گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by چاند بابو »

کچھ عرصہ قبل اگر کوئی اس طرح سوچتا تو اسے شاید پاگل سمجھا جاتا لیکن گوگل اپنے صارفین کو نت نئے انداز دینے میں پاگل پن کی حد تک ترقی کر رہا ہے۔
جی ہاں گوگل ایک بار پھر اپنے صارفین کے لئے لے آیا ایک حیرت انگیز نئی تبدیلی، یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کچھ عرصہ سے گوگل نے اپنی Google Instant Search کی سہولت دے رکھی ہے جس کے تحت آپ سرچ بار میں جو الفاظ لکھتے جاتے ہیں گوگل آپ کے الفاظ کے ساتھ ساتھ ہی نیچے موجود پیج پر سرچ رزلٹس شائع کرتا جاتا ہے یوں آپ اپنی سرچ کو بغیر انٹر کیئے اپنے حاصل شدہ رزلٹس میں سے اپنی مطلوبہ سائیٹ دیکھتے ہیں اگر مطلوب مل گیا تو ٹھیک ورنہ سرچ کے الفاظ میں تبدیلی کر لیتے ہیں۔
اب گوگل نے اپنے اسی پروگرام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے صارفین کے لئے یہ سہولت بھی دے دی ہے کہ اب آپ بغیر اپنے رزلٹس پر کلک کیئے اور کوئی سائیٹ کھولے بغیر ہی اس سائیٹ کا تصویری جائزہ لے سکتے ہیں۔
Google Instant Previews کی مثال کے طور پر آپ گوگل میں اردونامہ فورمز کی سرچ دیتے ہیں، تو کافی سارے رزلٹس دستیاب ہو جائیں گے اب اگر آپ ان تمام صفحات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تو اسی رزلٹ پیج پر جہاں ٹائیٹل نظر آتا ہے اس کے بعد ایک عدسہ بھی نظر آئے گا اسے کلک کرنے سے اب آپ گوگل کے صفحہ پر موجود رہتے ہوئے ہی اردونامہ کی تصویر حاصل کر سکتے ہیں۔جیسا کہ نیچے والی تصویر میں واضح ہے۔

ہے نا مزے کی بات؟؟

اس سے نا صرف گوگل ایک بار پھر اپنے صارفین کے دلوں پر چھا جانے کی پوزیشن حاصل کر چکا ہے بلکہ مائیکروسافٹ کے Bing کو ایک بار پھر مات دے گیا جس نے انسٹنٹ پریویو اپنے پہلے دن سے سرچ میں شامل کر رکھا ہے لیکن اس کا پریویو اتنا پرانا ہوتا ہے کہ اصل سائیٹ اس سے کہیں مختلف رنگ اختیار کر چکی ہوتی ہے۔


[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by بلال احمد »

چاند بھائی کیا اس میں برائوزر کا بھی عمل دخل ہے؟ کیونکہ میرے پاس یہ آپشن نہیں آرہی :( :( :(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by چاند بابو »

جی بلال بھیا اس میں تھوڑا کام ابھی ہونے والا رہتا ہے،
فی الحال اس کی سپورٹ ان براوزرز پر دستیاب ہے۔ Chrome v5/6,
Firefox v3,
Safari v5 for Mac
Internet Explorer v8
لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ سہولت ابھی صرف ان ڈومینز پر موجود ہے جو یوکے، یو ایس اے، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین اور روس بیسڈ ہیں،
اس کے علاوہ اس میں ایک اور بات یہ ہے کہ ایسے یوزرز جن کے ڈومینز گوگل ڈاٹ کام کے علاوہ ہیں وہ اس سہولت سے تب لی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب وہ کسی بھی گوگل اکاونٹ سے لاگ ان ہوں گے یعنی اپنے جی میل ایڈریس میں لاگ ان ہو کر آپ ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
لیکن گوگل بہت جلد اس میں سینکڑوں دوسرے ممالک اور زبانوں کی سپورٹ شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
نوٹ: یہ سہولت ابھی موبائل فون یوزرز کے لئے دستیاب نہیں ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by محمد شعیب »

شکریہ چاند بابو
عمدہ شئرنگ ہے
بلال صاحب
سرچ میں جو سائٹ آئے اس کے ساتھ زووم کے بٹن کی طرح کا ایک چھوٹا سا بٹن ہو گا
اس پر کلک کرنے سے پری ویو ہو جائے گا
چاہے کوئی بھی براؤزر ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by یاسر عمران مرزا »

بہت شکریہ چاند بابو. ہم نے یہ موضوع بھی پاک نیٹ صارفین کے لیے شئر کر دیا ہے.
والسلام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by چاند بابو »

جی ضرور شئیر کریں اپنے بلاگ پر بھی شئیر کریں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by افتخار »

مئرے پاس
Internet Explorer v8
ے لنکن ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by چاند بابو »

ارے آپ نے ابھی تک ایکسپلورر 8 نہیں کیا۔
اس لنک پر کلک کیجئے اور شروع ہو جائیے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by علی عامر »

چاند بابو۔۔۔معلومات کی فراہم پر مشکور ہوں۔شکریہ۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل انسٹنٹ پریویو سرچ ::گوگل ایک بار پھر چھا گیا

Post by شازل »

بہت اچھی اور مفید تبدیلی ہے
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”