پنکچر ٹائر والی سرکار،!!!!!!

روزمرہ زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات جو آپ کے چہرے پر تبسم بکھیر دیں
Post Reply
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

پنکچر ٹائر والی سرکار،!!!!!!

Post by عبدالرحمن سید »

ایک چھوٹا سا لطیفچہ ملاحظہ کیجئے،!!!!!!

شہر میں نئی نئی سرکار کے خلاف ہڑتال تھی، ساری دکانیں بند تھیں، شہر میں بہت ھی کم ٹریفک نظر آرھی تھی، اور اکا دکا ھی کوئی فٹ پاتھ پر بہت ھی سہم سہم کر جلدی جلدی پیدل اپنے گھر پہنچنے کی فکر میں تھے، اور اسی فٹ پاتھ پر ایک پولیس والا ایک سوٹ بوٹ میں ملبوس آدمی کے پیچھے ھانپتا کانپتا چلا جارھا تھا، اور وہ صاحب بھی کچھ جلدی میں تھے، !!!!!!!!

کسی نے خدشہ ظاھر کیا کہ،!!! شاید یہ پولیس والا کسی اسمگلر کے پیچھے اسے پکڑنے کیلئے بھاگ رھا ھے،!!!!!

کوئی سمجھا کہ،!!!!! شاید یہ پولیس والا، اس سے ملا ھوا ھے اس سے بھتہ وصول کرنے کیلئے اسکے پیچھے تیز تیز چل رھا ھے،!!!!!!

کسی کے یہ سمجھ میں آیا کہ،!!!! پولیس والا شاید کسی سول لباس میں ملبوس پولیس کمشنر کے پیچھے پیچھے اسکی حفاظت کیلئے تیزی تیزی سے چل رھا ھے،!!!!!!!

تھوڑی دور جاکر وہ آدمی ایک کار کے پاس رک گیا، جس کا ٹائر پنکچر تھا، اس آدمی نے پولیس والے کے ھاتھ میں 50 روپے کا نوٹ تھماتے ھوئے اسکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بس مجھے یہیں تک جانا تھا،!!!!

پولیس والے نے وہ نوٹ جیب میں ڈالتے ھوئے کہا،!!!!!
بس اتنی سی بات کیلئے مجھے آپ یہاں لائے ھیں،

اس آدمی نے پولیس والے کی بات کو سنی ان سنی کردی اور وہ فوراً ھی اس نے اپنی کار کی ڈگی کو کھولا اور مزید تفصیل میں جاتے ھوئے اس پولیس والے سے کہا کہ،!!!!

"دراصل میری اس کار کا ٹائر پنکچر ھو گیا تھا، میں نے سارا بازار چھان مارا لیکن ھڑتال کی وجہ سے سارے شہر کا کاروبار بند نظر آیا، مجھے کوئی ٹائر پنکچر کی دکان بھی کھلی نہیں ملی اور نہ ھی کوئی مکینک کو دیکھا، تم مجھے یہاں ڈیوٹی پر نظر آئے تو تمہیں ساتھ لے آیا، میں نے سوچا کہ ایک تو ھڑتال ھے تمھارے ساتھ رھنے سے کچھ حفاظت بھی ھوجائے گی، اور،!!!!!!

اور دوسرے اس ھڑتال میں اس پنکچر ٹائر کو دوسرے اسپیئر ٹائر سے کوں بدلتا،؟؟؟؟؟؟؟؟

چند ھی لمحے بعد وھی پولیس والا، اسی کار کی ڈگی سے اسپیئر ٹائر نکال رھا تھا، اور دوسرے ھی لمحے بعد وہ پولیس والا کار کے نیچے جیک لگا کے پنکچر ٹائر کو پانے سے کھولنے لگا، !!!!!

اور بالکل اسی وقت ساتھ ھی سڑک پر ایک بہت بڑا جلوس حکومت کے خلاف نعرے لگاتا ھوا جارھا تھا،!!!!!!

نہیں چلے گی،!!!! نہیں چلے گی،!!!!

پنکچر ٹائر والی سرکار نہیں چلے گی،!!!!!!!!
کیونکہ جو سیاسی جماعت اس وقت اقتدار میں تھی، اسکا قومی نشان ٹائر تھا،!!!!!!!!!!
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب بہت زبردست طنز۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی عمدہ ۔
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

Post by عبدالرحمن سید »

چاند بابو wrote:بہت خوب بہت زبردست طنز۔
بہت بہت شکریہ، چاند بابو،!!!!!!
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

Post by عبدالرحمن سید »

رضی الدین wrote:بہت ہی عمدہ ۔
بہت بہت شکریہ،!!!!! رضی الدین بھائی،!!!!!
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

بھت ہنسی آئی ،شکریہ سرجی
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

Post by عبدالرحمن سید »

مجیب منصور wrote:بھت ہنسی آئی ،شکریہ سرجی
بہت شکریہ مجیب جی،!!!!!
Post Reply

Return to “لطائف”