سالسہ - Salsa

روائتی پکوان سے لے کر ہمہ قسم رنگ رنگ کے کھانوں کی تراکیب، ایسی کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے
Post Reply
جیہ
کارکن
کارکن
Posts: 15
Joined: Fri Jul 25, 2008 8:42 pm

سالسہ - Salsa

Post by جیہ »

۔
  • Image

    اجزا

    تازہ سرینو( serrano ) مرچ تین سےچھ عدد
    ایک بڑی سفید پیاز
    اورنج کے باریک کٹے چھلکے
    دولیمن کا عرق
    پکے مگرٹھوس ٹماٹر آٹھ عدد
    ہرا دھنیا کی گٹھی
    ¼ شکر
    نمک حسب ذائقہ

    Image

    درمیانی تیزی کے لئے تین سرینو مرچ استعمال کریں اگر آپ کو تیزسالسہ پسند ہے توچھ عدد مرچ ڈالیں۔ مرچیں کی کھال علحیدہ کرنے کے لئے ان کو ایک پتلی سلاخ پرلگا کر ہلکی آگ پر اتنابھون لیں کےان کا رنگ تبدیل ہوجائےاور ان پر چھالے پڑجائیں۔ مگر مرچوں کےاندرونی حصہ کوجلنے نہ دیں
    اب ان بھی بھنیں مرچوں کو ایک پلاسٹیک کےتھیلےمیں رکھ کراس تھیلے کا منہ بند کردیں۔ اور بیس منٹ کےلئے ایک طرف رکھ دیں۔
    اورنج کے باریک کٹے ہوے چھلکےاور لیمن کے عرق کوایک پیالہ میں ڈال دیں اور پیاز کو کاٹ کراس پیالےمیں شامل کردیں - یہ مکسچر پیاز کو نرم کردےگا۔

    Image

    مرچوں کو پلاسٹیک کے تھیلے سے نکال کے چھیل لیں اور ان کے ڈنٹھل کاٹ کرعلحیدہ کردیں۔ اب ہر مرچ میں چھری کے زریعہ ایک لمبی چیر لگائیں اور مرچوں کے تمام بیج نکال دیں۔ بقایا مرچ کو اپنی پسند کے مطابق چھوٹے باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

    Image

    ہر ایک ٹماٹر کے نیچلے طرف چھری سے ایک آڑی ترچھی کاٹ ( کراس ) لگائیں۔ یہ کاٹ ٹماٹر کوبعد میں چھیلنےمیں مدد دے گی۔ اب ان ٹماٹر کو ایک پیالہ میں رکھ کر ان پرابلتا ہوا پانی ڈالیں۔ اتنا پانی ڈالیں کہ ٹماٹراس پانی میں ڈوب جائیں۔

    Image

    تین منٹ کے بعد ٹماٹر کوچمٹےو١لےچمچے یا اور کیسی ذریعہ گرم پانی سے نکال کرٹھنڈے پانی سے بھرے پیالہ میں ڈال دیں۔ ٹماٹر کو اُبلتے پانی سے منتقل کرتے وقت احتیاط سےکام لیں اور جلنے سے بچیں۔ایک منٹ کےبعد ٹھنڈے پانی میں سے نکال لیں۔ آپ کی تھرچھی کاٹ کی وجہ سے ٹماٹر کی کھال نکلنی شروع ہو گی ہوگی۔ اب اس کھال کو مکمل طور پر نکال دیں۔

    Image

    اب ان ٹماٹوں کو چھوٹے چھوٹے مسدس میں کاٹ لیں۔ ایک پیالہ میں کٹےٹماٹر، لمین پیاز کو مکسچر ملا لیں اور اس پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال دیں۔ اب اس میں شکراور نمک ڈال کراس طرح ملائیں کے لیمن کا عرق سب اجزا پرلگ جائے ۔اس کو ڈھک کر ریفریجرٹر میں رکھ دیں ۔ دو یا تین گھنٹہ میں مکسچر کا ذائقہ مکمل ہوجائےگا اور سالسہ کھانے کے لئے تیار ہے ۔آپ سے دوسرے کھانوں کے ساتھ اچار چٹنی کی طرح پیش کرسکتے ہیں۔ یہ سالسہ ریفریجرٹر میں تیں دن تک رکھا جاسکتا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب شاندار ڈش کا اضافہ کیا آپ نے جیہ جس کے لئے شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جیہ جی ، بڑی عمدہ ڈش شیئر کی ہیں آپ نے۔
بہت بہت شکریہ !
سسی
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Mar 14, 2009 1:29 am

Post by سسی »

حضرات آپ دونوں‌کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جیہ سس نے صرف ترکیب بتائی ہے بنا کے خود کھانا ہے آپ نے ۔اس لیے ہمت پکڑیں اٹھیں پکایئن اور مجھے بھی ایک پلیٹ پیش کریں :lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

یہ ہو موٹو تم ہی کھا لو سارا مجھے تو یہ اچھا ہی نہیں لگا۔

Image
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دسترخوان”