مدد درکار ہے؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

مدد درکار ہے؟

Post by عتیق »

میرے پاس ایک چھوٹی ھارڈڈیسک ہےجو میں usb کے طور پر استعمال کرتا ہوں 50 GB کی ہے جس میں اپنا deta رکھتا ہوں. میں اپنے ایک دوست کے کمپیوٹر سے کچھ ضروری چیزیں لینے گیا تھا تو اس کے system سے وائرس میرے pc میں اگیا ہے.
جس کی وجہ سے بار بار ونڈو کرنی پڑھتی ہے اور میرے 50 GBکا مکمل deta حزف ہو گیا ہے جبکہ اس کے پراپرٹیز میں شو ہوتا ہے.اور جبکہ drive میں شو نہیں ہوراہا ہے. انٹی وائرس nod32 استعمال کرتا ہوں .اب میں سب deta کس طرح سے حاصل کرسکتا ہوں میں نے اسے کسی اور ‌drive میں کاپی کیا تو واہا پر بھی اس کا سائز صحیح بتارہا ہے.اور داران کاپی تمام deta کو مکمل پڑھکے دیکھا رہا ہے کے کس فولڈر میں کیا کیا ہے بلکل صحیح سے.پر جب drive کو کھولتا ہوں تو شو نہیں ہوتا.
برائے کرم اس کا حل بتادیں.

محمدعتیق الرحمن
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by بلال احمد »

محترم عتیق صاحب!


آپ کا مسئلہ میری سمجھ میں آ چکا ہے. جہاں تک میری کم عقل سوچ کام کرتی ہے آپ کی سب ڈراوئیز میں وائرس ہے. آپ ایسا کریں کہ اس طریقہ سے اپنی گم شدہ چیزوں کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں


سب سے پہلے مائی کمپیوٹر پر کلک کریں پھر ادھر ٹولز پر کلک کر دیں

ایسے

Image

پھر سب سے آخری آپشن فولڈر آپشن پر کلک کر دیں ایسے

Image

ایسا کرنے سے فولڈر آپشن کی ونڈو کھل جائے گی ادھر جا کر پہلے View کے ٹیب پر کلک کر دیں پھر Show Hidden Files and Folder'sاس کو سلیکٹ کر لیں.

اس کے بعد Hide extensions for known file typesیہ آپشن ہو گی اس کو ان چیک کر دیں مطلب چیک ہٹا دیں.

اس کے بعد اس کے نیچے Hide protected operating system files (Recommended)یہ آپشن ہو گی اس کو بھی ان چیک کر دیں مطلب چیک ہٹا دیں.

یہ سارا عمل میں تصویر کے ذریعے آپکو سمجھا بھی دیتا ہوں ایسے.....

Image

یہ سارا عمل کر نے کے بعد اوکے کر دیں اور پھر اپنی ڈرائیوز میں جا کر دیکھیں آپکا سارا ڈیٹا موجود ہو گا صرف ہائیڈ ہوا ہو گا. آپ نئے فولڈر بنائیں اور اپنا ڈیٹا ادھر کاپی کر لیں.جو پرانے فولڈر ہیں انہیں ڈلیٹ کر دیں.


امید ہے آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی اور ساتھ میں آپکا گم شدہ ڈیٹا بھی مل چکا ہو گا.



دعائوں کا طلبگار
مرزا بلال احمد مغل
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مدد درکار ہے؟

Post by علی خان »

شکریہ بلال اتنی وضاحت سے بتلانے کا.

