گوگل نے ٹرانسلیٹر تو بنا دیا جس سے کئی زبانوں کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے. لیکن مسئلہ یہ کہ اگر مجھے کسی ایسی زبان کے لفظ کا ترجمہ دیکھنا ہو جو مجھے ٹائپ کرنی نہیں آتی تو ترجمہ کیسے دیکھوں گا ؟
مثلا میں ہندی یا چائینیز زبان کے کسی لفظ کا اردو ترجمہ کرنا چاہتا ہوں، تو مجھے گوگل ٹرانسلیٹر میں وہ لفظ ہندی یا چائینیز میں لکھنا ہو گا. پھر گوگل اس کا اردو ترجمہ کریگا. اور میں یہ زبانیں لکھنا نہیں جانتا. اب اس کا کیا حل ہے ؟
گوگل بھی کمال کی چیز ہے. اس کا حل بھی نکال ہی لیا. اور وہ یہ کہ آپ پہلے گوگل کی اس سروس سے جس سے رومن ٹائپنگ کو یونی کوڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے، اپنا لفظ تبدیل کریں. پھر اس لفظ کو وہاں سے کاپی کر کے گوگل ٹرانسلیٹر میں لائیں اور ترجمہ دیکھیں.
مثلا ہندی کا ایک لفظ ہے "بیاج". اس کا ترجمہ دیکھنے کے لئے اگر گوگل ٹرانسلیٹر سے مدد لینی ہے تو اس لفظ کو ہندی میں لکھنا ہو گا. جو مجھے نہیں آتی. اس کے لئے میں پہلے اس صفحے پر جاؤں گا
http://www.google.com/transliterate/
یہاں یہ ٹائپ کرونگا byaj اور جوں ہی اسپیس دباؤں گا تو گوگل اسے ہندی بنا دیگا ब्याज
اس طرح.
اب گوگل ٹرانسلیٹر http://translate.google.com/ میں آ کر ہندی ٹو اردو منتخب کر کے اس لفظ کو وہاں کاپی کرونگا تو اس کا اردو ترجمہ مل جائے گا....
اسی طرح دیگر زبانیں بھی ....
کیوں ؟ ہے ناں مزے کی بات ....
ترجمہ معلوم کرنے کے لئے ...
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ترجمہ معلوم کرنے کے لئے ...
بات تو واقعی مزے کی ہے مگر یہ کیسے پتہ چلے گا کہ گوگل نے یہ جو بیاج لکھا ہے وہ واقعی بیاج ہی لکھا ہے یا کچھ اور؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: ترجمہ معلوم کرنے کے لئے ...
چاند بابو!
بد گمانی اچھی بات نہیں. بے چارے نے صحیح لکھا ہوگا...
بد گمانی اچھی بات نہیں. بے چارے نے صحیح لکھا ہوگا...
Re: ترجمہ معلوم کرنے کے لئے ...
لو جی گوگل بھی اب بے چارہ ہوگیامحمد شعیب wrote:چاند بابو!
بد گمانی اچھی بات نہیں. بے چارے نے صحیح لکھا ہوگا...
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: ترجمہ معلوم کرنے کے لئے ...
.............یہاں یہ ٹائپ کرونگا byaj اور جوں ہی اسپیس دباؤں گا تو گوگل اسے ہندی بنا دیگا ब्याजچاند بابو wrote:بات تو واقعی مزے کی ہے مگر یہ کیسے پتہ چلے گا کہ گوگل نے یہ جو بیاج لکھا ہے وہ واقعی بیاج ہی لکھا ہے یا کچھ اور؟؟؟
اس طرح..............
حضرت . . اوپر جو بیاج byaj لکھا ہے وہ درست ہے . . ویسے تھوڑا بہت رسک تو لینا ہی ہوگا !!