ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by amqmz »

السلام علیکم!
براہ مہربانی مجھے ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر چیک اور ریپیئر کرنے کے لیے طریقہ اور ٹول بتائیے.

ہارڈ ڈسک ہے :
500 جی بی
کمپنی: ویسٹرن ڈیجیٹل.شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by چاند بابو »

ویسے تو اس فیلڈ میں میرا ذاتی تجربہ صفر ہے لیکن نیٹ سے دھونڈنے پر ایک سافٹ وئیر ملا ہے جس کے Reviews بھی اچھے ہیں
Repair Harddisk Bad Sector Pro 2008 نامی یہ سافٹ وئیر ایک اچھا سافٹ وئیر قرار پایا ہے۔


[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by بلال احمد »

ویسے ڈبلیو ڈی کی ہارڈ ڈسک زیادہ تر ایسی ہی ہوتی ہیں.(یہ میرا ذاتی مطالعہ ہے)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by علی خان »

اسکے لئے جو پروفیشنل سافٹ وئیر میں استعمال کرتا ہوں. اسکا نام HDD Re-generator ہے. امید ہے اپ اسکو بہتر پا ئیں گے. میں خود اسکو استعمال کرتا ہوں. اسکا ورژن1.61 ونڈوز میں بھی کام کرتاہے.
اپ اسکو کہیں سے ڈاون لوڈ کرلیں. اور اسکو استعمال کرلیں. اپکا مسلہ انشاء اللہ ختم ہو جائے گا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by چاند بابو »

لیکن اشفاق بھیا کیا یہ سافٹ وئیر بیڈ سیکٹرز کو بھی ریپئر کرتا ہے۔
میں تو آج تک اسے ڈیٹا ریکوری کا سافٹ وئیر سمجھتا رہا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بابا جی
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Wed Nov 11, 2009 6:20 pm
جنس:: مرد
Location: GAGGOO MANDI
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by بابا جی »

ویسے ڈبلیو ڈی کی ہارڈ ڈسک زیادہ تر ایسی ہی ہوتی ہیں.(یہ میرا ذاتی مطالعہ ہے)
ویسے اگر See Map کو استعمال کیا جائے تو بیڈ سیکٹر نکل سکتے ہیں، اگر تو بیڈ سیکٹر لوجیکل Logical ہیں تو نکل جائیں گے لیکن اگر بیڈ سیکٹر فیزیکل ہیں تو پھر کوئی حل نہیں۔
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by علی خان »

نہیں ماجد بھائی یہ تو ڈیٹا ریکوری کے لئے استعمال نہیں ہوتا. یہ سافٹ وئیر تو صرف بیڈ سیکٹر کے لئے ہی استعمال ہوتا ہے. یہ ایک بہترین ٹول ہے بیڈ سیکٹر کو ختم کرنے کے لئے. میں‌اسکو پروفیشنلی استعمال کرتا رہتا ہوں. اور ان تمام بیڈ سیکٹرکے لئے استعمال ہونے والے سافٹ وئیر سے بہتر پایا ہے. جو آج کل مارکیٹ میں موجود ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by amqmz »

آپ سب حضرات کی توجہات پر شکر گزار ہوں
میں یہ سوفٹ ویئرز استعمال کر کے دیکھتا ہوں پھر انشاء اللہ نتائج سے آگاہ کروں گا.شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by amqmz »

بلال احمد wrote:ویسے ڈبلیو ڈی کی ہارڈ ڈسک زیادہ تر ایسی ہی ہوتی ہیں.(یہ میرا ذاتی مطالعہ ہے)
تو بھائی پھر کونسی کمپنی کی ہارڈ ڈسک خریدنی چاہیے اس بارے میں‌ رہنمائی کریں.شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by علی خان »

میری رائے اس بارے میں Seagate کی ہارڈ ڈیسک ہے. کیونکہ رزلٹ میں یہ اچھا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
rohaani_babaa
دوست
Posts: 220
Joined: Fri Jun 11, 2010 5:04 pm
جنس:: مرد
Location: House#05,Gulberg# 1, Peshawar Cantt

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by rohaani_babaa »

یار ساری باتیں اپنی جگہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میری ہارڈ ڈسک میں بیڈ سیکٹرز ہیں؟؟؟؟؟ اس کا طریقہ بتائیں۔
قال را بہ گزار مرد حال شو
پیش مرد کامل پامال شو (روم)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

