الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

مجھے فراز کی یہ پوری غزل چاہئیے

الم تو یہ کہ دونوں کے مرغزاروں سے
ہوائے فتنہ و بو کی یاد آتی ہے
ستم تو یہ ہے کہ دونوں کو وہم ہے کہ بہار
عدو کے خون میں نہانے کے بعد آتی ہے
تو یہ مآل ہوا اس درندگی کا کہ اب
تمہارے ہاتھ سلامت رہے نہ ہاتھ مرے
کریں تو کس سے کریں اپنی لغزشوں کا گلہ
نہ کوئی ساتھ تمہارے نہ کوئی ساتھ مرے


یہ پوری غزل کسی کے پاس ہے ؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

:( :(
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by اےآرفاروقی »

غزل نہیں نظم ہے محمد شعیب بھائی .
یہ لیں.


[center]
گزر گئے کئی موسم کئی رتیں بدلیں
اداس تم بھی ہو یارو اداس ہم بھی ہیں
فقط تم ہی کو نہیں رنجِ چاک دامانی
جو سچ کہیں تو دریدہ لباس ہم بھی ہیں

تمہارے بام کی شمعیں بھی تابناک نہیں
میرے فلک کے ستارے بھی زرد زرد سے ہیں
تمہارے آئینہ خانے بھی زنگ آلودہ
میرے صراحی و ساغر بھی زرد زرد سے ہیں

نہ تم کو اپنے خدو خال ہی نظر آئیں
نہ میں یہ دیکھ سکوں جام میں بھرا کیا ہے
بصارتوں پہ وہ جالے پڑے کہ دونوں کو
سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ ماجرا کیا ہے

نہ سرو میں وہ غرورِ کشیدہ قامتی ہے
نہ قُمریوں کی اداسی میں کوئی کمی آئی
نہ کھل سکے دونوں جانب محبتوں کے گلاب
نہ شاخِ امن لیے فاختہ کوئی آئی

تمہیں بھی ضد ہے کہ مشق ستم رہے جاری
ہمیں بھی ناز کہ جور و جفا کے عادی ہیں
تمیں بھی زعم کہ مہا بھارتاں لڑیں تم نے
ہمیں بھی فخر کہ ہم کربلا کے عادی ہیں

ستم تو یہ ہے کہ دونوں مرغزاروں سے
ہوائے فتنہ و بوئے فساد آتی ہے
الم تو یہ ہے کہ دونوں کو وہم ہے کہ بہار
عدو کے خوں میں نہانے کے بعد آتی ہے

سو یہ حال ہوا اس درندگی کا اب
شکستہ دست ہو تم بھی شکستہ پاء میں بھی
سو دیکھتا ہوں تم بھی لہو لہان ہوئے
سو دیکھتے ہو سلامت کہاں رہا میں بھی

ہمارے شہروں کی مجبور بے نوا مخلوق
دبی ہوئی ہے دکھوں کے ہزار ڈھیروں میں
اب ان کی تیرہ نصیبی چراغ چاہتی ہے
یہ لوگ نصف صدی تک رہے اندھیروں میں

بہت دنوں سے ہیں ویراں رفاقتوں کے دیار
بہت اداس ہیں دیر و حرم کی دنیائیں
چلو کہ پھر سے کریں پیار کا سفر آغاز
چلو کہ پھر سے ہم ایک دوسرے کے ہو جائیں

تمہارے دیس میں آ یا ہوں اب کے دوستو
نہ ساز و نغمہ کی محفل نہ شاعری کے لئے
اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو چلو
میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لئے

[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

ارے واہ
بہت بہت شکریہ تابعدا صاحب ..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

Code: Select all

الم تو یہ ہے کہ دونوں کو وہم ہے کہ بہار
عدو کے خوں میں نہانے کے بعد آتی ہے

Code: Select all

تمہارے دیس میں آ یا ہوں اب کے دوستو
نہ ساز و نغمہ کی محفل نہ شاعری کے لئے
اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو چلو
میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لئے
یہ نظم کہیں فراز نے انڈیا جا کر تو نہیں کہی تھی ؟
بہت بہترین کلام ہے ..
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by اےآرفاروقی »

