ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

Post by محمد شعیب »

السلام علیکم
اپنی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس لگانا ہو تو ویب سائٹ پر ٹریفک کیسے لائی جائے ؟
/www.trafficg.com،www.linkreferral.com
وغیرہ قانونی ہیں یاغیر قانونی ؟
اور گوگل ایڈسینس کے ٹرمز کا اردو ترجمہ کہیں مل سکتا ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

شعیب بھیا اپنی سائیٹ پر ٹریفک کیسے لائی جائے اس کے بارے میں تو کافی مواد لکھنا پڑے گا جو ایک دو دن بعد لکھوں گا،
البتہ جو سائیٹ لنک آپ نے دیئے ہیں وہ ہیں تو قانونی ان سے ٹریفک تو بہرحال جنریٹ ہوتی ہے لیکن گوگل ایسے ریفریلز کو پسند نہیں کرتا اور آپ کی سائیٹ کا رینک گرا دیتا ہے۔
اس کے علاوہ گوگل ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کا اردوترجمہ تو مجھے کہیں پر نہیں ملا البتہ ایک اچھی تحریر ملی ہے جو میں یہاں شئیر کرتا ہوں۔
[center]عام غلطیاں جن کی بنا پر آپ کا گوگل ایڈ سنس اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔[/center]

السلام علیکم!

انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران ایک ایسے مضمون پر نظر پڑی جس میں کچھ ایسی غلطیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کی وجہ سے آپ کا گوگل ایڈسنس اکاؤنٹ منسوخ‌کر دیا جاتا ہے۔ پاک نیٹ پر بہت سے بھائی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو سوچا یہاں شئیر کروں۔

1۔ کبھی اپنے لنکس پر خود کلک نا کریں اور نا کسی دوست احباب سے کلک کرنے کو کہیں۔
اگر گوگل کو ایک ہی IP سے زیادہ کلکس کا پتا چلا تو آپ کا اکاؤنٹ فوراً منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

2۔ ایڈ سنس کے کوڈ کو تبدیل نا کریں۔
یعنی جو بھی تبدیلی درکار ہے وہ گوگل کے خودکار نظام کے تحت کریں، کوڈنگ میں کسی قسم کی خودساختہ تبدیلی بھی منسوخی اکاؤنٹ کا باعث ہو سکتی ہے۔

3۔ ایک ویب پیج پر 3 ایڈ یونٹ اور 3 ایڈ لنکس یا 2 ایڈ سنس سرچ باکس سے زیادہ مت لگائیں۔
گوگل ایک پیج پر 3 سے زیادہ ایڈ یونٹس کو ظاہر بھی نہیں‌کرتا اس لیے کوشش کی جائے کہ تین سے اضافی مت لگائے جائیں ورنہ اکاؤنٹ کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

4۔ دوسری کمپنیاں خاص طور پر جو گوگل کی مقابلہ دار ہیں ان کے ایڈز اسی ویب پیج پر نا دکھائیں، گو کہ اس کی اجازت ہے مگر گوگل کے ایڈز اور دوسری کمپنی کے ایڈز میں ظاہری طور پر کوئی مماثلت نہیں ہونی چاہیے۔

5۔ ایڈز پر کسی قسم کا ٹائٹل جو کہ یوزر کو ان پر کلک کرنے پر اکسائے ، اس کی ممانعت ہے۔

6۔ اگر آپ مختلف ویب سائٹس پر ایڈز دینا چاہ رہے ہیں تو گوگل کا ایک ہی اکاؤنٹ بنائیں اور اسی سے سب کو کنٹرول کریں۔ اگر آپ یہ سوچیں کہ ایک اکاؤنٹ بند ہو گیا تو دوسرا تو ہے ، تو بھائی اگر ایک بند ہو گیا تو متعلقہ سبھی اکاؤنٹس بھی بند ہو جائیں گے کیونکہ آپ کمپیوٹر تو ایک ہی استعمال کرتے ہیں نا سب کے لیے۔

7۔ ایڈز ایسے صفحات پر لگائیں جن پر کچھ مواد موجود ہو ، کیونکہ یہ ایڈز مواد پر ہی منحصر ہوتے ہیں۔ خالی صفحات یا About or Contact والے صفحات پر گریز کریں۔

