ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت اور پی پی سندھ کے نائب صدر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے سر پر قرآن پاک رکھ کر کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ امریکا نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان کو توڑنا ہے میں اور میری جماعت اس فیصلے میں شامل ہے۔ الطاف حسین نے برطانوی وزیر اعظم کو خط تحریر کیا کہ اس سے پہلے کہ آئی ایس آئی مزید اسامہ بن لادن پیدا کرے اسے ختم کردیا جائے۔ پاکستان کو اگر کوئی نقصان ہوا تو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ہوگا۔ رحمن ملک ٹارگٹ کلرز کا ساتھی اور قاتلوں سے ملا ہوا ہے۔ الطاف حسین دہشت گرد اور ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے۔ آغا سراج درانی میرے خلاف سازش کر رہے ہیں اور قائم علی شاہ کو ہٹا کر خود وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، کراچی اور حیدر آباد کے مظلوم عوام ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ آج سے میں نے اپنا جان ومال انکے لئے وقف کردیا ۔ جانتا ہوں کہ میرے دن قریب ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو کراچی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ساؤتھ کے مستعفی جنرل سیکریٹری اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنماء ظفر بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے اظہار یکجہتی کیلئے لیاری کے سیکڑوں افراد کلب کے باہر موجود تھے۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے تین مرتبہ قرآن پاک اپنے سر پر رکھا جبکہ پریس کانفرنس کا اکثر حصہ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کیا۔ ایک موقع پر نہوں نے صحافیوں کو بھی مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو قرآن دوں گا تو 80/ فیصد آپ میری باتوں کی تائید کریں گے۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ الزامات کی تصدیق کیلئے پیر مظہر الحق کو بھی قرآن دے سوال پوچھے جائیں۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس خطاب میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے جذبات اور خوف کی ملی جلی کیفیت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کراچی پریس کلب آیا ہوں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج میں سارے سیاسی بندھن توڑ رہا ہوں۔ پیپلز پارٹی کا ادنیٰ کارکن تھا اور رہوں گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔ اپنی پارٹی کے خلاف کوئی کام نہیں کروں گا۔ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ آج میں ایک ایک لفظ سچ بولوں گا۔ اب تک میڈیا میں جلسہ جلوس اور تقاریر میں جو کچھ کہا اس کے ایک ایک لفظ پر آج بھی قائم ہوں۔ جان بوجھ کر کوئی غلط بات نہیں کی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے شادی کرنے کا تھا۔ اس سے زیادہ بڑا فیصلہ آج پوری انسانیت خاص طور سندھ، حیدر آباد اور کراچی کے مظلوم لوگوں کی خاطر کرتے ہوئے بحیثیت سینئر وزیر پیپلز پارٹی کے عہدے اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے دستبردار ہورہا ہوں۔ میری جائیدادیں، کاروبار، بنگلے، شوگر ملیں، زمین اللہ کی دی ہوئی ہیں مگر بے نظیر بھٹو اور صدر زرداری اس کا وسیلہ بنے۔ میرا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں۔ میرا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ میں نے ظالموں کے آگے سر نہیں جھکایا۔ بی بی نے بھی ظالم کے سامنے سر نہ جھکایا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اس طرح کی سودے بازی نہ کریں گے نہ ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اور اپنی اہل خانہ کی زندگی ہتھیلی پر رکھ کر ظلم وزیادتی کے خلاف آواز اٹھائی نہ جھکا ہوں نہ جھکوں گا۔ سندھ کا بیٹا ہوں بے غیرت نہیں ہوں۔ میرا کفن بھی پیپلز پارٹی کے جھنڈے کا بنے گا۔ صدر آصف علی زرداری کا بھائی اور دوست تھا اور مرتے دم تک رہوں گا۔ میں مذہبی عصبیت پر یقین نہیں رکھتا، لیکن مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اس مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں میں سے ہوں جو آج بھی شہادت حسین پر عزاداری کرتے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں شیعہ ہوں اور میں اس حد تک شیعہ ہوں جس کو لوگ بدبودار کہتے ہیں، مجھے اس پر بھی فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک میرا سب سے بڑا دشمن ہے۔ رحمن ملک قاتلوں کے ساتھ ملا ہوا ہے اس کے قاتلوں سے ملنے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ یہ ٹارگٹ کلرز کا ساتھی ہے۔ اس کی شکل بھی ٹھیک نہیں اور بات بھی ٹھیک نہیں ۔ رحمن ملک پیدائشی جھوٹا ہے اور جھوٹوں کی یونیورسٹی کا وائس چانسلر ہے۔ اگر وہ سیب کھارہا ہو تو کہتا ہے کہ کیلا کھارہا ہوں۔ رحمن ملک صرف ایک تنظیم ایک پارٹی اور ایک بھائی لوگ کی جماعت کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔ رحمن ملک کے حوالے سے ثبوت صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ کو دکھانا چاہتا ہوں۔ رحمن ملک سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کرتا رہا ہوں ۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ نادان دوستوں اور قاتلوں کی بلیک میلنگ سے میری وزارت تبدیل ہوئی۔ میرے جانے سے قتل عام ختم اور خون خرابہ بند نہیں ہوجائے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میرے حکم پر اندرون سندھ منتقل کئے جانے والے ٹارگٹ کلرز اور قاتلوں کو وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کہہ کر دوبارہ کراچی منتقل کروایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کے دوران شہر میں قیام امن کیلئے 15 یوم کی مہلت طلب کی تھی۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار ایک شخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس کراچی اور حیدر آباد کا حقیقی مینڈیٹ نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے پاس سندھ کا 100/ فیصد مینڈیٹ نہیں ہے، یہ الگ بات ہے کہ ایم کیو ایم ٹھپوں، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ حاصل کرتی ہے لیکن دل و دماغ کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ جو 50/ فیصد مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے اس میں سارے لوگ ظالم ہیں، اس میں معصوم افراد بھی شامل ہیں جن میں سید سردار احمد اور ڈاکٹر محمد علی شاہ جیسے لوگ بھی شامل ہیں جو لندن سے آنے والی بات کو سمجھے بغیر تالیاں بجانے پر مجبور ہیں لیکن انہیں معلوم ہے کہ اگر انہوں نے تالیاں نہ بجائیں تو پھر ہماری بجادی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز لیاقت نے مقامی صحافی ولی بابر کو قتل کیا۔ میں نے ایک قوم سے متعلق غلط جملے سے متعلق غلطی کا اقرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن رحمن ملک ہے۔ اس کا پاکستان میں کوئی اثاثہ نہیں ۔ شاید ملک میں اس کی نائی کی دکان بھی نہیں۔ پاکستان کو اگر نقصان ہوا تو رحمن ملک سے ہوگا۔ میں نے بھوکہ، ننگا ان کو کہا جو پاکستان کو توڑنے کی بات کرتے ہیں اور سندھ میں نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ میرے ایک جملے پر 50 بے گناہ قتل کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوالیفائیڈ اداکار نہیں۔ سی پی ایل سی کا چیف احمد چنائے کا تعلق خدمت خلق فاؤنڈیشن سے ہے۔ جس کی ایمبولینسوں میں اسلحہ، گولہ بارود منتقل ہوتا رہا اور نعشیں پھینکی جاتی رہیں۔ کراچی کے سابق نائب ناظم نسرین جلیل نے غیر ملکی سفیروں کو میرے خلاف خطوط لکھے۔ انہوں نے کہا کہ بابا لاڈلہ اور پیپلز امن کمیٹی کو بدنام کیا گیا اور مجھ پر بھتے کے الزامات لگائے گئے۔ اشتیاق پولیس والا ٹارگٹ کلر ایم کیو ایم کیلئے کام کرتا رہا۔ اس نے 36 قتل کئے۔ میں نے ایم کیو ایم کی سفارش پر ایک شخص کو بھی بھرتی نہیں کیا۔ البتہ دس ہزار ضرورتمندوں کو نوکریاں دیں۔ گورنر پنجاب کے قتل کے بعد قاتلوں کی پولیس میں گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2001ء میں الطاف حسین نے اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو خط لکھا کہ ہم آپ کیلئے کراچی میں ہزاروں، لاکھوں افراد سڑکوں پر لاسکتے ہیں۔ اپ آئی ایس آئی کو ختم کریں اس سے پہلے کہ وہ مزید اسامہ بن لادن پیدا کرے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج ملک فوج اور آئی ایس آئی کی وجہ سے ہی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور دیگر کو کمرے سے نکال کر میری اور پیر مظہر الحق کی موجودگی میں کہا کہ امریکہ فیصلہ کرچکا ہے کہ پاکستان کو توڑنا ہے۔ میں اور میری پارٹی اس فیصلے میں شامل ہے۔ میں پٹھانوں کو ماروں گا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پاکستان ٹوٹنے کیلئے نہیں بنا۔ یہ غیر ملکی طاقتوں کی خواہش پر ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں۔ شہزادوں کو لندن میں عیاشی کیلئے پیسے درکار ہیں۔ کراچی میں پہلے تھانے نیلام ہوتے تھے۔ وزیر کے چیمبر میں بولیاں لگتی تھیں۔ میں نے ان تمام چیزوں کو ختم کیا۔ ساڑھے تین برس میں پولیس کو اپنی جیب سے تین کروڑ روپے بانٹے۔ معروف تاجر ستیش آنند کی اغواء برائے تاوان کے بعد بازیابی کیلئے طالبان کو دیئے جانے والے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم میں ذاتی طور پر 50 لاکھ روپے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے نظیر بھٹو کے خون کے صدقے میں ملی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ میرا قصور یہ تھا کہ بدمعاشوں، بھتہ خوروں کے سامنے نہیں جھکا۔ سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے سولت مرزا کو پھانسی کا حکم دیا۔ پھانسی کی سزا پانے والے جیلوں یں ہیں۔ عمر قید چھولے بیچنے یا ریوڑیاں بانٹنے پر نہیں ملتی۔ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے۔ لندن سے حکم آتا ہے تو ایک منٹ میں ٹارگٹ کلنگ رک جاتی ہے اور کدانیں کھل جاتی ہیں۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کے قتل کے ردعمل میں 50 بے گناہ افراد کو قتل کردیا گیا۔ اجمل پہاڑی کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد رحمن ملک کا تماشہ ختم ہوجائے گا۔ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قاتل کا چہرہ سامنے آئے گا۔ عدالت میں ججوں کے کردار کے بارے میں بات کروں گا چاہے توہین عدالت ہی کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار ٹارگٹ کلنگ کروانے والے ہوں گے جو عمران فاروق اور ولی بابر کے قاتل ہیں۔ کراچی اور حیدر آباد کے عوام ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور تاجر وصنعتکار میرا ساتھ دیں۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ
29-اگست-2011ء
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by پپو »

