اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
نالائق
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Sun Oct 25, 2009 3:26 pm
جنس:: مرد
Location: قبرستان

اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by نالائق »

آج دنیائے نیٹ پر کئی اردو کے فورم چل رہے ہیں ،ان میں کئی کافی مقبول فورم ہیں جن میں اردو نامہ کا بھی شمار ہونے لگا ہے۔

میں منتظمین اردو نامہ کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

اور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اردو نامہ کب کیسے اور ان حالات میں شروع کیا گیا؟

اور اتنی جلدی مقبول ہونے کا راز کیا ہے؟
آخری مقام قبر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by شازل »

شکریہ بھائی
اردونامہ کی تاریخ تو ماجد بھائی سے پوچھیں گے کیونکہ میں بہت بعد میں شامل ہوا تھا
لیکن آپ کی طرح مجھے بھی تجسس ہے، اب ماجد بھائی آتے ہیں تو ان سے گزارش ہوگی کہ وہ قدرے تفصیل سے اردونامہ کے شروع ہونے کا ہمیں‌بتائیں.
رہی مقبولیت تو اس میں آپ سب دوستوں کی محبت شامل ہے کیونکہ اگر آپ لوگ ہمارا ساتھ نہ دیتے تو ہم یہاں‌تک نہ پہنچ پاتے.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by بلال احمد »

اب بال ماجد بھائی کی کوٹ میں ہے.

کہاں ہیں چاند بابو آپ؟

چھیتی چھیتی آئو تے دسو آ کے.....................
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

ارے نالائق کیا ہمارا ٹیسٹ لینے کا ارادہ ہے۔
بہرحال اب پوچھ ہی لیا ہے تو سب بتانا ہی پڑے گا۔