روحانی بابا یہ بہت آسان کام ہے۔ اپنی ہارڈ پر موجود بیڈ سیکٹر چیک کرنے کے لئے آپ کو کسی سپیشل ٹول کی ضرورت نہیں ہے۔
بلکہ ونڈوز ایکس پی میں موجود ٹول کی اس کی شناخت کر دے گا۔


اپنے کمپیوٹر کا مائی کمپیوٹر کھولیں،
جس ڈرائیو کے بیڈ سیکٹر آپ چیک کرنا چاہتے ہیں اس پر رائیٹ کلک کرنے کے بعد اس کی Properties کھولیں۔
وہاں اوپر موجود ٹیب میں سے Tools کے ٹیب پر جایئے،
وہاں موجود Check Now کے بٹن پر کلک کیجئے ،
کھلنے والی ونڈوز میں Scan for and attempt recovery of bad sectors کو چیک کیجئے۔
اور لگا دیجئے اسے کام پر یعنی Start بٹن دبا دیں۔
لیجئے جناب یہ آپ کی ہارڈ ڈرائیو کے اس حصے کے بیڈ سیکٹر بھی چیک کرے گا اور چھوٹے موٹے بیڈ سیکٹرز کو بحال بھی کرے گا۔


[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by amqmz »

اشفاق علی wrote:اسکے لئے جو پروفیشنل سافٹ وئیر میں استعمال کرتا ہوں. اسکا نام HDD Re-generator ہے. امید ہے اپ اسکو بہتر پا ئیں گے. میں خود اسکو استعمال کرتا ہوں. اسکا ورژن1.61 ونڈوز میں بھی کام کرتاہے.
اپ اسکو کہیں سے ڈاون لوڈ کرلیں. اور اسکو استعمال کرلیں. اپکا مسلہ انشاء اللہ ختم ہو جائے گا.
بھائی میں‌ نے اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے وہ اس طرح کہ
متاثرہ ہارڈ ڈسک کو ایک ایسے سسٹم میں‌ لگایا جس میں‌ پہلے سے ایک ہارڈ ڈسک ونڈو ایس پی کے ساتھ موجود تھی کیونکہ متاثرہ ہارڈ ڈسک میں ونڈو انسٹال نہیں‌ہے اور نہ ہی ونڈو انسٹال ہو پارہی ہے. یعنی متاثرہ ہارڈ ڈسک کو دوسری ہارڈ ڈسک کے طورپر لگا کر پہلے سے موجود ہارڈ‌ ڈسک کی ونڈو ایکس پی اسٹارٹ کی.
پھر اس سوفٹ ویئر کا 1.71 ورژن انسٹال کر کے جب اس کے ذریعے سے متاثرہ ہارڈ ڈسک کو اسکین کرنے کی کوشش کی تو ہر بار یہ سوفٹ ویئر کچھ کرنے کی بجائے ٹاسک مینیجر کے مطابق not responding کا ایرر دیتا ہے .

پھر میں‌ نے اس کا iso ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے اس کو سی ڈی پر رائٹ کیا اور بوٹ ایبل سی ڈی سے بوٹ کروا کر جب ڈوس میں گیا تو وہاں سمجھ ہی نہ آئی کہ اس سے کیسے اسکین کروانا ہے کیونکہ کبھی ڈوس پر کام نہیں‌ کیا .
خلاصہ یہ کہ نہ تو ونڈو میں کام ہوا اور نہ ہی ڈوس میں‌ اب یہ بتائیں‌ کہ کیا کروں؟شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by amqmz »

جی ایک اور بات کہ سی ڈی سے بوٹ کروا کر ڈوس میں جانے کے بعد" کی بورڈ" کام کرنا چھوڑ دیتا ہے .
یا اللہ سب کی خیر
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ہارڈ ڈسک کے بیڈ سیکٹر سے متعلق.

Post by یاسر عمران مرزا »

bad sector ایک دفعہ آ جائیں تو پھر ان کو ختم کرنا بہت مشکل ہے. ہاں ان کو چھپایا جا سکتا ہے. جس کے لیے اوپر دیا گیا سافٹ وئر میرے خیال سے کافی کارآمد ہے.

بہت شکریہ
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”