آئینِ غلامی

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

آئینِ غلامی

Post by بلال احمد »

[center]Image[/center]

آپ کو یوٹیلٹی سٹورز کے باہر چینی لینے والوں کی لائن میں غل مچانے والے جاہل گنوار تو دکھائی دیتے ہیں‘۔۔۔

یہ بات ہے فروری دو ہزار تین کی۔ استنبول کے ایک ریستوراں میں بیٹھے ایک مقامی صحافی نے پوچھا۔ کیسا لگا ہمارا شہراور لوگ۔ میں نے کہا ویسا ہی لگا جیسے عظیم تاریخی شہر لگتے ہیں۔ مگر ایک بات تو بتاؤ ۔تم ترکوں کے چہرے اتنے بشاش کیوں ہوتے ہیں۔ کیا تمہیں غصہ نہیں آتا ؟ کبھی گریبان پر ہاتھ ڈالنے یا گالم گلوچ کا دل نہیں چاہتا۔ ہر آدمی کا چہرہ مسکراتا سا کیوں لگتا ہے۔

ترک صحافی میری بات پرمنٹ بھر مسکرانے کے بعد گویا ہوا۔

ہمیں بھی غصہ آتا ہے لیکن کبھی کبھی۔ ہم بات بات پر ایک دوسرے کو نہ گالی دیتے ہیں نہ گریبان پکڑتے ہیں۔ شائد اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو کہ ہم کبھی غلام نہیں رہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ میں سے اکثر اس ترک صحافی سے اتفاق نہ کریں۔ لیکن اپنے اردگرد نگاہ دوڑانے میں حرج بھی کیا ہے۔

کیا ایسا تو نہیں کہ کل باس نے دفتر میں آپ کو سب کے سامنے جھاڑ پلائی تھی اور گھر پہنچ کر آپ نے بچے کو کسی شرارت پر چانٹا مار کے یا روٹی کچی ہونے پر بیوی کو پھٹکار کر بدلہ لے لیا ہو۔

کیا ایسا تو نہیں کہ تو تو میں میں آپ کی بڑے بھائی سے ہوئی ہو اور دفتر آ کر آپ نے نائب قاصد کو نوکری سے نکال دیا ہو۔

کیا ایسا تو نہیں کہ رشوت آپ سے کسی اور نے لی ہو اور آپ نے مالی کو سست قرار دے کر اس کی تنخواہ روک لی ہو۔

کیا ایسا تو نہیں کہ آئی ایم ایف نے آپ سے کہا ہو کہ موٹی مرغیوں اور اداروں کوٹیکس نیٹ میں لا کر اور دفاعی و انتظامی اخراجات کم کر کےخود انحصاری بڑھائیں اور آپ نے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے ماچس ، پٹرول اور جوتے پر ڈیوٹی اور ٹیکس بڑھا دیا ہو۔

کیا ایسا تو نہیں کہ کرپشن آپ کے بس سے باہر ہو اور گالیاں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو پڑ رہی ہوں۔

کیا ایسا تو نہیں کہ کشمیر ، افغانستان اور طالبان پر آپ کا بس نہ چل رہا ہو اور غصہ بلوچستان پر اتر رہا ہو۔

آپ ملکی سالمیت و اقتدارِ اعلی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی تو قسم کھاتے ہیں لیکن امریکیوں سے یہ بات کیوں چھپا جاتے ہیں۔

آپ کو توہینِ رسالت کے قانون کو منصفانہ بنانے کا مطالبہ کرنے والوں پر تو بہت غصہ آتا ہے۔ کبھی اس پر بھی غصہ آیا جس نے برابر والے عیسائی کا مکان یا زمین ہتھیانے کے لیے توہینِ رسالت کا شور مچادیا ہو۔

ایک سو بیس گز کے مکان پر لیا گیا قرضہ واپس نہ کرنے والے کا نام تو آپ قرقی کے اشتہار میں دے دیتے ہیں۔ کبھی ان کے نام کا اشتہار بھی نکالا جو اربوں روپے ڈکار کر بھی کھڑکھڑاتی شلوار قمیض پہنے گھوم رہے ہیں۔

آپ کو یوٹیلٹی سٹورز کے باہر چینی لینے والوں کی لائن میں غل مچانے والے جاہل گنوار تو دکھائی دیتے ہیں۔کبھی آپ کو ان چینی خور جاہل گنواروں کی نیم پھٹی جیبوں سے دو ماہ میں پچیس ارب روپے کترنے والے سرخ و سفید خوش باش و پر باش بھی دکھائی پڑے۔

منافع خور دکاندار اور خوانچہ فروش تو آپ کو نفرت انگیز لگتے ہیں۔ لیکن حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والے ، تھرڈ ہینڈ رینٹل پاور پلانٹ لانے والے اور دفاعی و غیر دفاعی آلات میں کمیشن کھانے والے کیوں قابلِ نفرت نہیں ہوتے۔

آپ پولیس کو تو لاقانونییت پھیلانے والوں میں شمار کرتے ہیں لیکن کالے شیشوں والی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے چالان کا سامنا کرنے کے بجائے پولیس والے کو معطل کیوں کروادیتے ہیں۔

حقیقی معنوں میں آزاد لوگوں کے اطوار ہی اور ہوتے ہیں۔ غلاموں میں آقا بننے کی خواہش تو کروٹیں لیتی ہے لیکن صرف خواہش سے کیا ہوتا ہے۔غلامی کا وائرس دماغ کی ہارڈ ڈسک میں ہی پڑا رہتا ہے۔ بے بسی غصہ بن جاتی ہے۔غصہ بڑھتا جاتا ہے۔کہیں اور کا غصہ کہیں اور نکلتا رہتا ہے۔مستقل غلامی اگر شخصیت کو مسخ نہیں کرسکتی تو اسے دوہرا ضرور کردیتی ہے۔

آئین کچھ بھی کہتا رہے۔غلاموں کا آئین اسکے سوا کیا ہے ؟

کمزور کے کپڑے خود اتارلو۔طاقتور سے اپنے اتروا لو۔
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آئینِ غلامی

Post by چاند بابو »

ارے واہ بلال کیا یہ آپ کی اپنی تحریر ہے؟

ارے یار آپ تو بہت اچھا لکھ سکتے ہو،
لکھتے کیوں نہیں۔

بہت خوب بہت شاندار خیالات کو تحریر کا روپ دیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آئینِ غلامی

Post by اضواء »

بہترین تحریر ہے :clap: شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: آئینِ غلامی

Post by علی عامر »

:clap:

زبردست ... بہت خوب تحریر ہے ... :clap:
Post Reply

Return to “پاک وطن”