8۔ گوگل ایڈز میں لنکس کا رنگ آپ کے صفحہ کے بیک گراؤنڈ رنگ سے مختلف ہونا چاہیئے۔

9۔ اپنی ایڈز کو HTML ای میل Attachment کے ذریعہ بھیجنے سے گریز کریں کیونکہ گوگل سب بڑی Email کمپنیوں کے IP ٹریک کرتا ہے اور ان سے آنے والے کلکس کو NULL تصور کیا جاتا ہے۔
اور آپ کا اکاؤنٹ بھی منسوخ ہو سکتا ہے۔

10۔ اپنی ویب سائٹ میں کہیں بھی ایسے الفاظ سے اجتناب کریں جن سے آپ یوزر کو کلک کرنے کا کہ رہے ہوں۔

11۔ گوگل صرف منتخب زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے، اس کے علاوہ کسی بھی زبان میں آپ کی ویب سائٹ ہو گی تو بھی اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ منسوخ ہو جائے۔

تو جناب یہ ہیں کچھ باتیں جن کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
لیکن پھر بھی ان کے علاوہ بھی کئی باتیں ہو سکتی ہیں‌جن پر گوگل بھائی جان کا دماغ گھوم سکتا ہے لہذا - احتیاط واحد علاج -
نوٹ: لفظ ایڈز Ads ہے نا کہ ۔۔ آہو
بشکریہ معظم پاک نیٹ فورمز
اس کے علاوہ گوگل ایڈسنسز کے بارے میں اردو میں معلوماتی کتاب یہاں سے ڈاونلوڈ کیجئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

Post by علی عامر »

شکریہ چاند بھائی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:السلام علیکم

بہت بہت بہت شکریہ چاند بابو!
آپ نے جو مواد لکھنے کی بات کی ہے،اس پر بھی جلد عمل فرمائیں.
بندہ منتظر رہے گا.
تین دن بعد ہمارا نیٹ چلا ہے.اس لئے آپ کی پوسٹ ک جواب نہ سے سکا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

Post by چاند بابو »

لیجئے آج گوگل سرچ سے ایک سائیٹ کھلی جس پر چند ایک طریقے لکھئے گئے ہیں جن کی بدولت آپ اپنی سائیٹ کو سرچ انجن میں نمایاں مقام دلا کر وہاں سے ٹریفک حاصل کر سکتے ہیں۔وہی میں یہاں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

[center]سرچ انجن کی بنیادی معلومات [/center]

بہت سے ویب سائٹ کے مالکان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹریفک اور اعلیٰ درجہ بندی حاصل کی جائے مگر یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ آپ کی ویب سائٹ ہمیشہ پہلے پیج ہی اپنی جگہ بنا کر رکھے جبکہ آپ کے علاوہ اس صفحہ پر دوسرے ۹ کھلاڑی بھی موجود ہوتے جو آپ کو دوسرے یا اس سے بھی پیچھے کے صفحے پر دھکیلنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور خاص کر اب جب گوگل نیا سرچ انجن گوگل کیفین جاری کرنے جارہا ہے۔ جو آپ کو رئیل ٹائم رزلٹ فراہم کرے گا ۔
مندرجہ ذیل میں سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے متعلق 8 اہم تجا ویز کو پیش کیا جارہا ہے جو آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک اور صارفین کااضافہ کرنے میں مدد دیں گی، میں آپ کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں اگر آپ نے ٹھیک طریقے سے ان تجاویز پر عمل کیا تو آپ ایک بہترین نتیجہ پائیں گے۔
مناسب ایچ ٹی ایم ایل کا ڈھانچہ اور ہائپر لنک کا استعمال :
یہ سب سے زیادہ انٹرنیٹ مارکیٹنگ کی بنیادی چیزوں میں سے ایک ہے لیکن اب بھی اس کو بہت نظر انداز کا جاتاہے! یہ آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ سرچ انجن میں اچھی جگہ پانے کے لئے اس کو خاص توجہ کے ساتھ اس کو بنائیں لہٰذا ایچ ٹی ایم ایل کوتشکیل دیتے وقت سب سے پہلے مندرجہ ذیل اہم تین چیزوں کو ذہن میں رکھیں :

