پھلوں کے فائدے اور نقصانات

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پھلوں کے فائدے اور نقصانات


آم

Image


آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔

آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقر آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔

کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہتریں ہوتا ہے۔[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]سیب


Image


سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے

اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔

ذینی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے

رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے

بےبیز کی دفعہ بکثرت استعمال سے فیمیل کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتا ہے تاثیر کے لحاظسے سیب گرم تر ہے سیب کا مربہ

دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرپا ہضم ہوتا ہے

Image[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]کیلا

Image

وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زےادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔

نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔

کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے

کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]مالٹا

Image


نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے

گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار مین اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔

کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے

سنگترہ

سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔

دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا عتق شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں

سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے

Image[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

خربوزہ

Image

گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔

رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے

بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گعمی کرتا ہے

Image[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]تربوز

Image

سرد تر پھل ہے گرمی خشکی صفرا اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ جوش خون کو رفع کرتا ہے۔


گرم مزاجوں کو اور گرمی سے کمزور مریضوں کو افاقہ بخشتا ہے۔ گرمی کے بخار میں مفید ہے تربوز بلغم پیدا کرتا ہے۔

سردی کے وقت کھانے سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ دیرپا ہضم ہوتا ہے۔[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]مسمی

Image

ذائقے میں شیریں مزاج میں سرد تر ہے زود ہضم اور طاقت بخش ہے خون پیدا کرتی ہے ملریا بخار میں مفید ہے

میٹھا


طاقت بخشتا ہے۔ گرمی اور بادی دور کرتا ہے، گلے کی بیماریوں اور جوش خون میں مفید ہے پیاس قے بدہضمی ملریا اور گرمی کے بخار میں کونین کا کام کرتا ہے[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]آمرود

Image

سرد تر میوہ ہے فرحت اور طاقت بخشتا ہے دل دماگ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے

اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے

لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہو۔ اس کے بیج نہایت سخت ہوتے ہیں جو ہضم نہیں ہوتے

اس لیے کھاتے وقت نکال دینے چاہیں

Image[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]گنا
Image


تاثیر سرد تر ہئ۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔

اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے


اننا س

Image

سرد تر اور فرخت بخش ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ دل اور دماغ کو بہت طقت دیتا ہے

Image[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]انگور

Image

گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے

Image

ناشپاتی

Image

سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

گاجر

Image

سرد تر کشا اور وٹمن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلگم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہتریں ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہتریں ہے

بیر


Image

سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تکان اور پیےاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا

شکر قندی

Image

گرم تر قابض اور پھپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ لہازا محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے


سردا

Image

معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]جامن

Image

سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض ہوتے ہیں

Image


خوبانی

Image

گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے در کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے

شریفہ

Image

گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے

لیچی

Image

سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں

Image


ٹماٹر

Image

معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپہ اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں ی سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں

Image[/center]
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بنت آدم »

[center]یہ لاسٹ شئیرنگ تھی اب میری زندگی ہوئی تو انشا اللہ مزید شئیرنگ سبزیوں کے حوالے سے کروں گی مطلب شئیرنگ سبزیاں فائدے اور نقصانات ہوں گی

اللہ حافظ
[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ تو بہت شاندار شئیرنگ ہے۔
جزاک اللہ، اللہ تعالٰی آپ کو اور لکھنے کی توفیق عطافرمائیں۔
ہمیں آپ کی سبزیوں والی شئیرنگ کا بہت شدت سے انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بلال احمد »

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عمدہ،مفید،کارآمد شیئرنگ کا شکریہ. ;fl;ow;er;

مجھے تو اتنے سارے پھل ایک ساتھ دیکھ کر کھانے کو من کر رہا ہے. :$ :$ :$ :$ :$
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by اضواء »

مفید اور جدید معلومات پر آپ کا بہت بہت شکریہ

ہمیں اور بھی مزید معلومات کا انتظار ہے ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by افتخار »

بنت آدم جی بہت خوب

آپ نے تو تمام پھلوں کی جس تفصیل کے ساتھ وضاحت کی ھے
بہت سی ایسی خوبیاں ھیں جن کا اندازہ ہی نہیں تھا۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب ۔
بہت شاندار شئیرنگ ہے۔

اگلی قسط کا انتظار
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پھلوں کے فائدے اور نقصانات

Post by بلال احمد »

مجھے جامن والی پوسٹ سب سے اچھی لگی تو میں خود جامن کے درخت پر چڑھ کر کوئی 4 کلو توڑے ہیں اب دیکھو گھر والوں‌کی ناک کے نیچے آتے ہیں‌کہ نہیں :sweat: :sweat: :sweat:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “طب”