سلطان آف برونائی دارالسلام

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by چاند بابو »

آج میرے ایک پیارے سے دوست محترم صاحبزادہ میاں رضوان شاہدی صاحب نے مجھے ایک میل روانہ کی جس میں برونائی دارالسلام کے سلطان کے بارےمیں چند معلومات درج ہیں، سوچا کہ آپ سے بھی شئیر کی جائے۔
برونائی دارالسلام (دنیا کا سب سے امیر ملک) کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر وہ صرف اپنے سونے کی زکواۃ اور عشر مسلم دینا کے غریب ممالک کو دینا شروع کر دے تو دنیا میں ایک بھی غریب مسلمان باقی نا رہے، لیکن افسوس وہ یہ زکواۃ و عشر ادا نہیں کرتے ہیں۔
بہرحال اب آتے ہیں اس معلوماتی میل کی طرف۔


[center]سلطان آف برونائی دارالسلام کا محل[/center]

سلطان آف برونائی دارالسلام کا قلعہ نما محل دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آراستہ محل ہے،
جس میں 1788 کمرے ہیں جن میں سے اکثر کی آرائش و زیبائش کے لئے سونے اور ہیرے جواہرات کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس محل میں ایسے 257 باتھ رومز موجود ہیں جو خالص سونے اور چاندی سے بنائے گئے ہیں،
یہاں ایک ایسا گیراج بھی تعمیر کیا گیا ہے جو بیک وقت اپنے اندر 110 کاریں سمونے کی صلاحیت رکھتا ہے،
اس محل کے 650 سوئٹ ہیں جن میں سے ہر ایک کی آرائش پر 150000000 یورو سے زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے۔
اس محل کے ہر کمرے کو اگر کوئی شخص 30 سیکنڈ کے لئے دیکھتا ہوا آگے بڑھے تو اسے پورا محل دیکھنے کئے کم ازکم 24 گھنٹے رکنا پڑے گا۔


[center]Image

Image[/center]

[center]سلطان کا ذاتی جہاز[/center]

سلطان کے پاس ایک عدد 747 جمبو جیٹ جو کہ 100 ملین ڈالر کا ہے ذاتی سفر کے لئے موجود ہے۔
جو اپنی آرائش کے لحاظ سے دنیا کا خوبصورت ترین جہاز ہے۔
اس کی آرائش پر ایک ہزار بیس ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اور اس آرائش میں خالص سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس جہاز کے علاوہ سلطان کے ذاتی استعمال کے لئے اس کے پاس چھ چھوٹے جہاز اور دو ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔


[center]Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]

[center]سلطان کے ذاتی استعمال کے لئے کاریں[/center]

سلطان کے ذاتی استعمال کے لئے رولز رائس کمپنی نے ایک دنیا کی مہنگی ترین کار ڈائزئین کی جو دنیا میں صرف ایک ہی بار تیار ہوئی۔
اس کے بعد اس ماڈل کو سلطان کے لئے وقف کر دیا گیا اور اس طرز کی کار آج تک اور کسی کے لئے نہیں بنائی گئی۔
فی الحال یہ کار لندن میں موجود ہے جو سلطان اپنے دورہ برطانیہ کے دوران استعمال کرتا ہے۔


[center]Image

Image

Image[/center]

[center]سلطان کی بیٹی کی شادی[/center]

جب سلطان کی بیٹی کی شادی ہوئی تو شادی کی تقاریب 14 دن تک منائی گئیں،
اس شادی پر تقریبا 5 ملین ڈالر کا خرچ آیا، اور اس میں تقریبا 25 ریاستوں کے سربراہان نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شمولیت کی۔
دلہن کے لئے ایک کار سجائی گئی جو پوری کی پوری خالص سونے سے سجائی گئی تھی اور دلہن کو پہنایا جانے والا تاج جو ہیروں سے سجایا گیا تھا۔
اور اس تاج میں ہیروں کی ایک پوری ٹوکری موجود تھی۔ اس کے علاوہ دلہن کے چہرے پر بھی چھوٹے چھوٹے ہیروں کا میک اپ میں استعمال کیا گیا۔


‌[center]Image

Image

Image

Image

Image[/center]

وکی پیڈیا کے مطابق سلطان کی ملکیت میں۔
531 مرسیڈیز بنز گاڑیاں
367 فراری کاریں
362 بنٹلیز گاڑیاں
185 بی ایم ڈبلیوکاریں
177 جیگوار کاریں
160 پورچ کاریں
130 رولز رائس کاریں
اور 20 لیموزین سمیت کل 1932 کاریں موجود ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by محمد »

سارے مسلمان حکمران ہی ایسے کام کیوں کرتے ہیں؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by بلال احمد »

محمد wrote:سارے مسلمان حکمران ہی ایسے کام کیوں کرتے ہیں؟
یہ اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by یاسر عمران مرزا »

اتنی امارت اور پاگل پن میں کچھ خاص فرق نہیں ہوتا، خیر اللہ اس کا حساب لے گا،
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by نورمحمد »

اللہ تعالی عقل سلیم عطا کرے - آمین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by چاند بابو »

خوبصورت تبصروں کا بہت بہت شکریہ دوستو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by اضواء »

حساب يوم القيامة ہوگا
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: سلطان آف برونائی دارالسلام

Post by اعجازالحسینی »

یہ دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ رہے ہیں ، ایک دن آخرت کا بھی ہے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”