ماسکو کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ماسکو کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

روس کے دارالحکومت ماسکو کے ڈیماڈیڈیوا ائیرپورٹ پر ایک خودکش ہم دھماکے میں حکام کے مطابق کم از کم پینتیس افراد ہلاک اور ایک سو تیس زخمی ہو گئے ہیں۔مسافروں کے سامان وصول کرنے والے لاؤنج میں ہونے والے اس دھماکے کے بارے میں ابتدائی تحقیقیات کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک مرد حملہ آور نے کیا جو اس دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تفتیش کا بنیادی نکتہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک خود کش بمبار دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ہوائی اڈے کے مرکزی حصے میں واقع لاؤنج تک پہنچا کیسے۔
ماسکو کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر یہ دھماکہ مسافروں کی آمد والے لاؤنج کے مرکزی حصے میں ہوا۔ موبائیل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دھویں سے بھرا ہوا ایک ہال دکھائی دیتا ہے جس میں لاشیں جگہ جگہ بکھری پڑی ہیں۔ماسکو کے ہوائی اڈے پر دھماکے سے کچھ منٹ قبل پہنچنے والے برطانوی شہری مارک گرین کے مطابق ’ دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ سے پوری عمارت بری طرح ہل کر رہ گئی۔ مجھے ایسے محسوس ہوا کہ میرے جسم کے اندر اعضا تک ہل کر رہ گئے ہیں۔ اس کے فوراً بعد مسافروں کی آمد والے لاؤنج سے لوگ بھاگتے ہوئے باہر آنا شروع ہوئے۔ ان کے جسموں پر زخموں کے نشان اور رستا ہوا خون واضح نظر آ رہا تھا۔‘
روسی صدر دی متری میدی دیو نے دھماکے کے فوراً بعد مقامی ٹیلی وژن کے ذریعے عوام سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اس سانحے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں اس طرح کے واقعات کے بعد ہم نے قانون سازی کر کے نئے حفاظتی اقدامات کیے تھے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ ظاہر ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات ناکام ہو گئے ہیں۔ ہمیں اس معاملے کی تہ تک پہنچنا ہو گا۔
ماسکو کے ہوائی اڈے پر ہوئے دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے رکن ولادیمیر مارکن کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرد اور اکیلا تھا۔
’ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔ اس کی شناخت بھی کر لی جائے گی۔ اصل توجہ اس نکتے پر مرکوز رکھی جائے گی کہ حملہ آور ہوائی اڈے کے اس مرکزی حصے تک پہنچنے میں کامیاب کیسے ہوا۔ ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے اس روکنے کے لیے کیا کیا۔یہ بہت حساس اور سنگین معاملہ ہے۔‘
امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میں روسی عوام کے لیے امریکی عوام کی طرف سے یکجہتی کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔ ہم روسی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایسے دشمن کے خلاف لڑائی میں آپ کے ساتھ ہیں جو دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘
روسی دارالحکومت میں گزشتہ برس مارچ کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ پچھلے سال ماسکو کے زیر زمین ریلوے سٹیشن میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری چیچن علیحدگی پسندوں نے قبول کر لی تھی جبکہ اس دھماکے کے بارے میں ابھی تک کسی کی جانب سے دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ماسکو کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

Post by چاند بابو »

خبر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ماسکو کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

Post by اعجازالحسینی »

آپکا بھی شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ماسکو کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

Post by بلال احمد »

خبر کے اشراک کے لئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”