تو دوستو اردونامہ شروع کب اور کیسے ہوا اس کے پس منظر میں ایک پوری کہانی ہے۔اگر اس کے آغاز کے بارے میں سننا ہے تو پہلے ساری کہانی سننا ہو گی ورنہ ہم نہیں سنائیں گے۔
تو جناب ہوا کچھ یوں کہ ہمارے شہر میں 2000 میں انٹرنیٹ آیا، اس سے پہلے ہم کمپیوٹر سے تھوڑی شدبد رکھتے تھے لیکن انٹرنیٹ کس بلا کا نام ہے اس کا شاید کچھ زیادہ علم نہیں تھا ہاں ایک کزن تھے جنہوں نے پی ٹی سی ایل سے اسپیشل فسلٹی کے تحت ساہیوال کی لائن سے انٹرنیٹ حاصل کر رکھا تھا ان کے کمپیوٹر پر ایک دو بار انٹرنیٹ دیکھنے کا موقع ملا لیکن وہ انٹرنیٹ یہ والا انٹرنیٹ نہیں تھا جو ہم آجکل دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ والا تھا جس کی اردونامہ پر سختی سے پابندی ہے۔ یعنی وہاں صرف ان ویب سائیٹس کو دیکھا جاتا تھا جن میں عریانی ہوتی تھی۔
اس لئے ہمیں انٹرنیٹ کی سوجھ بوجھ نہ ہو سکی۔ 2000 میں جب ہمارے شہر میں انٹرنیٹ آیا تو پھر ہم نے بھی انٹرنیٹ سے پنجہ آزمائی شروع کی لیکن افسوس کئی سال یہ پنجہ آزمائی یاہو چیٹ روم، ایم ایس این چیٹ رومز اور میلز تک محدود رہی اور ہم اسی کو انٹرنیٹ کا جہاں سمجھتے رہے۔اور اس کام میں، میں اور میرا ایک دوست ندیم کافی تیز تھے چیٹ روم میں لڑکی بن کر داخل ہونا اور لڑکوں کو الو بنانا ہمارا محبوب مشغلہ تھا، اس کے بعد آہستہ آہستہ ہمیں شوق چرایا کہ ہم کمپیوٹر کو باقاعدہ سیکھیں، یعنی اس سے پہلے ہم ونڈوز کی انسٹالیشن کے لئے بھی دوسروں کے محتاج تھے۔ اس کام کے سیکھنے کے لئے ہم نے اپنے کچھ دوستوں کا چنا جو پہلے سے کمپیوٹر کا کام جانتے تھے اور دو تو باقاعدہ کمپیوٹر شاپ چلا رہے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ ہمارا یہ علم صرف ہماری اپنی ضرورت یعنی ونڈوز وغیرہ کی انسٹالیشن تک ہی محدود رہتا لیکن ایک واقعہ نے ہماری سوچ ہی بدل دی ہواکچھ یوں کہ ایک دن ہم اپنے ایک کمپیوٹر کی دکان والے دوست کے پاس بیٹھے تھے اور وہ ایک کمپیوٹر میں پارٹیشن حذف کرکے دوبارہ سے پارٹیشن بنا رہا تھا، ونڈوز 98 تک یہ عمل واقعی ایک مشکل کام تھا اور عام یوزر اس کے کرنے سے تقریبا عاری تھا۔میں نے بیٹھے بیٹھے اپنے اس دوست سے جو اس وقت وہ عمل کر رہا تھا اس کا طریقہ دریافت کرنا چاہا تو اس نے ایک بڑی عجیب اور گھٹیا حرکت کی اس نے مانیٹر کا رخ میری طرف سے دوسری طرف پھیرا اور کہا کہ یہ کام نہ تو تمہارے بس کا ہے اور نہ ہی اتنی آسانی سے کسی کو سکھایا ہی جا سکتا ہے۔بس یہ سننا تھا کہ میرا اور ندیم کا غصے اور شرمندگی سے برا حال ہو گیا ہم نے اس بات کو اپنی بدترین بے عزتی سمجھتے ہوئے ہر وہ کام کرنے کا سوچا جو ہمارے کسی بھی دوست کو آتا تھا اور نہ صرف سیکھنے کا سوچا بلکہ اس کو اس نہج پر سیکھنے کا سوچا کہ انہیں پیچھے چھوڑ دیں۔اور پھر اللہ تعالٰی کی مہربانی سے ہم نے پاگلوں کی طرح کمپیوٹر کی الف ب کے بارے میں سیکھنا شروع کر دیا،یہ وہ وقت تھا جب ہم نے انٹرنیٹ کا اصل استعمال سیکھا ہم سیکھنے کسی کمپیوٹر کالج نہیں گئے کسی کمپیوٹر کی دکان پر نہیں گئے جو جہاں سے ملا وہاں سے لیا، ایک عادت بنا لی کہ جو بھی جہاں بھی کمپیوٹر پر کچھ کرتا نظر آیا اگر نیا ہوتا تو اسے صرف دیکھتے رہتے اور ذہن نشین کرتے رہتے پھر گھر آ کر اپنے اپنے کمپیوٹر پر اسے دہراتے، چاہے وہ سافٹ وئیر ہوتا یا ہارڈوئیر کا کام ہم تجربے کرتے اور آخرکار ہم دونوں نے اپنے کمپیوٹرز کا کباڑہ کر دیا پھر بھی اگر کچھ سمجھ نا آتا تو انٹرنیٹ سے مدد مانگتے جس نے آج تک ہمیں مایوس نہیں کیا۔ پھر الحمداللہ ایک دن وہ آ ہی گیا کہ ہم نو سیکھئے اس نہج پر جا پہنچے کہ وہی دوست جس نے ہمیں پارٹیشن بنتی دکھانے سے بھی انکار کر دیا تھا وہ جب بھی کسی مسئلے میں اٹک جاتا ہمیں فون ضرور کیا کرتا کہ شاید ان کے پاس اس کا کوئی حل ہو اور الحمداللہ اس کے اسی فیصد سوالات کے جوابات ہمارے پاس موجود ہوتے تھے۔بس یوں سمجھئے کہ اس سارے عرصے میں ہم اپنے دوستوں میں کمپیوٹر کے غنڈے ٹھہرے کہ جن کے آگے کمپیوٹر پھوں پھاں نہیں کرتے تھے۔اسی دوران ہم نے کمپیوٹرز پر اور انٹرنیٹ پر بہت کچھ نیا سیکھا ہیکنگ کے چھوٹے چھوٹے سافٹ وئیرز کی مدد سے دوستوں کے ای میلز ایڈریس ہیک کرنا اور ان کے کمپیوٹرز میں داخل ہونا ایک ایسا عمل تھا جس نے دوستوں کے دل میں ہماری دھاک بٹھا دی۔
