گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

Post by افتخار »

[center]گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا
Image
ہم نے گدھوں کے اجلاس کی کارروائی کیا نشر کردی، ایسے لگتا ہے یار لوگوں کو ایک موقع مل گیا اس بندہ ناچیز کو پھنسانے کا۔ کوئی کہتا ہے ایسے لگ رہا ہے جیسے ہم نے پاکستانی پارلیمنٹ کی بات کی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ ۔۔۔۔ کسی صاحب کو لگ رہا ہے کہ گدھوں کے اجلاس میں گدھے ہی جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لئے ایک معاصر اردو فورم پر میری اس تحریر پر تبصرے میں مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے تھے؟ رپورٹنگ کے لئے یا دعوتِ خاص تھی؟

ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ لوگ ہماری صلاحیتوں سے جلتے ہیں، اس لئے معصومانہ انداز میں یہ مشورے بھی دئیے گئے کہ گدھوں پر لکھی گئی تحریر میں پاکستانی سیاستدانوں کو بھی تھوڑی سی جگہ دی جائے۔ یعنی تحریر نہ ہوئی کسی غریب کی میت ہوگئی، جس کی قبر کے لئے تھوڑی سی جگہ کی درخواست کی جاتی ہے۔ ویسے یہ بھی اچھا طریقہ ہے کسی سیدھے سادے بندے کو پھنسانے کا۔ ہم اپنی تعریف دیکھ کر خوش ہوجائیں گے اور ایک اور تحریر لکھ ماریں گے۔ پھر کیا ہوگا؟ اپنے ہاتھوں اپنی قبر کھودنا ہے یہ تو۔

ہم نے لاکھ سمجھایا، کہ بھئی ہمیں‌ 'باخبر اور باوثوق ذرائع' سے اطلاع ملی ہے، لیکن کوئی یقین کرنے کو تیار ہی نہیں۔ الٹا کہتے ہیں باخبر ذرائع ہمیشہ جھوٹ ہی نکلتے ہیں۔ اب اس کا ایک ہی حل ہے کہ شک کرنے والوں کو بنفس نفیس اگلے اجلاس کی کارروائی کی کوریج کرنے کے لئے بھیج دیا جائے، تاکہ ان کو یقین ہوجائے کہ گدھوں کے اجلاس میں کیا ہوتا ہے!

ہمیں جن باوثوق ذرائع سے اس اجلاس کی کارروائی کی خبر ملی تھی، اس میں یہ بات بھی صد فی صد یقینی ہے کہ اجلاس کے بعد فیقے کے کھیت کا چارہ بطورِ تواضع گدھوں کے لئے پیش کیا گیا تھا، کیونکہ گدھے چارے کی لالچ کے بغیر کوئی کام نہیں‌ کرتے۔ اس پر یار لوگ طرح طرح کی باتیں بنا رہے ہیں، جو ہمیں اپنے ذرائع سے پہنچ جاتی ہیں۔ ہمیں تو اس پر یہی کہنا ہے کہ ایسے لوگ شائد فیقے سے ہمدردی رکھتے ہیں، اس لئے 'خاطر تواضع' کا سن کر ان کے ماتھے پر بل پڑ جاتے ہیں۔

ہمیں پتا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں میں جاگیردار ملوث ہیں، کیونکہ وہ فیقے کے برادری کے لوگ ہیں۔ ہم اس تحریری نوٹس کے ذریعے اپنے ان حاسدین کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتوں سے باز آجائیں، بصورتِ دیگر گدھوں کے اگلے اجلاس کے بعد سارے گدھے جلوس کی شکل میں خاطر تواضع کے لئے ان جاگیرداروں کے کھیتوں کا رخ کرسکتے ہیں۔ جاگیردار سن لیں! اب ان کی من مانی نہیں چلے گی۔ بس ایک اجلاس کی دیر ہے!

Image
[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

Post by نورمحمد »

h.a.h.a h.a.h.a لو بھئی . . . اب گدھے بھی اجلاس کرنے لگے . . .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

Post by علی خان »

h.a.h.a
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

Post by عتیق »

v;e;r;y;happ;y v;e;r;y;happ;y h;a;h;a h;a;h;a :lol: :lol:
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ
v_v_f v_v_f v_v_f
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو کالم”