سرگودھا میں چھاپے۔ ذخیرہ کی گئیں چینی کی10 ہزار بوریاں برآمد

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

سرگودھا میں چھاپے۔ ذخیرہ کی گئیں چینی کی10 ہزار بوریاں برآمد

Post by علی عامر »

سرگودھا…سرگودھا میں چھاپوں کے دوران مختلف مقامات پر ذخیرہ کی گئی چینی کی دس ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود کے مطابق واٹر سپلائی روڈ اورلیاقت مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپے مارے گئے ،جس کے دوران دس ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔ڈی سی او کاکہنا تھا کہ برآمد ہونیوالی چینی میں بھارتی چینی کی آٹھ ہزار بوریاں بھی شامل ہیں۔کارروائی کے دوران چار گوداموں کو سیل اور دو ٹرالر قبضے میں لے لیے گئے۔

بشکریہ۔ روزنامہ جنگ
12-نومبر-2010ء
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرگودھا میں چھاپے۔ ذخیرہ کی گئیں چینی کی10 ہزار بوریاں ب

Post by چاند بابو »

اچھا آغاز ہے۔
لیکن یہ بہت کم ہے۔
یہ لوگ شوگر ملز مالکان کے گوداموں میں چھاپے کیوں نہیں مارتے
یا ایوانِ اقتدار کے مکینوں کے گوداموں پر چھاپے کیوں نہیں مارتے۔
جہاں اتنی چینی کا ذخیرہ بہرحال موجود ہے کہ اگر باہر آ جائے تو چینی چالیس روپے فی کلو بک سکتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرگودھا میں چھاپے۔ ذخیرہ کی گئیں چینی کی10 ہزار بوریاں ب

Post by بلال احمد »

چاند بھائی 40روپے بھی مہنگی ہے. اگر یہ کالی بھیڑیں سیٹ ہو جائیں‌تو چینی پرانی قیمت مطلب 25،30روپے تک بھی آسکتی ہے.
جہاں تک یہ چینی پکڑے جانے کا تعلق ہے تو یہ پکڑی تو گئی لیکن پھر کہاں گئی یہ کسی کو بھی معلوم نہ ہو گا. صرف اتنا ہو گا کہ جو افراد زخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں وہ "نذرانے" بڑھا دیں گے تاکہ ادھر چھاپے نہ پڑیں.

مزہ تو تب آئے کہ سب کو ایک ہی لائن میں کھڑے کر کے تو چیکنگ کی جائے اور ساری کی ساری چینی برآمد کر کے عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے لیکن ہمیں "نذرانے" لینے سے فرصت ملے تب نہ. :geek: :geek: :geek:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرگودھا میں چھاپے۔ ذخیرہ کی گئیں چینی کی10 ہزار بوریاں ب

Post by چاند بابو »

میں آپ کی تحریر سے بالکل متفق ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: سرگودھا میں چھاپے۔ ذخیرہ کی گئیں چینی کی10 ہزار بوریاں ب

Post by علی عامر »

چاند بابو اور بلال بھائی کے تجزیے ۔۔۔۔ حقیقت کے عکاس ہیں۔

یہ سب ایک ہی حمام میں‌ننگے ہیں۔

بغل میں‌چھری ۔۔۔۔۔۔۔۔منہ میں رام رام!
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”