2003 میں ایک دن مجھے ایک میل ملی جس میں کسی نے ہاٹ میل کے میل والے صفحہ کو رومن پنجابی میں تبدیل کیا ہوا تھا، دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی تھی تو یہ ایک شرارت ہی لیکن اس شرارت نے ہمارے اندر ایک اور خواہش جگا دی، وہ خواہش تھی کسی بھی ویب صفحہ کو تبدیل کرنے کی، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ ویب صفحہ کیسے بنتا ہے سرور کیا ہوتا ہے اور اس پر ویب کیسے کام کرتی ہے، بس ہم نے یہ کام شروع کر دیا کہ کوئی بھی ویب صفحہ اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرتے اور اس میں موجود عبارت رومن اردو میں تبدیل کر دیتے،یہاں یہ بتا کر میں آپ سب کو حیران کر دینا چاہوں گا کہ شروع میں ہم تمام ویب صفحات کو DOS کے ایڈیٹر میں ایڈیٹ کیا کرتے تھے یعنی ہمیں یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ اس کام کے لئے سافٹ وئیر کونسے ہوتے ہیں یا یہ کام نوٹ پیڈ میں آسانی سے ہو سکتا ہے۔
پھر یہاں سے تھوڑی ترقی کی اور سوچا کہ کیوں نہ اپنا ویب صفحہ بنایا جائے، اب چونکہ ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں تھا اس لئے مائیکروسافٹ فرنٹ پیج کا انتخاب کیا اور بہت ہی بے ڈھنگے ویب صفحے بنائے۔لیکن وہ سب اپنے کمپیوٹر پر ہی محفوظ کر کے خوش ہوتے اور دوستوں کو بھی گھر بلا بلا کر دکھاتے اور داد وصول کرتے۔ تھوڑا آگے جا کر ہمیں اپنی ویب انٹرنیٹ پر شئیر کرنے کا خبط ہوا تو ہم نے اس کے بارے میں بھی انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کیں اور آخرکار پہلا ویب صفحہ اپنے کمپیوٹر سے انٹرنیٹ کی ایک فری سائیٹ پر اپلوڈ کر لیا، یہاں یہ بات دلچسپی والی تھی کہ اس ویب صفحہ کے تمام لنکس میرے کمپیوٹر والے تھے حتی کہ جو تصاویر اس صفحہ پر موجود تھیں ان کا ایڈریس بھی میرے کمپیوٹر کا ہی تھا اس سے ہوا یہ کہ میرے کمپیوٹر پر تو وہ ویب بالکل درست کام کرتی تھی لیکن اور کسی کمپیوٹر پر نہ تو تصاویر نظر آتی تھیں اور نہ ہی کوئی لنک کام کرتا تھا۔ پھر اس پر کام شروع ہوا اور کرتے کرتے ہمیں ویب صفحہ (فرنٹ پیج میں) بنانا بھی آ گیا اور اسے اپلوڈ کرنا بھی آ گیا۔ پھر ہم نے کچھ کچھ ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں بھی منہ مارنا شروع کر دیا۔اور اس قابل ہو گئے کہ تھوڑی بہت سمجھ آنا شروع ہو گئی کہ بیک انڈ پر یہ کمانڈ کیا کام کرتی ہے۔
اوپر موجود تمام عمل جو بیان کیا گیا ہے اس کے دوران مجھے یہ احساس بڑی شدت سے ہوا کہ انٹرنیٹ پر ہماری مدد کرنے والی زبان صرف انگریزی ہی تھی اور کوئی زبان خاص طور پر اردو ہمیں انٹرنیٹ پر سرے سے ملی ہی نہیں۔جس کا مجھے شدید رنج ہوا۔اور میں نے سنجیدگی سے یہ سوچنا شروع کر دیا کہ میں انٹرنیٹ پر اردو زبان کے فروغ کے لئے کچھ کروں۔
اب میں نے جو بھی ویب صفحہ بنایا وہ ان پیج میں لکھ کر اسے تصویری شکل میں حاصل کرنے کے بعد ویب صفحہ پر لگایا اور اس میں کوئی نہ کوئی معلومات شئیر کرنے کی کوشش کی۔اسی دوران مجھے اردو کی ایک معیاری سائیٹ اردولائف نظر آئی جو تصویری اردو پر مشتمل تھی اور اس کے مالک امجد شیخ تھے جو سویڈن میں مقیم تھے، امجد شیخ ایک صاحبِ ذوق شخ تھے اسی وجہ سے ان کی پاکستان میں شاعر حضرات سے خاصی جان پہچان تھی، انہوں نے اپنی سائیٹ پر ایک ای میل سسٹم ڈولپ کیا جس میں ان کے بنائے ہوئے اردوپیڈ سے یونیکوڈ اردو میں لکھا جا سکتا تھا ، امجد شیخ صاحب سے ہماری تھوڑی سی دعا سلام یوں ہوئی کہ انہوں نے پاکستان میں انٹرنیٹ پر دنیا کا پہلا آن لائن مشاعرہ کروانے کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے بہت سارے شعرا حضرات نے حصہ لیا اور پاکستان سے بھی کافی سارے نامی گرامی شعرا نے حصہ لیا پاکستان نے اس مشاعرے میں انٹرنیٹ تک رسائی اور انتظامات کے لئے فنی معاونت کےلئے چنی جانے والی ٹیم میں میں بھی شامل تھا۔