تیونس: عبوری صدر کا حلف، کرفیو دوبارہ نافذ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

تیونس: عبوری صدر کا حلف، کرفیو دوبارہ نافذ

Post by اعجازالحسینی »

جہموریہ تیونس میں تشدد اور لوٹ مار کے واقعات کے دوران پارلیمنٹ کے سپیکر نے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھانے والے فواد مبیزا نے ملک میں ایک مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں حزب اختلاف کی جماعتیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
صدر کے مستعفی ہونے کے بعد بھی تشدد اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اور ان واقعات میں اب تک بیالیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دارالحکومت میں کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے اور فوج اہم عمارتوں اور سڑکوں کی نگرانی کر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق فوج نے وزراتِ داخلہ کی عمارت کے نزدیک دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
دارالحکومت تیونس میں آگ کے واقعات کے قابو سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ مستعفی صدر کے سعودی عرب فرار ہونے کی خبر کے بعد شہر میں جشن کے طور پر فائرنگ بھی ہوتی رہی۔سنیچر کو تمام دن دارالحکومت میں فائرنگ ہوتی رہی اور شہر کی سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کر رہی تھیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم منوٹ کا کہنا ہے کہ ہر جگہ لوٹ مار اور چوری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور اس وقت ملک کا مستقبل فوج کے ہاتھ میں ہے اور پولیس واضح طور پرغائب ہے۔جمعہ کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد بھی ملک بھر میں لوگ دکانوں میں لوٹ مار اور املاک کو تباہ کرتے رہے۔ان واقعات میں فرانس کے ملکیتی ایک سپر سٹور اور تیونس کا مرکزی ریلوے سٹیشن آگ لگنے سے بری طرح متاثر ہوئے۔
سنیچر کو سب سے خوفناک واقعہ دارالحکومت تیونس کے ساحلی قصبے موناستر میں پیش آیا جہاں ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم بیالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔سنیچر کو تشدد کی یہ تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب ملک کی قانون ساز کونسل نے پارلیمنٹ کے سپیکر کو عبوری صدر بنانے اور مستقل صدر کا انتخاب ساٹھ روز میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِاعظم محمد گھن ناؤچی نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔اس سے پہلے تیونس میں غیر معمولی مظاہروں کے بعد مستعفی ہونے والے صدر زین العابدین اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملک چھوڑ کر سعودی عرب چلے گئے تھے اور وزیرِاعظم محمد گھن ناؤچی نے اقتدار سنبھال لیا تھا۔
واضح رہے کہ تیونس میں بیروزگاری اور کر پشن کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں سے مظاہرے جاری تھے جن میں صدر زین العابدین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔دارالحکومت تیونس میں جمعے کو ہزاروں مظاہرین نے صدر زین العابدین کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ ابتدا میں پرامن تھا، تاہم بعد میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور شرکا کو مارا پیٹا۔
واضح رہے کہ زین العابدین بن علی سنہ انیس سو ستاسی سے اقتدار میں تھے۔ انھوں نے مظاہرے شروع ہونے کے بعد جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ سال دو ہزار چودہ میں اقتدار چھوڑ دیں گے۔تاہم مظاہرین، جن میں زیادہ نوجوان تھے، کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور تبدیلی کے لیے صدر کا جانا ضروری ہے۔گزشتہ تئیس برس میں جب سے زین العابدین بن علی نے صدرات سنبھالی تھی، ملک میں اس طرح کا کوئی احتجاج نہیں ہوا۔
وزیرِاعظم محمد گھن ناؤچی نے تیونس میں ٹیلی ویژن پر کہا ہے کہ صدر زین العابدین وقتی طور پر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے۔ اُن کی عدم موجودگی میں ملکی نظم و نسق عارضی طور پر وزیرِاعظم کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: تیونس: عبوری صدر کا حلف، کرفیو دوبارہ نافذ

Post by چاند بابو »

خبر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ اعجاز بھیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: تیونس: عبوری صدر کا حلف، کرفیو دوبارہ نافذ

Post by اضواء »

خبر کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: تیونس: عبوری صدر کا حلف، کرفیو دوبارہ نافذ

Post by نورمحمد »

خبر شئیر کرنے کا شکریہ

دعا ہے کہ وہاں جلد ازجلد امن و امان قائم ہو جائے - آمین
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: تیونس: عبوری صدر کا حلف، کرفیو دوبارہ نافذ

Post by اعجازالحسینی »

سب کا شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”