پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے کی سازش

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے کی سازش

Post by اعجازالحسینی »

جی ایچ کیو پر حملے سے ہمارا دل ٹوٹ گیا تھا مگر پاک فوج سے محبت نے بڑی مشکل سے ہمیں سنبھالا پاک فوج نے دہشت گردوں کو بڑی مہارت سے کیفر کردار تک پہنچایا مگر وہ بہت دیر تک اندر کیا کرتے رہے۔ سچ ہمیں کون بتائے گا کہ ”دہشت گرد“واقعی مارے گئے ہیں۔ قوم کی پاک فوج سے کمٹمنٹ دیکھیں کہ اس معرکہ آرائی پر مبارکباد دی۔ پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے، ان کی خوشبو جنرل کیانی سے کچھ نہیں کہتی۔ البتہ حکومت پاکستان کی مبارکباد معنی خیز تھی۔ یہ تو درست ہے کہ دہشت گردی کا مسئلہ سول انتظامیہ کا ہے۔ فوج کا کام تو سوات اور وزیرستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہے اور اس میں بلاشبہ انہوں نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔ امریکہ اور بھارت وغیرہ کو پریشان کردیا ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ جنرل مشرف ذلیل و خوار کرنے کے باوجود اپنی رٹ بحال نہ کر سکا جنرل کیانی نے یہ رٹ بحال کردی ہے۔ اب لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کی ہے۔ پہلے تو وہ باوردی ہو کر لوگوں کے درمیان نہیں جا سکتے تھے۔ شہیدوں کے لئے اپنی وابستگی میں وہی وارفتگی دکھائی گئی جو 65ءکی پاک بھارت جنگ میں دکھائی تھی۔ یہ جنرل کیانی کا کریڈٹ ہے اور کریڈیبلٹی بھی ہے۔ ان کو مسلمان سپہ سالاروں کی طرح دیکھا جا رہا ہے۔ بقر عید اپنے جوانوں اور افسروں کے ساتھ منائی۔ وہ بہادر اور سچے جرنیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے دشمن ہمسایہ کو للکار کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں جبکہ صدر زرداری اور اس کے دوست کہتے ہیں کہ ہمیں بھارت سے کوئی خطرہ نہیں۔ ہمیں تو یقین تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے کے بعد کوئی دہشت گردی پاک فوج کے خلاف نہ ہو سکے گی۔ اسلام آباد میں صبح سویرے ایک بریگیڈئر صاحب شہید ہوگئے۔ وہ چند دن پہلے بیرون ملک سے آئے تھے۔ یہ معلومات دہشت گردوں کو کون دیتا ہے۔ پولیس کے ناکے اور ہائی الرٹ سکیورٹی بھی کچھ نہ کر سکی۔ امریکی بلیک واٹر پر کوئی بات جنرل کیانی نے نہیں کی۔ اپنے بریگیڈئر کی شہادت پر بھی کچھ نہیں کیا۔ جی ایچ کیو پر حملہ بھی غیر معمولی واقعہ ہے۔”طالبان“ یہ کر سکتے ہیں تو پھر وہ کیا نہیں کر سکتے۔ پاکستان میں امریکہ اور بھارت کے وفاداروں نے کہاکہ اب پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا کیا بنے گا۔ ان کی حفاظت بھی پاک فوج کرتی ہے مگر امریکہ اور بھارت کہہ رہے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ نہیں؟ ہماری ضمانتیں دشمن دیتے ہیں۔