جی ہاں انڈیا ایک مشاہرے پر انہیں بلایا گیا تو انہوں نے ہندوستانیوں کو مخاطب کر کے یہ نظم پڑھی تھی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

کیا اس کی ویڈیو کسی ویب سائٹ پر ہے ؟
فراز کے اشعار کا ہندوستانیوں پر کیا اثر ہوا ہو گا ؟ یقینا بہت قابل دید مناظر ہونگے.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by اےآرفاروقی »

محمد شعیب wrote:کیا اس کی ویڈیو کسی ویب سائٹ پر ہے ؟
فراز کے اشعار کا ہندوستانیوں پر کیا اثر ہوا ہو گا ؟ یقینا بہت قابل دید مناظر ہونگے.
مجھے نہیں معلوم یہاں ویڈیو کیسے پوسٹ کی جاتی ہے.یہ لیجیے لنک:
Ahmed Faraz _Hindustani doston ke naam

[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=8gwok_zmaGE[/utvid]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by میاں محمد اشفاق »

واہ واہ کیا کہنے یہ غزل اساں نو بہوں پسند آئی جے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ
میں نے ویڈیو ایمبڈ کر دی. یوٹیوب ویڈیو شئر کرنے کے لئے یوٹیوب ویڈیو کا لنک کاپی کرکے یہاں پیسٹ کریں. لنک سلیکٹ کر کےاردونامہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجود یوٹیوب بٹن پر کلک کریں.
Image
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by اےآرفاروقی »

میاں محمد اشفاق wrote:واہ واہ کیا کہنے یہ غزل اساں نو بہوں پسند آئی جے
پا جی غزل ، نظم وچ فرق ملخوظ رکھو .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

ویسے عام طور پر اس میں فرق ہر شخص نہیں سمجھتا. آپ کی عنایت ہو گی اگر آپ مثالوں کے ساتھ فرق سمجھا دیں.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by اےآرفاروقی »

محمد شعیب wrote:ویسے عام طور پر اس میں فرق ہر شخص نہیں سمجھتا. آپ کی عنایت ہو گی اگر آپ مثالوں کے ساتھ فرق سمجھا دیں.
ہیت کے اعتبار سے غزل کے اجزائے ترکیبی چار ہیں‌:
مطلع، مقطع، ردیف، قافیہ
مزید اس کے علاوہ بھی چند اصطلاحات ہیں مثلا، بحر، وزن، زمین وغیرہ.
مثالیں پھر کبھی.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by میاں محمد اشفاق »

میں نے یوٹیوب والی سنی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

تابعدار wrote:
محمد شعیب wrote:ویسے عام طور پر اس میں فرق ہر شخص نہیں سمجھتا. آپ کی عنایت ہو گی اگر آپ مثالوں کے ساتھ فرق سمجھا دیں.
ہیت کے اعتبار سے غزل کے اجزائے ترکیبی چار ہیں‌:
مطلع، مقطع، ردیف، قافیہ
مزید اس کے علاوہ بھی چند اصطلاحات ہیں مثلا، بحر، وزن، زمین وغیرہ.
مثالیں پھر کبھی.
لگتا ہے آپ علم عروض وقوافی کے بھی ماہر ہیں. میں نے ایک کتاب پڑھی تھی جو سر کے اوپر سے گزر گئی تھی.
اگر آپ اس پر مستقل مضمون لکھیں اور ٹریننگ شروع کریں تو بہت فائدہ ہوگا.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by اےآرفاروقی »

[quote="محمد شعیب

لگتا ہے آپ علم عروض وقوافی کے بھی ماہر ہیں. میں نے ایک کتاب پڑھی تھی جو سر کے اوپر سے گزر گئی تھی.
اگر آپ اس پر مستقل مضمون لکھیں اور ٹریننگ شروع کریں تو بہت فائدہ ہوگا.[/quote]

ماہر.....ہی ہی ہی ..... طفل مکتب کہیں جناب.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: الم تو یہ کہ دونوں کی مرغزاروں سے

Post by محمد شعیب »

ایسی کسرنفسی سے جان نہیں چھوٹے گی. شئرنگ کا انتظار رہے گا.
Post Reply

Return to “اردو شاعری”