جمہوریہ تیونس میں صدر کے مستعفی ہونے کے بعد بھی تشدد اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اور ان واقعات میں اب تک کم از کم بیالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور فوج سڑکوں پر گشت کر رہی ہے۔
دارالحکومت تیونس کے ساحلی قصبے موناستر میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مقامی جیل میں لگائی جانے والی آگ میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہسپتال میں بیالیس لاشوں کو لایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پوری جیل سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور جیل کا سامان جلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کس طرح لگائی گئی۔
تشدد کی یہ تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب ملک کی قانون ساز کونسل نے پارلیمنٹ کے سپیکر کو عبوری صدر بنانے اور مستقل صدر کا انتخاب ساٹھ روز میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔وزیرِاعظم محمد گھن ناؤچی نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ سنیچر کو حکومت سازی کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے مقامی حکومت کے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کم از کم بیالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس سے پہلے تیونس میں غیر معمولی مظاہروں کے بعد مستعفی ہونے والے صدر زین العابدین اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملک چھوڑ کر سعودی عرب چلے گئے تھے اور وزیرِاعظم محمد گھن ناؤچی نے اقتدار سنبھال لیا تھا۔ ملک میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب سے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
سعودی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سنیچر کو زین العابدین سعودی عرب پہنچے ہیں۔‘فرانسیسی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق صدر نکولس سرکوزی نے مستعفی صدر کی جانب سے اُن کے جہاز کو فرانس میں لینڈ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔‘
اس سے پہلے جمعہ کو تیونس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ گزشتہ تئیس سال سے اقتدار میں رہنے والے صدر زین العابدین فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔واضح رہے کہ تیونس میں بیروزگاری اور کر پشن کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں سے مظاہرے جاری تھے جن میں صدر زین العابدین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
دارالحکومت تیونس میں جمعے کو ہزاروں مظاہرین نے صدر زین العابدین کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ ابتدا میں پرامن تھا، تاہم بعد میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور شرکا کو مارا پیٹا۔
واضح رہے کہ زین العابدین بن علی سنہ انیس سو ستاسی سے اقتدار میں تھے۔ انھوں نے مظا ہرے شروع ہونے کے بعد جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ سال دو ہزار چودہ میں اقتدار چھوڑ دیں گے۔تاہم مظاہرین، جن میں زیادہ نوجوان تھے، کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور تبدیلی کے لیے صدر کا جانا ضروری ہے۔گزشتہ تئیس برس میں جب سے زین العابدین بن علی نے صدرات سنبھالی تھی، ملک میں اس طرح کا کوئی احتجاج نہیں ہوا۔
وزیرِاعظم محمد گھن ناؤچی نے تیونس میں ٹیلی ویژن پر کہا ہے کہ صدر زین العابدین وقتی طور پر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے۔ اُن کی عدم موجودگی میں ملکی نظم و نسق عارضی طور پر وزیرِاعظم کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد تین سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکیں گے۔ رات کا کرفیو نافذ کرکے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو دیکھتے ہی گولی مار دیا جائے۔ملک میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور ہوائی اڈے کو سکیورٹی فورسز نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔
بی بی سی
تیونس: جیل نذر آتش، بیالیس ہلاک، مستعفی صدر فرار
-
- مدیر
- Posts: 10960
- Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
- جنس:: مرد
- Location: اللہ کی زمین
- Contact:
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: تیونس: جیل نذر آتش، بیالیس ہلاک، مستعفی صدر فرار
شئیرنگ کا شکریہ جب حکومتیں اپنوں پر بھاری پڑنے لگیں تو پھر اپنے بھی بے قابو ہو جاتے ہیں۔
ہماری حکومت کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہئے۔
ہماری حکومت کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: تیونس: جیل نذر آتش، بیالیس ہلاک، مستعفی صدر فرار
خبر کی فراہمی پر آپکا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: تیونس: جیل نذر آتش، بیالیس ہلاک، مستعفی صدر فرار
اللہ رحم کرے