میرا پسندیدہ شعر

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Locked
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]اپنی پسند کے اشعار شیعر کیجیئے




میرے حاصل! یہ محرومی عجب محسوس ہوتی ہے
تجھے پا کر بھی کیوں تیری طلب محسوس ہوتی ہے
بھلا اخلاص نیت کی سند بھی کوئی دیتا ہے
کوئی شفاف شۓ نظروں کو کب محسوس ہوتی ہے
تمہارے ساتھ دیکھی تھی وگرنہ زندگی ہم کو
نہ تب محسوس ہوتی تھی، نہ اب محسوس ہوتی ہے[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]یہ دل اداس ہے بہت کوئی پیغام ہی لکھ دو
تم اپنا نام نہ لکھو گمنام ہی لکھ دو
میری قسمت میں غم تنہائی ہے لیکن
تمام عمر نہ لکھو مگر ایک شام ہی لکھ دو
چلو ہم مان لیتے ہیں کے سزا کے مستحق ٹھرے
کوئی انعام نہ لکھو کو‏ئی الزام ہی لکھ دو[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]کبھی اس نگر تجھےدیکھنا، کبھی اس نگر تجھے دیکھنا
کبھی عرش پے تجھے دیکھنا، کبھی فرش پے تجھے دیکھنا
مجھے جا بجا تیری جستجو، تجھے ڈھونڈتا ہوں میں کو بہ کو
کہاں کھل سکا تیرے روبرو، میرا اس قدر تجھے دیکھنا
تیری یاد آ‌‎‏ئی تو رو دیا، تو مل گیا تجھے کھو دیا
میرے سلسلے عجیب ہیں، تجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

ہزاروں پل تمہارے بن، نہ پوچھو کیسے کٹتے ہیں
کبھی یادیں رلاتی ہیں، کبھی موسم ستاتے ہیں
اسے کہ دو ہم آۓ ہیں، ہمیں مایوس مت کرنا
ہمارا مان رکھ لینا، ہمیں واپس نہیں جانا
ہمیں دل میں بسا لینا، ہمیں اپنا بنا لینا

بہت تڑپے ہوۓ دل سے، بہت روٹھا نہیں کرتے
محبت تو عبادت ہے، اسے رسوا نہیں کرتے
زمانے سے چھپاتے ہیں، کبھی چرچا نہیں کرتے
سنو ایسا نہیں کرتے، دوست ایسا نہیں کرتے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اضواء »

[center]ہمیں معلوم ہے ہر جیت بالآخر ہماری ہے
سو ہم وقتی شکستوں پہ یہ دل تھوڑا نہیں کرتے[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اضواء »

[center]ابھی تو تنقید ھو رھی ھے میرے مذاق جنوں پہ لیکن
تمھارے زلفوں کے برھمی کا سوال آیا تو کیا کرو گے

کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاو، میرے لہو کی بہار کب تک
مجھے سہارا بنانے والو میں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے

“““““““““““““““““““
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by رضی الدین قاضی »

شاندار اشعار کے لیئے بہت بہت شکریہ
[center]Image[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

آپکی پسنددیدگی کا شکریہ جناب
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]بچھڑ کے مجھ سے اگرچہ اداس وہ بھی تھا
پتا چلا کے زمانہ شناس وہ بھی تھا
میرے زوال سے پہلے ہی مجھ کو چھوڑ گیا
بڑے غضب کا زمانہ شنا س وہ بھی تھا[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]شب ہجراں کی ازیت کی خبر کس کو ہے
میری گمنام محبت کی خبر کس کو ہے
کس کو احساس میری شدت جزبات کا ہے
میری حالت میری وحشت کی خبر کسکو ہے
کون ویران مکانوں کی خبر رکھتا ہے
میری اجڑی ہوئی قسمت کی خبر کس کو ہے
میں نے چپ چاپ محبت کے ستم جھیلے ہیں
میری اس درجہ شرافت کی خبر کس کو ہے
کون آۓ گا اۓ دل اب تجھے تسلی دینے
تیری اس اداس طبیعت کی خبر کسکو ہے[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے
خود بھی رویا وہ بہت ہم سے کنارا کر کے
ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیں
دیکھتے ہیں یہ ازیت بھی گوارا کر کے[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]دل و نظر سے کچھ دیر بھی جدا رکھوں
یہ میرے بس میں نہیں ہے کے اسے خفا رکھوں
نہیں ہے کچھ بھی میرے زہن میں سوا اسکے
میں اسکی یاد بھلا دوں تو یاد کیا رکھوں؟[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