•عنوان ٹیگ (ٹائٹل ٹیگ)
•میٹا وضاحت ٹیگ (ڈیسکرپشن)
•میٹا مطلوبہ الفاظ ٹیگ (کی ورڈز)

یہ اچھی بات ہے آپ کے کی ورڈز ایک بار یا زیادہ سے زیادہ دو بار ان میں شامل ہوں ، بار بار مکرر کرنے سے سرچ انجن آپ کی سائیٹ کو پوری طرح نظر انداز کر سکتا ہے۔
یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ اپنے مطلوبہ کی ورڈز پر ہائپر لنک استعمال کرتے ہوئے ان کو اندرونی صفحات کے لئے بھی استعمال کیا جائے جو آپ کی سائیٹ کے لئے انتہائی مفید ہونگے مثال کے طور پر اگر آپ یہ اپنے کی ورڈ ہائپر لنک پر یہ لکھیں ـ please see this page for more information کےبجائے please see web designers articles here لکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔
HTML کی کوڈنگ کو اچھی طرح چیک کریں کہ اس میں کوئی کوڈنگ کی غلطی تونہیں رہ گئی ، HTML کے کلوزنگ ٹیگ کو اچھی طرح چیک کیا جائے ورنہ آپ کی سائیٹ پر HTML کی غلطی رہ جانے کو صورت میں آپ کی سائیٹ کو سرچ انجن غیر معیاری تصور کرے گا۔

سرچ انجنز اور ویب ڈائریکٹر یز میں شمولیت :
صرف مقبول سرچ انجن کو اپنی سائٹ کو سبمٹ کریں ؛جیسا کہ گوگل ، یاہو ، بنگ اوراے او ایل یہ ہی کافی ہیں، ایک بار جب آپ کی سائیٹ ان سرچ انجنز پر انڈیکس ہوجائے ، آپ کی سائیٹ کے نتائج کو ان سرچ انجنوں پرخود کار طریقے سے دکھایا جائے گا اور اس کے علاوہ مشہور و مقبول ویب ڈائریکٹریز میں بھی اپنی سائیٹ کو شامل کریں تاکہ آپ کی سائیٹ کو ایک اچھا ٹریفک اور ایک اعلیٰ معیار حاصل ہوسکے۔

اعلی کوالٹی کا مواد بہتر ین ہوتاہے:
مواد سے بھرپور سائٹس کو سرچ انجن پسند کرتے ہیں،تمام کوششوں کے باوجود اگر آپ کی ویب سائٹ ایک اچھا ٹریفک حاصل نہیں کر پارہی یا کوئی درجہ (PR) نہیں لے پارہی تو اس بات کا زیادہ خدشہ ہے کہ آپ کی سائیٹ میں موجو متن اچھے معیار کا نہیں ، میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ کے مواد کو جانچے کہ ایسی کیا کمی ہے جو سرچ انجن اس کو معیاری نہیں سمجھتا، کیا اس میں الفاظ کی کمی ہے مواد میں آپ جو سمجھانا چاہ رہے ہیں اس حصے میں کو کمی ہے یا گرامر ، الفاظ کے رنگ و سائز میں کو ئی توازن نہیں ہے، کوشش کریں کہ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے باقاعدگی سے اس کو اپ ڈیٹ رکھیں اور اسے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔

آپ کی ویب سائٹ حاصل شدہ لنکس :
آپ کی سائیٹ کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ آپ کی سائیٹ کے لنکس کسی دوسری سائیٹس پر موجود ہوں اور زیادہ لنک کی موجودگی آپ کی سائیٹ کی مقبولیت کا پتہ دیتی ہیں اور اس سے ویب سائٹ کی ٹریفک کے اضافہ کے ساتھ درجہ بندی میں بھی اضافہ ہوتا ہےلیکن یہاں صرف لنکس کی تعداد ہی نہیں دیکھی جاتی بلکہ لنک کے معیار کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر معاوضہ دے کر لگائے جانے والے لنکس کو گوگل سخت ناپسند کرتا ہے اور ایسی سائیٹ کی ریٹنگ ڈاون ہو جاتی ہے۔