اسی تعلق کی بنا پر میں نے اردولائف سے ان کا بنایا ہوا اردو ویب پیڈ چرالیا تب تک مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ ہے کیا، اسے انٹرنیٹ پر ایک ویب صفحہ بنا کر شئیر بھی کر دیا لیکن اس کا کام یہی تھا کہ آپ اس میں لکھیں اور کاپی پیسٹ کر کے جہاں جی چاہے لے جائے، بعد میں جب کچھ دنوں بعد ضمیر نے ملامت کی اور دل کیا کہ انہیں بتا دیں تو انہیں ایک میل لکھی جس میں اس ویب صفحہ کا ایڈریس بھی دے دیا جہاں یہ پیڈ لگایا تھا، جواب میں ان کی ایک بہت غصہ والی ای میل آئی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ پیڈ ان کی سالوں کی محنت ہے اور اس ویب پیڈ کے لئے بی بی سی اردو نے انہیں ایک نہایت خطیر رقم کی آفر بھی کی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس سے وہ اردوکی خدمت تو کرنا چاہتے ہیں لیکن اس انداز میں نہیں کہ ہر ایرا غیرا اس اردوپیڈ کو اپنی سائیٹ پر لگاتا پھر اور مجھے سختی سے اسے ہٹانے کا کہا بلکہ ایک شاعر دوست کو اس کام پر مقرر کیا کہ وہ صفحہ حذف کروائیں، وہ صفحہ تو حذف کر دیا لیکن پھر اسی تجسس میں لگا رہا کہ اچانک اردو محفل فورم تک جا پہنچا وہاں پر مجھے اس طرح کی بہت ساری معلومات اور اشیاء ہاتھ لگیں کہ میں باغ باغ ہو گیا کہ امجد شیخ نے جس ویب پیڈ کے لئے اتنی سختی سے منع کیا تھا اردومحفل والوں نے وہ مفت میں دیا ہوا ہے۔
اسی دوران میں اپنی ایک Static ویب سائیٹ مکمل اردوزبان میں بنا چکا تھا جس میں تمام معلومات اردو زبان میں موجود تھیں لیکن اس کے ساتھ جو فورم بنایا گیا تھا وہ مکمل انگریزی زبان پر مشتمل تھا کہ اس وقت تک اردوفورمز ایک دو ہی تھے اور ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ اردوفورم کیسے بنتا ہے۔وہاں ایک پلگ ان بھی موجود تھا جس کے ذریعے یوزرز کی ایک لسٹ بنتی تھی تاکہ ان کے ای میل ایڈریس رجسٹر کیئے جا سکیں اور بعد میں ویب سائیٹ کی اپڈیٹ یا کسی اور موقع پر انہیں اطلاع دی جا سکے۔ اور تو اطلاع شاید ہی میں نے دی ہو گی بس اس کا استعمال سائیٹ میں کسی اپڈیٹ اور عیدین کی مبارکباد کے لئے استعمال کیا۔
ایک عید کے موقع پر دوستوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا تو وہ بھی انگریزی زبان پر مشتمل تھا، ہمارے اردونامہ کے سب سے پرانے اور سب سے بہترین رکن رضی بھیا کا جوابی پیغام آیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک اردو سائیٹ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پیغام انگریزی میں لکھیں اور سائیٹ اردو کی ہو۔ بس یہی وہ پیغام تھا جس نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں ایک اردوفورم بناؤں، اردومحفل کی ٹیم سے مدد حاصل کرکے میں نے 2007 کے آخر میں اپنی زندگی کا پہلا اردوفورم بنایا جس کا سب سے پہلا پیغام میں نے رضی بھیا کو بھیجا اور سب سے پہلے باقاعدہ رکن بھی رضی بھیا ہی بنے، بہت مہینے تک میں رضی بھیا اور پپو ڈاکٹر ہی وہ تین افراد تھے جو اردونامہ کے باقاعدہ رکن تھے جو آپس میں ہی ایک دوسرے سے باتیں کرتے اور اردوکی ترویج کا خواب دل میں سجائے رکھتے۔
اس کے بعد کچھ اور اراکین نے شمولیت حاصل کی لیکن کوئی بھی زیادہ دنوں تک ٹھہر نا سکا جس کی بنیادی وجہ اردونامہ فورم کا ایک فری سرور پر موجود ہونا اور فری سرور کے سینکڑوں نخرے تھے۔ بہرحال پھر بھی ہم نے یہ فورم چلائے رکھا۔ پھر مجیب منصور بھیا وہ پہلے رکن تھے جنہوں نے صحیح معنوں میں اردونامہ کو باقی اردوفورمز پر متعارف کروایا اور وہاں سے کافی کارآمد یوزرز اردونامہ پر لائے، اور شاید انہی لائے گئے یوزرز میں سے ایک ہمارے شازل بھیا تھے۔
شازل بھیا کی آمد کے ساتھ ہی اردونامہ کی جون بدلنے لگی، سب سے پہلے تو انہوں نے اردونامہ کے لئے ڈومین خریدنے کی بات کی جو بہرحال خرید ہی لیا گیا اس کے بعد انہوں نے اردونامہ کو اپنی ہوسٹنگ پر منتقل کرنے کے لئے ہمیں ٹہوکے مارنا شروع کر دیئے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اردونامہ کے لئے اپنی فنی خدمات بھی فراہم کیں اور اسے ایک بہت خوبصورت فورم میں بدل دیا۔
انہی کے اکسانے پر اردونامہ کو ایک دوست کی طرف سے مستعار دی گئی ہوسٹنگ پر منتقل کیا گیا، اس منتقلی کے فورا بعد اس پر شازل بھیا کو ایڈمن کے اختیارات دے دیئے گئے جنہوں نے شبانہ روز محنت سے اردونامہ کی شکل ہی بدل دی اسے اپگریڈ کیا اس پر لاتعداد تبدیلیاں کیں اس کے نت نئے تھیم اردووائے اور اسے اچھے اردوفورمز کی صف میں سر اٹھا کر کھڑا ہونے کے قابل بنا دیا ان کا یہ عمل آج بھی اسی شدت سے جاری و ساری ہے۔