لیکن اسمیں ایک مسلہ اور بھی ہے. کہ اگر انکا سسٹم پہلے سے کمپیوٹر سے متاثر ہو. تو پھر انکا کمپیوٹر انکے Hidden Files کو شو نہیں کرے گا. اسکے لئے یہ ایسا کریں کہ اپنے سسٹم میں Nero Burning کو انسٹال کرلیں. پھر اسمیں اپنی تمام ڈیٹا کودیکھ سکتے ہیں. اور اسکو واپس لانے کے لئے انکو دوسرے نئے فولڈر بنانے پڑھیں گے. تاکہ ان میں موجوڈ ڈیٹا ان فولڈر کو منتقل کرسکیں.
لیکن اسکے لئے شرط وہی ہے. کہ پہلے یہ اپنے کمپیوٹر کا وائرس سے مکمل طور پر صاف کرلیں.
شکریہ. :!:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by بلال احمد »

اشفاق بھائی آپ نے بلکل صحیح فرمایا. لیکن میں نے وائرس کا مشورہ اس لیے نہیں دیا تھا کہ وہ پہلے ہی NOD32انسٹال کیے ہوئے ہیں. اس لیے وائرس کلینگ کی وجہ سے ہی اس کے فولڈر ہائیڈ ہو گئے ہیں. اگر وائرس کلین نہ ہوا ہوتا تو پھر فولڈر ہائیڈ نہ ہوتے. پھر بھی آپ سینئر ہیں آپکا کہا ٹھیک ہو گا.

میں نے تو جو میری سمجھ میں آیا بتا دیا تھا. عتیق بھائی سے گزارش ہے کہ اپنے مسئلے کے حل کے بعد ضرور بتائیے گا.


دعائوں کا طالب
مرزابلال احمد مغل
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by عتیق »

میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے جناب شعیب صاحب کی پاس جاکے جو طریقہ اپ نے بتایا ہے وہی ہے بس فرق انتا ہے کہ اپ فولڈر کو کاپی کرنے کا کہ رہے ہیں اور جناب شعیب صاحب کماڈ سے اسی فائل کو ان ہائیٹ کرنے کا کہ رہے ہیں ۔
اپ کے اس تفصیلی عمل کا میں تہ دل سے شکریا کرتا ہوں

جزاک اللہ اجرا جزیلا
اپ سب کےلیے میری یہی دعا ہے
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مدد درکار ہے؟

Post by علی خان »

چلو اپکا مسلہ حل ہوگیا، یہی بڑی بات ہے.
باقی اپکا بھی شکریہ :clap:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by بلال احمد »

عتیق بھائی اس میں شکریہ کی تو کوئی بات نہیں ہے. کسی بھی بھائی کی مدد کر کے خوشی محسوس ہونی چاہیے نہ کہ پتہ ہو پھر بھی بندہ نہ بتائے. باقی جہاں تک شعیب بھائی کی بات ہے وہ بھی جینئس ہیں ہم بھلا ان کا کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں. :sweat:

اگر کوئی بھی خدمت ہمارے لائق ہو تو ضرور مطلع کیجئے گا.ویسے ہم اس لائق تو نہیں لیکن پھر بھی جو بن پڑا کروں گا انشااللہ :mm:



دعائوں کا طالب
مرزابلال احمدمغل
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by چاند بابو »

ارے واہ کیا بات ہے اردونامہ ٹیم کی۔
دھڑا دھڑ مسائل حل ہو رہے ہیں۔
جزاک اللہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by بلال احمد »

چاند بھائی جب آپ نے رات کو نکلنا ہے تو ظاہر ہے کوئی نہ کوئی کچھ نہ کچھ تو کرے گا ہی.

باقی یہ چھوٹی سی کاوش کی ہے عتیق بھائی کو سمجھانے کی لیکن وہ ہم سے پہلے ہی شعیب بھائی سے فیض یاب ہو گئے اور ہماری پھر سے چھٹی ہو گئی :(

میں‌نے سوچا تھا کہ چلو کوئی تو ہم سے فیض یاب ہوا لیکن ادھر بازی شعیب بھائی لے گئے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by عتیق »

ایسی کوئی بات نہیں محترم بلال بھائی
اپ کی اس تفصیلی کاوش کا بھی کافی اثر ہے۔
میری دعا اپ سب کے ساتھ ہے۔
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مدد درکار ہے؟

Post by بلال احمد »

بس دعائوں میں یاد رکھئے گا.



مرزا بلال احمدمغل
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”