قرآن کی پکار

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
abdulrehman
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Thu Nov 04, 2010 10:39 pm
جنس:: مرد

قرآن کی پکار

Post by abdulrehman »

قرآن کی پکار

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
قرآن کی پکار

یہ بات کتنی تعجب خیز ہے کہ جو کتاب دنیا کے تمام انسانوں کو اور خاص طور پر مسلمانوں کو ہدایت دینے آئی ہو وہ پکار رہی ہو کہ کوئی ہے جو مجھے سمجھ کر پڑھے ۔ لیکن اس کے پڑھنے والاوں کو اس غلط فہمی میں ڈال دیا گیا ہے کہ لوگوں اس کو سمجھو یا نہ سمجھو اس کو پڑھنا بلکہ اس کی سطروں پر خالی انگلیاں ہی پھیرتے رہنااس قدر ثواب کا کام ہے کہ دین ودنیا کی برکات سے انسان ملامال ہوجاتاہے اگر کسی وجہ سے دنیا میں نشاط و ثروت نہ بھی ملے تو آخرت میں اس کو انعام واکرام ست دلادیا جائے گا ۔ اس کے لئے نہ صرف قطاراندرقطار باغات و محلات ہونگے بلکہ وہاں حوریں بھہ درجنوں کے حساب سے ان کی منتظر ہونگی ۔
اب جب قرآن کی سطروں پر مخص انگلیاں پھیرنے سے یا بغیر سمجھ بوجھ کے پڑھنے سے اس قدر انعامات اور عنائیات ہیں تو پھر سمجھ بوجھ کر پڑھنے کی کیا ضرورت ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج قرآن کی تلاوت کرنے والوں کی% 99تعداد قرآن کے مطلب و مفاہیم ، اور اعراض ومقاصد سے بےبیرہ ہے ۔
قرآن کو نہ سمجھ کرپڑھنے میں بھی برکات وانعامات کی یقین دہانی کی سازش غیروں نے کی اور یہ اس لئے کہ مسلمان کہیں قرآن کی اصل تعلیم نے آگاہ نہ ہو جائے ۔ کیونکہ وہ سمجھ گے تھے کہ اللہ اور رسول اور قرآن سے محبت رکھنے والی اس قوم نے اگر قرآن کی تعلیمات کو اپنا لیا تو پھر ان مسلم دشمن طاقتوں کا اس دنیا میں کوئی مقام نہ بن سکے گا ۔ یہ قوم اللہ کے قوانین کے تابع ہو کر ان کا تہس نہس کر دے گی ۔
بدقسمتی یہ ہوئی کہ غیروں کی اس سازش کو ہمارے مبلیغین ،مدرسین اور وارثان ممبر رسول نے بھی قبول کر لیا ۔
قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس میں علوم کا سمندرہے اللہ قرآن میں فرماتے ہیں : اے کملی اوڑھنے والے، رات کو قیام کیجئے ۔ آدھی رات یا اس سے کچھ کم یا اس سے کچھ زیادہ اور قیام کے دوران قرآن کو ٹھرٹھر کر پڑھیئے ۔ : سورۃ المزمل
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں : جو شخص میری نصیحت سے منہ پھیرلے گا ۔ اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی ، اور قیامت کو اسے ہم اندھا کرکے اٹھائیں گے،وہ کہے گا کہ میرے پروردگار تونے مجھے اندھا کرکے کیوں اٹھایا ، میں تو دیکھتا بھالتا تھا ، اللہ فرمایئں گے ایسا ہی چاہیئے تھا تیرے پاس میری آیتیں آئیں جس طرح تم نے ان کو نظر انداز کیا، آج ہم تمہیں نظرانداز کریں گے ۔

اس کے ساتھ ہی آپ عبدالرحمٰن کو اجازت دیں۔ وسلام
[link] http://yousaf.kehkshan.com/[/link]
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”