اردونامہ تخلیق ہو گیا اور ایک اچھے فورم کی شکل اختیار کر گیا تو اس پر آپ جیسے دوست آنا شروع ہو گئے جنہوں نے اس کی ترویج و ترقی میں بلاشبہ ایک بہترین کردار ادا کیا اور کچھ ہی عرصے میں اردونامہ کو مقبولیت دلا دی۔

اسی دوران 2009 میں ہمارے دوست ندیم صاحب جو ہمارے سیکھنے کے تمام عمل میں ہمارے ساتھی تھے انہیں پنجاب سیکرٹیریٹ میں ایک بہت اچھی نوکری مل گئی اور وہ ہمیں چھوڑ کر وہاں چلے گئے جس کے ساتھ ہی ہمیں بھی زنگ لگ گیا جو سیکھا تھا وہ بھول رہا ہے اور نیا سیکھنے کو خبط شاید ہمیشہ کےلئے چلا گیا ہے۔


تو دوستو یہ تھی ہماری کمپیوٹر کہانی اور اردونامہ کی تخلیق کی کہانی کہئے کس کس نے پوری پڑھی اور کسے کیسی لگی؟؟؟؟؟
اب ہم تو چلے کیونکہ ہمارا دوست ندیم آج لاہور سے واپس گھر چھٹی گزارنے آ رہا ہے اور اس کی چھٹیوں کی راتیں دو سے تین بجے تک ہمارے ساتھ ہی گزرتی ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by بلال احمد »

