلہ ہے جو ایک طرف کشمیر پر قبائلیوں کی چڑھائی اور دوسری طرف کارگل سے جا ملتا ہے۔"

یہ بات میں نے بی بی سی کی ویب سائٹ پر پڑھی

لنک

آپ بھی دیکھیں. اور بتلائیں کہ کیا اس جنگ کی اصل وجہ پاکستان تھا ؟
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by مدرس »

کشمیر اور افواج پاکستان کے نام سے کوئی بھی موضوع پارھنے سننے کا دل نہی کرتا
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by محمد شعیب »

کارگل آپریشن کی کیا حقیقت ہے ؟
کیا پاک فوج حکومت کے اندر ایک حکومت ہے ؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ کارگل آپریشن جرنیلوں کا اپنا فیصلہ تھا. اس سے حکومت کو بے خبر رکھا گیا.
پاکستان میں حکومت کون کرتا ہے ؟ سیاست دان یا آئی ایس آئی ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by چاند بابو »

یار خدا کے لئے اس بارے میں گفتگو کہیں اور کرو اور یہاں مجھے صرف میری کتاب کے بارے میں بتاو۔
اور دوسری بات شعیب بھیا جس کتاب کا حوالہ آپ نے دیا ہے اس کی کوئی قانونی یا سچائی پر مبنی دلیل نہیں ہے یہ صرف مصنف کی رائے ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by چاند بابو »

کیا کسی کو بھی اس کتاب کے بارے میں علم نہیں؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by محمد شعیب »

چاند بابو !
میں اس کتاب کو سرچ کرنے نکلا تھا لیکن عجیب عجیب باتیں سامنے آئیں.
آپ کی اس پوسٹ کی وجہ سے ماضی کے حالات اور پاکستان میں نظام چلانے والی "تکون" کی تحقیق کا شوق پیدا ہو گیا.
اب اس موضوع کا مکمل مطالعہ کرنے کا شوق ہے.
یہ کتاب تو نہیں ملی لیکن فوج کے بارے میں میری رائے کچھ بدل گئی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
میں تو سمجھا تھا کہ آپ خاصے سمجھدار ہیں مگر آپ تو ابھی بچے ہیں.
پہلے ہی مطالعہ کے بعد رائے بدل جانا کچھ اچھی بات نہیں.

مطالعہ ضرور کریں مگر اگر رائے بدلنے کے لئے کر رہے ہیں تو پھر تقابلی مطالعہ کریں.
دونوں اطراف کی رائے ہونا ضروری ہے.

خیر مجھے بتایئے آپ کی رائے کیسی بن رہی ہے تاکہ میں آپ کی رائے میں اپنی رائے شامل کر سکوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by محمد شعیب »

چاند بابو
آپ اس کالم کا مطالعہ کریں.

لنک

اور بتلائیں کہ اس میں کتنی حقیقت اور کتنا جھوٹ ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by چاند بابو »

جی جی بالکل رائے ضرور دوں گا آج تو اب لائٹ جانے والی ہے اگر جلدی آ گئی تو آج ورنہ کل دوں گا بہرحال آپ نے اس کی بنیاد پر جو رائے قائم کی ہے انشااللہ میں اسے تبدیل ضرور کر دوں گا کیونکہ اس مضمون میں بہت سارے سقم موجود ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا کسی کو اس کتاب کے بارے میں علم ہے؟؟؟

Post by محمد شعیب »

انتظار رہے گا ...
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”