امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

Post by عتیق »

امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

اقتباس:
واشنگٹن : امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے مظالم چھپانے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے تحت چلنے والی وڈیو سائٹ یوٹیوب سے وڈیوز ہٹانے کے دباﺅ ڈال رہے ہیں۔

یہ بات گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت یا پولیس کی جانب سے وڈیوز ہٹانے کی درخواستوں میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے گوگل پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ وہ یوٹیوب پر موجود ایسی وڈیوز کو ہٹائے جن سے پولیس کی بربریت ثابت ہوتی ہے، تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گوگل نے ان درخواستوں کو مسترد کردیا۔

رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ چین پر انٹرنیٹ پر پابندیوں کا الزام لگانے والا امریکہ بھی آن لائن سنسر شپ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے گوگل کے 11 ہزار صارفین کی نجی معلومات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی، جو کہ برطانیہ اور روس سمیت دیگر 25 ممالک کے برابر ہے۔

گوگل نے پہلی بار یہ اعداد و شمار شائع کئے ہیں کہ اس کے بیشتر صارفین دنیا بھر کی حکومتوں کا ہدف بنے ہوئے ہیں، مجموعی طور پر دنیا بھر میں جنوری سے جون تک 25 ہزار 440 ایسی درخواستیں کی گئیں جن میں امریکی درخواستوں کی تعداد 11 ہزار 57 رہی۔

رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران یوٹیوب سے وڈیوز ہٹانے کی سب سے درخواستیں برازیل نے کیں، جس کے بعد جرمنی، امریکہ اور جنوبی کوریا سرفہرست ہیں۔

بشکریہ باب الاسلام ڈاٹ نیٹ
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

Post by علی عامر »

خبر سے آگاہی پر مشکور ہوں ۔۔۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

Post by چاند بابو »

زندگی کے ہر پہلو میں جمہوریت پسند امریکہ کی اصلی سوچ یہی ہے جو یہاں نظر آ رہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

Post by پپو »

کیا فرق پڑتا ہے اصل تو سب جانتے ہی ہیں لیبیا میں جو کچھ ہوا اور کشمیر پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

Post by بلال احمد »

سب کو آزادی دینے کا خواہاں اب کیوں چلارہا ہے؟؟؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: امریکہ اپنے مظالم چھپانے کے لئے یوٹیوب پر دباؤ

Post by اضواء »

" حسبي الله ونعم الوكيل "
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”