چاند بھیا بہت مزا آیا. بے شک اللہ محنت کرنے والوں کو اس کا اجر ضرور دیتا ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by شازل »

واہ یار کیا بات ہے
آپ نے اتنے دلچسپ اندازمیں لکھا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اسے اپنے بلاگ کی زینت بنالوں
اگر اجازت ہوتو :clap:
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by شازل »

میں نے بلاگ پر تحریر لگا بھی دی ہے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by محمد شعیب »

"تو اس نے ایک بڑی عجیب اور گھٹیا حرکت کی اس نے مانیٹر کا رخ میری طرف سے دوسری طرف پھیرا اور کہا کہ یہ کام نہ تو تمہارے بس کا ہے اور نہ ہی اتنی آسانی سے کسی کو سکھایا ہی جا سکتا ہے۔"

یہی عجیب اور گھٹیا حرکت ہی آپ کے ماسٹر بننے کا سبب بنی.
بہت خوب چاند بابو....
آپ تو بڑے باہمت انسان ہیں ماشاءاللہ
آپ کی سٹوری مجھے اس لئے بھی زیادہ پسند آئی کہ میری کمپیوٹر آپ بیتی بھی کچھ ایسی ہی ہے..
:)
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by بلال احمد »

اصل میں شعیب بھائی میرے خیال میں جو بھی کمپیوٹر کو تھوڑا بہت جاننے کی کوشش کرتا ہے اس کے ساتھ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے.

ہوا تو کچھ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے. لیکن میں تو اس فیلڈ میں چاند بھائی کی جھلک کے برابر بھی نہیں‌ہوں.چاند بھائی سچ میں باہمت انسان ہیں اس لیے اتنی منازل طے کرتے کرتے یہاں تک آن پہنچے ہم تو کچھ بھی نہیں‌ہیں. بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اس قابل بنا دے کہ ہم بھی کسی کو ایسی ہی آپ بیتی سنا سکیں ;) ;) ;) ;)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by محمد شعیب »

بلال احمد wrote:اصل میں شعیب بھائی میرے خیال میں جو بھی کمپیوٹر کو تھوڑا بہت جاننے کی کوشش کرتا ہے اس کے ساتھ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے.

ہوا تو کچھ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے. لیکن میں تو اس فیلڈ میں چاند بھائی کی جھلک کے برابر بھی نہیں‌ہوں.چاند بھائی سچ میں باہمت انسان ہیں اس لیے اتنی منازل طے کرتے کرتے یہاں تک آن پہنچے ہم تو کچھ بھی نہیں‌ہیں. بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اس قابل بنا دے کہ ہم بھی کسی کو ایسی ہی آپ بیتی سنا سکیں ;) ;) ;) ;)

بلال بھائی!
ہمت کریں. لگے رہیں.
کیا پتہ اس سے بھی اچھی سٹوری بن جائے آپ کی...
اور پیوستہ رہ شجر (چاندبابو) سے، امید بہار رکھ..
:)
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by شازل »

مستقل مزاجی سے انسان منزل پر پہنچ جاتا ہے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by علی خان »

زبرست ماجد بھائی.
میری کہانی بھی کچھ اسی طرح کی ہے. لیکن وہ ہارڈویئر اور نٹ ورکنگ کے متعلق ہے.
اب اج اگر اسی بندےکو کوئی مسلہ اجائے، تو مجھے ہی تکلیف دیتا ہے. اُسی انکار کی وجہ سے اج میں اس مقام پر ہوں. اور اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ کرم ہے. کہ یہاں پر تقریبا تمام بڑی کمپینیاں اور بینک وعیرہ کو سروسز میں ہی فراھم کرتا ہوں. اسکے علاوہ ایک انگلش اخبار کی بھی ITسیکشن کو چلا رہاہوں.
اُسی ضد کی وجہ سے میں مائیکروسافٹ ، Juniper اور CISCO کے امتحانات کو پاس کرنے کے قابل ہوا، اور اسکے علاوہ مائیکروسافٹ کے آفس کی سرٹیفکیٹ کا امتحان بھی پاس کرنے کے قابل ہوا.

