’جان کو خطرہ ہے بیان لندن میں ریکارڈ کریں‘

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
بہرام
کارکن
کارکن
Posts: 100
Joined: Wed Oct 14, 2009 1:33 am

’جان کو خطرہ ہے بیان لندن میں ریکارڈ کریں‘

Post by بہرام »

واشنگٹن میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے ان کا بیان بھی منصور اعجاز کی طرح لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ لاپتہ ہوتے ہیں، ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے اور ان کے اغوا کے بعد ان کی لاشیں ملتی ہیں۔ ایسے میں ان کے بقول حسین حقانی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق صحافیوں کو ای میل کے ذریعے بھیجےگئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ یہ پٹیشن حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے اپنے بیان میں فضول اور سنسنی خیز الزامات لگائے ہیں اور کئی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کے ساتھ میمو کمیشن کی کارروائی کے دوران رابطے میں رہی ہیں اس لیے حسین حقانی کی جان کو خطرہ ہے۔
حسین حقانی کو سپریم کورٹ نے چار دن کے نوٹس پر متنازعہ میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی شرط پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔ میمو تحقیقاتی کمیشن نے چھبیس مارچ کو انہیں اسلام آباد میں طلب کیا ہے اور منصور اعجاز کے بیان کے بعد اپنا بیان دینے کے لیے کہا ہے۔
لیکن حسین حقانی کے وکیل نے جب میمو کمیشن سے درخواست کی کہ حسین حقانی پاکستان نہیں آسکتے اور ان کا بیان بھی منصور اعجاز کی طرح لندن سے ویڈیو لینک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے تو کمیشن نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ جب ایک امریکی شہری کو لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانےکی سہولت مل سکتی ہے تو پاکستان کے سابق سفیر کو کیوں نہیں؟ جس نے ملک کی خدمت کی ہے۔
[link]http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012 ... t_ka.shtml[/link]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’جان کو خطرہ ہے بیان لندن میں ریکارڈ کریں‘

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کا شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’جان کو خطرہ ہے بیان لندن میں ریکارڈ کریں‘

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
ملک کی خدمت؟؟؟؟؟
یہ سارا ٹولہ ہی ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ’جان کو خطرہ ہے بیان لندن میں ریکارڈ کریں‘

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”