ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by زارا »

السلام علیکم

ایف ٹی پی

ایف ٹی پی (FTP) فائل ٹرانسفر پروٹوکول (File Transfer Protocol) کا مخفف ہے۔ اور (جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے) اس کے ذریعے انٹرنیٹ پر فائلیں ٹرانسفر کی جاتی ہیں۔ کسی ایف ٹی پی سرور سے رابطہ کرنے اور وہاں سے فائلوں کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک ایف ٹی پی کلائنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ فائل زِلا (FileZilla) ایسا ہی ایک فری اور اوپن سورس ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ ذیل میں فائل زلا کے استعمال کی بنیادی ہدایات موجود ہیں۔

[center]http://filezilla-project.org/[/center]

ایف ٹی پی سرور سے رابطہ کرنا:

کسی ایف ٹی پی سرور سے رابطہ کرنے کے لیے فائل زلا کی Quick Connect بار میں ہوسٹ فیلڈ میں اس ایف ٹی پی سرور کا ایڈریس لکھیں۔ اگر یہ سرور کوئی خاص پروٹوکول جیسے کہ سیکیور ایف ٹی پی (SFTP) استعمال کرتا ہے تو اس کے ایڈریس سے پہلے اس پروٹوکول کا نام لکھیں۔ مثال کے طور پر اگر یہ SFTP سرور ہے تو اس کے ایڈریس سے پہلے sftp:// لکھیں۔ اس کے بعد پورٹ فیلڈ میں ایف ٹی پی سرور کی پورٹ کا نمبر لکھیں۔ یہ صرف اسی وقت ضروری ہے اگر ایف ٹی پی سرور کی پورٹ کا نمبر ڈیفالٹ پورٹ نمبر سے مختلف ہو۔ FTP سرور کی ڈیفالٹ پورٹ 21 ہے جبکہ SFTP کی ڈیفالٹ پورٹ 22 ہے۔ اس کے بعد یوزر نیم اور پاسورڈ فیلڈز میں ضروری انفارمیشن شامل کریں اور اس کے بعد Quickconnnect بٹن پر کلک کر دیں۔

ایف ٹی پی سرور پر نیویگیشن:

اگر آپ ایف ٹی پی سرور سے کامیابی سے کنکٹ ہو گئے ہیں تو آپ کو دائیں جانب مین ونڈو میں سرور پر موجود فائلز اور فولڈرز کی لسٹ نظر آئے گی۔ اوپر کے ایڈٹ باکس میں آپ کو زیر استعمال فولڈر کا نام بھی نظر آ رہا ہوگا۔ کسی فولڈر میں جانے کے لیے آپ اس کے آئیکون پر ڈبل کلک کریں یا پھر ایڈٹ باکس میں اس کا نام ٹائپ کر کے انٹر کریں۔ جس فولڈ پر آپ کو ".." لکھا نظر آ رہا ہے، اس پر ڈبل کلک کرکے آپ اوپر والے فولڈر میں واپس آ سکتے ہیں۔


لوکل کمپیوٹر کی نیویگیشن:

فائل زلا میں آپ اپنے کمپیوٹر کے فائل سسٹم میں اسی طرح گھومتے پھرتے ہیں جیسے کہ سرور کے فائل سسٹم میں نیویگیشن کی جاتی ہے۔ یہاں ایک فرق موجود ہے، وہ یہ کہ لوکل فائل سسٹم کی انفامیشن ایک tree کی شکل میں منظم کی گئی ہوتی ہے۔ اگرچہ ریموٹ سائٹ (ftp سرور) کی انفارمیشن بھی ٹری کی شکل میں دیکھنا ممکن ہے لیکن اسے بائی ڈیفالٹ خفیہ رکھا گیا ہے۔ ریموٹ سائٹ کے فائل سسٹم کو ٹری کی شکل میں دیکھنے کے لیے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد کسی بھی فولڈر میں جانے کے لیے فائل سسٹم ٹری میں اس فولڈر کے نوڈ کو کلک کریں۔

فائلیں منتقل کرنا:

آپ کسی بھی فائل پر ڈبل کلک کرکے اسے اپلوڈ یا ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فائل ٹرانسفر کیو (transfer queue) میں شامل ہو جائے گی اور فائل کی منتقلی ازخود شرع ہو جائے گی۔ کئی فائلوں یا فولڈرز کو ایک ساتھ ٹرانسفر کرنے کے لیے ان سب فائلز اور فولڈز کو منتخب کریں اور اس کے بعد اس سلیکشن پر رائٹ کلک کریں۔ اس کے بعد نمودار ہونے والے کانٹیکسٹ مینو سے اپنی مرضی کے مطابق Upload یا Download منتخب کر لیں۔ آپ فائلوں کو ڈریگ ڈراپ (drag & drop) کے ذریعے بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائلوں کو منتقلی کی قطار (transfer queue) میں شامل کرنے کے لیے ان پر رائٹ کلک کر کے پاپ اپ مینو سے Add to queue منتخب کریں۔ یہ فائلیں بعد میں منتقل ہوں گی۔ آپ فائلوں کو ڈریگ ڈراپ کے ذریعے بھی اس قطار (queue) میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ٹول بار پر بٹن کلک کرنے سے فائل ٹرانسفر شروع ہو جائے گی۔