میرے خیال میں اگر یہ انکار نہ ہوا ہوتا، تو نہ تو میں ضد پکڑتا اور نہ میں اس مقام پر ہوتا. :hai:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب

ہمتِ مرداں مددِ خدا

:clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by شازل »

اشفاق بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے
بہت خوب
کبھی ہمیں‌بھی نیٹ ورکنگ کے متعلق کچھ بتائیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by بلال احمد »

جی ایک انکاراور ایک سخت جملہ ہی انسان کی ذہن پر اتنی سخت چوٹ لگاتی ہے کہ وہ اسی کام کو کرنے پر ضد پکڑ لیتا ہے.اور خاص طور پر اس کام کو جس کی وجہ سے انکار ہوا ;) ;)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by رضی الدین قاضی »

السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ

چاند بھائی اردو نامہ کے سفر کو بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے، جو نئے سکھنے والوں کے لیئے ایک سبق ہے۔

اگر انسان کسی کام کو کرنے کا ارادہ کر لے اور محنت کرتا رہے تو کامیاب ضرور ہوتا ہے۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by بلال احمد »

وعلیکم السلام رحمتہ اللہ و برکاتہ

رضی بھائی آپنے سچ کہا جب انسان کسی بھی کام کے کرنے کا مصمم ارادہ کر لے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کواس کام سے ہٹا نہیں‌سکتی.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by علی خان »

شازل wrote:اشفاق بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے
بہت خوب
کبھی ہمیں‌بھی نیٹ ورکنگ کے متعلق کچھ بتائیں
جی شازل بھائی کیوں نہیں.

لیکن میرا ایک سوال ہے. کہ میرے پاس کچھ ٹیوٹوریل ہیں اسی نٹ ورکنک کے متعلق ہیں. لیکن اردو نامہ کی پالیسی کی وجہ سے اسکو یہاں پر شیر نہیں کرواسکتا.
میری عرض ہے. کہ یہاں پر ٹیوٹوریل کے لئے کچھ سہولت دی جائے. کیونکہ اس سے ہمارے اپنے پاکستانی بھائیوں کا ہی بھلا ہوگا. اگے اپ لوگ کو اختیار ہے. ( فیصلہ اپ کے ہاتھوں میں ہے).
Last edited by علی خان on Sat Aug 07, 2010 12:43 pm, edited 1 time in total.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by محمد شعیب »

اشفاق علی wrote:
شازل wrote:اشفاق بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے
بہت خوب
کبھی ہمیں‌بھی نیٹ ورکنگ کے متعلق کچھ بتائیں
جی شازل بھائی کیوں نہیں.

لیکن میرا ایک سوال ہے. کہ میرے پاس کچھ ٹیوٹوریل ہیں اسی نٹ ورکنک کے متعلق ہیں. لیکن اردو نامہ کی پالیسی کی وجہ سے اسکو یہاں پر شیر نہیں کرواسکتا.
میری عرض ہے. کہ کیا یہاں پر ٹیوٹوریل کے لئے کچھ سہولت دی جائے. کیونکہ اس سے ہمارے اپنے پاکستانی بھائیوں کا ہی بھلا ہوگا. اگے اپ لوگ کو اختیار ہے. ( فیصلہ اپ کے ہاتھوں میں ہے).

کیا اردو نامہ کی پالیسیز میں ٹیٹوریل ممنوع ہیں؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردو نامہ کب اور کیسے شروع ہوا ؟

Post by علی خان »

ہر وہ سافٹ ویئر یا اسطرح کی اور کوئی ڈیٹا جو قیمت میں دستیباب ہو، یہاں پر شیر نہیں کیا جا سکتاہے.
ہاں اگر وہ فری ہو یا اسکا ڈیمو ورژن دستیاب ہو، اسکو اپ یہاں پر شیر کرواسکتے ہیں.
امید ہے، یہ وضاحت اپکے سوال کا جواب ہوگا. 8)
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”