مضامین شائع کریں اور اپنا معایر بڑھائیں:
آپ باقاعدہ طور پر اپنی ویب سائٹ کے لئے معیاری مضامین لکھتے رہیں اورصارف کو معلومات فراہم کرنے کے آپ کی یہ کاوش یقینا ًآپ کی سائٹ کے رینک کو بڑھائے گی اور ٹریفک کے اضافے کا بھی موجب ہوگی اس کے لئے Ezine ،Articlecity ، isnare ، goarticle وغیرہ بہترین آرٹیکل ڈائریکٹریز ہیں جہاں آپ اپنے مضامین کو شائع کرسکتے ہیں۔

ای میل مارکیٹنگ اور نیوز لیٹر:
اپنی مصنوعات اور خدمات میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے ای میلز کو جمع کریں ، یہ جمع کیسے کریں سب سے پہلے آپ کی سائیٹ پر ایک سبسکرائبر ایریا ہونا چاہیئے جہاں وہ آپ سے کسی پراڈکٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ کی ای میل لسٹ میں سبسکرائب ہوجاتا ہے جہاں سے آپ کو اس کا ای میل ایڈریس حاصل ہوجاتا ہے جو بعد میں آپ ان میل ایڈریسز کو مختلف اوقات میں اپنی پراڈکٹ کی تشہیر سازی میں استعمال کرسکتے ہیں تا کہ وہ آپ کی مصنوعات خریدنے کے لئے تیار ہیں،اس کے علاوہ آپ ان کو نیوز لیٹر کے ذریعے خصوصی آفر ز، ڈاؤن لوڈ ، مصنوعات کے فیچرزاور دلچسپ مضامین ان تک پہنچا سکتے ہیں۔

فعال بلاگ تشکیل دیں:
بلاگ (ویب لاگز) اپنی ویب سائٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹریفک پیدا کرنے کا ایک دلچسپ طریقہ ہے، اگر آپ کا بلاگ اچھا مواد اور معلومات پر مشتمل ہے تو اورآپ اس کو فعال طریقے سے اس کو فروغ بھی دیتے ہیں تو یہ ٹریفک بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔

آف لائن مارکیٹنگ :
اپنی سائیٹ کو فروغ دیں ہراس طریقے سے جو آپ کر سکتے ہیں، اپنی سائیٹ کا یو آر ایل ایڈریس وزیٹنگ کارڈ ،لیٹرز ،ٹی شرٹس، پینسل یا پین پر درج کریں یا روایتی مارکیٹنگ کے طریقوں مثلاً اخبار و جرائد پر اشتہار دے کر یا پوسٹر پر پرنٹ کرواکر مختلف جگہوں پر چسپاں کریں ،اگر آپ ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تو مندرجہ بالا پہلوؤں کو ذہن میں رکھ کر اپنی فروخت بڑھانےکی جدو جہد کریں اور یقیناًاس سے آپ کو دور اندیش فوائد حاصل ہونگے۔
بشکریہ: ایس ای او اردو

امید ہے کہ ان طریقوں پر عمل کر کے آپ ایک بہترین قسم کی ٹریفک حاصل کر سکتےہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٹریفک جنریٹ کرنے کے صحیح طریقے

Post by محمد شعیب »

شکریہ چاند بابو
مجھے بھی کچھ معلومات ملی ہیں.انشاء اللہ شئر کروں گا.لیکن یہ بتائیں کہ اردو نامہ کی لینگویج یعنی اردو تو گوگل کی ان خاص زبانوں میں نہیں ہے جن کے لئے گوگل اشتہار دیتا ہے،پھر آپ نے گوگل کے ایڈ یہاں کیوں لگائے ؟
کیا اس سے اکاؤنٹ بلاک نہیں ہو سکتا ؟
اور جنگ اخبار،امت اخبار وغیرہ بھی اردو پیجز پر لگاتے ہیں.ان کے اکاؤنٹ کیوں بلاک نہیں ہوتے؟
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”