اب یہ صفائی نہیں ہو سکتی یہ گند ہی ہے اسے ختم ہی ہونا ہوگا یہ کیا صفائی دیں گے کیا ہم میں ہر شخص
یہ نہیں کہتا کہ حقیقت یہی ہے بس ایک آدمی کو اللہ تعالیٰ نے ان کا گند ظاہر کرنے کا ذریعہ بنا دیا جو ان ہی میں سے تھا اب ایک آدمی قران سر پر اٹھا کر بیان دے رہا اس کے بعد کسی سے صفائی کی ضرورت نہیں رہتی
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by افتخار »

لیکن رحمان ملک نے فرمایا کہ مرزا صاحب چھوٹے بھائی ھیں اور وہ اس طرح اکثر بول دیتے ھیں۔
اللہ خیر کرے۔ رات علماء کرام نےبھی ڈاکڑ صاحب کی طرح ہی کہا تھا کہ اب تو سچ سامنے آ چکا ھے اب کس بات کا انتظار ھے۔
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by عتیق »

اللہ بہت سے اور افسران کو بھی سچ گوئی کی توفیق نصیب کرے اور اس طرح کھل کر دینا اور خاص کر پاکستانی عوام کے سامنے اپنی واضحت بیان کرنے کی توفیق نصیب کرے.
آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by چاند بابو »

افتخار wrote:لیکن رحمان ملک نے فرمایا کہ مرزا صاحب چھوٹے بھائی ھیں اور وہ اس طرح اکثر بول دیتے ھیں۔
اللہ خیر کرے۔ رات علماء کرام نےبھی ڈاکڑ صاحب کی طرح ہی کہا تھا کہ اب تو سچ سامنے آ چکا ھے اب کس بات کا انتظار ھے۔
جی شاید آپ نے پھر مرزا صاحب کا جواب نہیں سنا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ رحمٰن ملک جیسے بھائی پر لعنت بھیجتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by چاند بابو »

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by چاند بابو »

یہ لیجئے اس ڈراون حملے کے ویڈیو مناظر بھی دیکھ لیجئے،
ڈاکٹر پپو کی بات کی تائید کرتا ہوں کہ اللہ جب کسی آدمی سے اچھا کام لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

بلکہ کل ایک بڑے مزے کی بات ہوئی جب میں یہ پریس کانفرنس دیکھ رہا تھا تب میں نے ڈاکٹر پپو کو فون کیا اور پوچھا کیا وہ بھی دیکھ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہاں دیکھ رہا ہوں، میں نے پوچھا یہ کیا کہہ رہا ہے تو ڈاکٹر پپو نے جواب دیا کہ جب کہا گیا ہے کہ ایک شخص ساری عمر برائیاں کرتا رہے گا مگر آخر میں جنتی قرار پائے گا اور دوسرا شخص ساری عمر نیکیاں کرتا رہے گا مگر خدا کی بارگاہ میں مجرم اور جہنم کا حقدار ٹھہرے گا تو بھئی یہ بات سچ ہے اس کی حقیقت کا آج تمہیں اندازہ ہو جانا چاہئے کہ ساری عمر جس نے اچھا کام نہیں کیا تھا آج پچھلی عمر میں پاکستان کے کروڑوں عوام پر ایک احسان کرکے جا رہا ہے شاید ایسا ہی کوئی ایک آدھ کام ہوتا ہے جس پر جنت واجب ہو جاتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by پپو »

شکریہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by علی عامر »

آگے آگے دیکھئے ۔۔ ہوتا ہے کیا؟
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ذوالفقار مرزا کی خرمستیاں

Post by اعجازالحسینی »

m:a:z:a:a m:a:z:a:a m:a:z:a:a m:a:z:a:a
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”