میں زندگی کے راستے میں چپ چاپ بکھر جاتا
اگر اک روز بھی اپنی تنہا‏ئی سے ڈر جاتا
کل سامنے منزل تھی اور پیچھے تھی اسکی آواز
رکتا تو سفر جاتا، چلتا تو بچھڑ جاتا
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

میری چاہت کا سر عام تو چرچا نہ کرو
‏غم تو پھلے بھی بہت ہیں اور رسوا نہ کرو
بات چھوٹی سی بھی افسانہ بنا دیتی ہے
تم کتابوں پے میرا نام لکھا نہ کرو
دل کو بے چین سا کرتی ہیں تمہاری آنکھیں
رات کو دیر تلک تم مجھے سوچا نہ کرو
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]میری بے ربط خیالات میں کیا رکھا ہے
میں تو پاگل ہوں میری بات میں کیا رکھا ہے
باندھ رکھا ہے تیری یاد نے ما‍ضی سے مجھے
ورنہ گزرے ہوۓ لمحات میں کیا رکھا ہے
تو نہیں مل پایا تو اور خدا سے کیا مانگوں
تو الگ ہے تو میری زات میں کیا رکھا ہے
[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

وہ انا پرست تھا اسکی باتوں میں اقرار بھی تھا
اسکے چبھتے ہوۓ لہجے میں چھپا پیار بھی تھا
وہ مجھے لکھتا تھا کے منتظر نہ رہو
لیکن اسکی تحریر میں صدیوں کا انتظار بھی تھا
وہ کہتا تھا نہ روٹھو کے منانا نہیں آتا
میری ناراضگی پر لیکن وہ بے قرار بھی تھا
میں شاید پھرنہ لکھتا اسکو اپنی خبر
محبت کا بھرم رکھنا تھا کچھ دل بے اختیار بھی تھا
شاید یہی اسکا انداز محبت ہو
وہ میرا ہمدم تھا ستم گزار بھی تھا
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]دیوانگی سے کم نہ تھی کچھ اپنی جستجو
ہم بے وفا جہاں میں، وفا ڈھونڈتے رہے
محرومیوں کے دور میں کن حسرتوں کے ساتھ
ہم پتھروں کے دل میں خدا ڈھونڈتے رہے
[/center]
Last edited by اےآرفاروقی on Wed Aug 31, 2011 3:21 pm, edited 1 time in total.
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]کتنا چاہا ہے تجھے سوچ کبھی غور تو کر
ہم تو اپنے بھی اتنے کبھی طلب گار نہ تھے[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]آنکھوں میں جو تحریریں تھیں
ہونٹوں پر وہ بول نہ تھے
ہم تھے اسکے پیار کے عاشق
بس ہاتھوں میں کشکول نہ تھے
ہم نے اسکو ٹوٹ کے چاہا
یہ اسکا حق تھا لیکن
وہ بھی ہم کو ٹوٹ کے چاہے
ہم اتنے بھی انمول نہ تھے[/center]
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

Re: میرا پسندیدہ شعر

Post by اےآرفاروقی »

[center]دل و نظر سے کچھ دیر بھی جدا رکھوں
یہ میرے بس میں نہیں کے انھیں خفا رکھوں
نہیں ہے کچھ بھی میرے زہن میں انکے سوا
میں انکی یاد بھلا دوں تو یاد کیا رکھوں[/center]
[center]کوئی تعویز ہے رد بلا کا؟
میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے
[/center]
Locked

Return to “اردو شاعری”