ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

Post by اعجازالحسینی »

برطانیہ کے سائنسدانوں نے ٹی بی کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ایک ایسا ٹیسٹ تیار کیا ہے جس کے ذریعے محض ایک منٹ میں ٹی بی کے جراثیم کا پتہ لگایا جاسکے گا۔اس ٹیسٹ کو برطانیہ ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی یعنی ایچ پی اے نے بنایا ہے۔اس ٹیسٹ کو تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود ٹی بی جراثیم اور ان کے پھیلاؤ کا جڑوں تک پتہ لگا سکتا ہے اور اس کی مدد سے بیمار ی کا علاج اور خطرہ تو کم ہو گا ہی لیکن اس کے پھیلنے سے بھی روکا جا سکے گا۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 2008 میں پوری دنیا میں ٹی بی سے ایک سو تین ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس ٹیسٹ میں مریض کا بلغم نمونے کے طور پر لیا جاتا اور اسے تجربہ گاہ میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔اس ٹیسٹ سے بیماری کی تصدیق کرنے میں آٹھ ہفتے کا وقت لگ جاتا ہے لیکن اتنے وقت میں یہ بیماری دوسرے افراد کو لگ جاتی ہے۔ایچ پی اے کے ڈاکٹر کیتھ آرنلڈ کا کہنا ہے ’یہ ایک نیا ٹیسٹ ہے۔ ہم اس جیناتی نشان کی تلاش کر رہے جو ٹی بی کے جراثیم میں موجود ہیں‘۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ ایک اچھی خبر ہے ورنہ پہلے تو ٹی بی کے ٹیسٹ بے حد تکلیف دہ اور بہت طوالت لیئے ہوئے ہوتے ہیں۔
پاکستان میں آجکل رائج طریقہ کے تحت ٹی بی کے ٹیسٹ کی مدت ایک ہفتہ ہے اور اس ایک ہفتہ میں مریض کو اپنی ٹیسٹ والی جگہ کی انتہائی حفاظت کرنا ہوتی ہے تاکہ اس پر بیرونی عوامل اثر انداز نہ ہو سکیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

Post by بلال احمد »

عمدہ معلومات کا شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

Post by اعجازالحسینی »

آپ کا بھی شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

Post by بلال احمد »

اور آپ کے شکریہ کا شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ایک منٹ میں ٹی بی کا ٹیسٹ

Post by اضواء »

نئی معلومات پئش کرنیکا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “طب”