Adobe ImageReady میں متحرک وچمکدارتحریر

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Adobe ImageReady میں متحرک وچمکدارتحریر

Post by مجیب منصور »

[center]السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کافی دنوں کے بعد آج ایک پھر ایک بہترین اور آسان تر سبق لیکر حاضر ہواہوں
بہت سارے احباب کہتے رہتے رہتے تھے کہ اگلاسبق کب آرہا ہے؟کثرت مشاغل کی وجہ سے میں ٹالتاہی رہتاتھا کہ ان شاءاللہ اگلاسبق بھی آہی جائے گا
بالآخرہمت کرتے ہوئےکچھ وقت نکال کرنیاٹیوٹوریل بنانا شروع کردیا
ملاحظہ فرمائیے

یہ کام کرناہوگا Adobe ImageReady میں ،اگر آپ اردومیں لکھنا چاہتے ہیں توسب سے بہتر ورژن Adobe Photoshop 8.0 CS MEہے
لیکن اگر اردومیں کام نہیں کرنا تو فوٹوشاپ کا کوئی بھی ورژن انسٹال کرلیں
اب آتے ہیں اپنے کام کی طرف
سب سے پہلے Adobe ImageReady کھول کر نیوفائل کھولیں اور اس کی کوئی بھی سائزرکھیں پھرنیچے duplicates current frame پر کلک کرکےجتنے فریم بناناچاہتے ہیں بناڈالیں میں نے تو چاربنائے ہیں آپ بھی فی الحال چارہی بنائیں
درج ذیل تصویرنمبر1 سے خوب واضح ہے
Image
نیچے کی تصویرنمبردومیں آپ کوایک سے چھ تک اعدادنظر آئیں گے،آپ کی سہولت کےلیے میں ان نمبروں کی ترتیب سے سمجھاؤں گا،خوب سمجھیے
(1)
ٹولز کی لائن میں سےTپر کلک کریں
(2)
ماؤزکے ذریعے سے کلک کرکے جولکھناچاہتے ہیں،لکھدیں
(3)
اسٹائل پرکلک کریں اب نیچے بہت سارے اسٹائل کئی کلرزمیں نظرآئیںگے
کسی بھی ایک پرکلک کرنے سے لکھاہواکام رنگین نظرآئےگا
(4)
اب فریم نمبر۲کو سلیکٹ کریں اوراسٹائل کے رنگوں میں سے کسی رنگ پرکلک کریں اسی طرح تیسرےاورچوتھے فریم پرکریں
(5)
یہاں کلک کرنے سے آپ کو اسٹائلزکی لائن نظر آئے گی جس میں بےشماراسٹائلزاورکلرموجودہیں،نیچے کی طرف سے کسی پر بھی کلک کرنے سے اسٹائل تبدیل ہوجائے گا اور اس میں کئی کلر ہوں گے(لیکن فی الحال اسے مت چھیڑیں )
(6)اس میں مختلف رنگ دکھائے گئے ہیں
Image
اب آپ کو اس تحریرکو کچھ cropیعنی چھوٹاکرنے کی ضرورت پڑیگی ورنہ خوامخواہ زیادہ جگہ گھیریگی
چنانچہ تصویر میں نمبر1 marquee tool (m)پرکلک کریں اب نمبر2 میں جتنی مقدار کوکروب کرناہے اسے ماؤس سے گول دائرہ دیں
دیکھیے تصویر
Image
اب نیچے animation پلیٹ میں(1)سب سے پہلے تمام فریم کوماؤس اورctrlکی مدد سے سلیکٹ کریں ،کیونکہ اس سے ہم چلنے کی رفتار کچھ سلو کرسکیں
پھر(2)رائیٹ کلک کرکے ۱ سیکنڈ یا2سیکنڈ یاجو آپ بہتر سمجھیں منتخب کریں
(3)پلے پرکلک کرکے رفتار بھی چیک کریں اورپلے جب چاہیں کرتے رہیں تاکہ آپ چیک کرسکیں کہ کہیں کوئی غلطی تو نہیں ہوئی

Image
اب آخری مرحلہ ہے ۔۔۔اپنی پوری محنت کومحفوظ کرنا اور اس کے لیے جوطریقہ تصویر میں نظرآرہاہے اسی کے مطابق سیوکریں
Image
لیجیے آپ کی زبردست محنت کام آگئی
نتیجہ دیکھ لیں۔۔۔اور ہاں کیسا رہایہ سبق؟ضروربتائیے گا
Image[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب مجیب بھیا بہت دنوں بعد واپس اس موضوع کی طرف آنا ہوا لیکن کیا بات ہے بہت ہی بہترین طریقے سے ایک بہت خوبصورت قسم کی تصویر بنانا سمجھا دی آپ نے۔
۔
Last edited by چاند بابو on Sat Feb 14, 2009 7:58 pm, edited 1 time in total.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاند بھائی لیکن
اپنے پیغام میں غور فرمائیں۔۔۔اور جرمانے کے لیے تیار ہوجائیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

کیا ہے :roll:
ٹھیک تو ہےمیرا پیغام
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

چاند بابو wrote:کیا ہے :roll:
ٹھیک تو ہےمیرا پیغام
جی ۔سیانے۔اب ٹھیک کردیا :P
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”