زارا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by چاند بابو »

ارے واہ بہت خوب محترمہ زارا جی آپ تو کمال کی ٹیوٹر ہیں،
بہت مفید معلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اچھا فائل زیلا کے علاوہ کونسا سافٹ وئیر ایف ٹی پی کے لئے بہترین ہے۔
میرا مطلب سپیڈ وغیرہ کی بہتری سے ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by عتیق »

کیا بات ہے آپ کی
ماشاء اللہ
اللہ آپ کو مزید ترقی دے.
آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by لدھیانوی »

Ipswitch WS_FTP Professional 2007
میں تو یہ استعمال کرتا ہوں- مگر اس میں ایک مسئلہ آتا ہے کہ 30 دن بعد یہ ایکتیویٹ کرنے کا پیغام دیتا ہے-
یعنی 30 دن کا ٹرائل ہے-میرے پاس اس کو ایکٹیو کرنے کے لئے تو سافٹ وئر موجود ہے،مگر اسے استعمال کیسے کرنا ہے؟ اندازہ نہیں-اگر کسی ساتھی کے علم میں ہو تو آگاہ کیجئے گا-
Ipswitch WS_FTP Professional 2007
کا لنک درکار ہو تو ذپ کیجئے گا!
والسلام
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by محمد شعیب »

میں اپنی جوملہ کی سائٹ کا بیک اپ اپنے سسٹم میں رکھنے کے لئے کور ایف ٹی پی سے ڈاؤن لوڈنگ کر رہا ہوں.
بہت زیادہ ٹائم لگ رہا ہے. کسی کو کوئی اچھا سوفٹ وئر معلوم ہو تو بتلائے.
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by زارا »

چاند بابو wrote:ارے واہ بہت خوب محترمہ زارا جی آپ تو کمال کی ٹیوٹر ہیں،
بہت مفید معلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اچھا فائل زیلا کے علاوہ کونسا سافٹ وئیر ایف ٹی پی کے لئے بہترین ہے۔
میرا مطلب سپیڈ وغیرہ کی بہتری سے ہے۔
میں نے فی الحال فائل زلا کو ہی بہتر پایا ہے.
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by زارا »

محمد شعیب wrote:میں اپنی جوملہ کی سائٹ کا بیک اپ اپنے سسٹم میں رکھنے کے لئے کور ایف ٹی پی سے ڈاؤن لوڈنگ کر رہا ہوں.
بہت زیادہ ٹائم لگ رہا ہے. کسی کو کوئی اچھا سوفٹ وئر معلوم ہو تو بتلائے.
میں آپکو دیکھ کر لنک دیتی ہوں. شکریہ
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by زارا »

لدھیانوی wrote:Ipswitch WS_FTP Professional 2007
میں تو یہ استعمال کرتا ہوں- مگر اس میں ایک مسئلہ آتا ہے کہ 30 دن بعد یہ ایکتیویٹ کرنے کا پیغام دیتا ہے-
یعنی 30 دن کا ٹرائل ہے-میرے پاس اس کو ایکٹیو کرنے کے لئے تو سافٹ وئر موجود ہے،مگر اسے استعمال کیسے کرنا ہے؟ اندازہ نہیں-اگر کسی ساتھی کے علم میں ہو تو آگاہ کیجئے گا-
Ipswitch WS_FTP Professional 2007
کا لنک درکار ہو تو ذپ کیجئے گا!
والسلام
میں اس پر ٹیوٹوریل لکھنے کی کوشش کروں گی وقت نکال کر.
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by زارا »

عتیق wrote:کیا بات ہے آپ کی
ماشاء اللہ
اللہ آپ کو مزید ترقی دے.
آمین
نیک دُعاوں کا شُکریہ
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایف ٹی پی اور اسکا استعمال

Post by لدھیانوی »

Ipswitch WS_FTP Professional 2007
اس کا انٹر فیس بہت اچھا ہے-اور استعمال میں بھی بہت سہولت ہوتی ہے-زیادہ پیچیدہ بھی نہیں ہے-
شعیب بھائی کام سست رفتا ر تو ہوگا ہی،کیوں کہ فائلیں بہت زیادہ ہیں،چھوٹی چھوٹی-
میرے خیال میں اس وجہ سے تاخیر زیادہ ہوتی ہے کہ رفتار ڈاٹا منتقل ہونے کی ایک نہیں رہتی-
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”