اب نماز جمعہ کے وقت فوجی افسروں کی رہائشی کالونی کی پریڈ لین مسجد میں دہشت گردی سے دل دہل گیا ہے۔ غم اور غصہ رل مل گیا ہے۔ اذیت اور ذلت اکٹھی ہو گئی ہے۔یہ واقعہ درد ناک ہے اور شرمناک بھی ہے۔ ہماری آئی ایس آئی کہاں ہے۔ جو دنیا کی ایک اہم اور کامیاب خفیہ تنظیم ہے۔ سول انتظامیہ تو ہر حوالے سے ناکام ہے اور مشکوک ہے مگر کیا پاک فوج کی کوئی اپنی انٹیلی جینس نہیں ہے۔ وہ وزیرستان میں امریکہ کے لئے تو انفارمیشن میں کمال کی پرفارمنس دے رہی ہے خود امریکی کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں پاک فوج کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف کامیابی ممکن ہی نہیں۔ امریکہ ہمارے حکمرانوں سے تو کہتا ہے کہ ڈومور مگر یہ پیغام جرنیلوں کے لئے ہوتا ہے۔ یہ پیغام کس کے لئے ہے کہ بقر عید کی نماز پریڈ لین مسجد میں منسوخ کردی گئی تھی کہ دہشت گردی کا خطرہ تھا تو پھر سول اینڈ ملٹری انٹیلی جینس کی کارکردگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اس کا جواب ہمیں آتا ہے مگر نجانے ہم بولتے کیوں نہیں۔
ہم لوگوں کو گھر میں نجانے شرمندگی اور ناکامی کیوں ہے۔ یہ سوال نہیں ہے کہ سوال میں جواب موجود ہوتا ہے اور آخری سوال میں پورا جواب چھپا ہوا ہوتا ہے۔ مگر امریکہ ہمیں آخری سوال تک پہنچنے ہی نہیں دیتا۔ جی ایچ کیو کے بالکل قریب پریڈ لین مسجد میں بم دھماکہ اور فائرانہ دہشت گردی ہوئی۔ جس میں میجر جنرل بلال عمر شہید ہوئے کئی اور فوجی افسران جوان اور ان کے بچے شہید ہوئے۔ شہادت کے مرتبے اور آرزو کی فضیلت کے باوجود یہ گستاخانہ جسارت کر رہا ہوں کہ کوئی سپاہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ دشمن سے لڑے بغیر شہید ہو جائے۔ پاک فوج سمجھتی ہے کہ دشمن سرحد پار ہے تو پھر سرحد کے اندر یہ کیا لڑائی ہے۔ لڑائی ہماری نظریاتی سرحدوں تک آ گئی ہے۔ بھارت کے علاوہ افغان سرحد کے پار بھی بھارت ہے وہاں امریکہ بھارت کو ہمارے خلاف تیار کر رہا ہے۔ ہمیں اب بھارت کا خطرہ افغان سرحد سے زیادہ ہے۔ رحمان ملک اب کہتے ہیں کہ بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے۔ اسلحہ افغانستان سے آ رہا ہے تو کچھ کرتے کیوں نہیں بلیک واٹر پاکستان میں ہوئی تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ ملک صاحب استعفیٰ دینے سے پہلے کچھ کریں۔ امریکہ‘ پاکستان دوستی کے دھوکے میں ہمارے حکمرانوں اور منتظر سیاستدانوں کو مبتلا رکھنا چاہتا ہے۔ ہمارے جرنیلوں کو بھی اس نے سیاستدانوں کی طرح سمجھا ہوا ہے۔ کچھ جرنیل سیاسی ہوتے ہیں۔ فوج سیاسی نہیں ہوتی۔ سیاسی جرنیل مشرف نے فوج کو سیاسی بنانے کی کوشش کی تھی۔ فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا ہونا شروع ہوگیا تھا۔ اب جنرل کیانی کے فیصلوں نے فوج کو گمشدہ ولولوں سے دوبارہ ہمکنار کرنے کا موقع دیا ہے مگر ہمیں بے کنار ہونے کی ضرورت ہے۔
جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ مسجد بھی مسلمانوں کے لئے قلعے سے کم نہ تھی۔ پاکستان کو بھی مسجد کہا گیا تھا۔ یہ مسجد ہے۔ ہم نماز بھی پڑھتے ہیں پھر گڑ بڑ کہاں ہے۔ نماز جمعہ پڑھنے والے نماز جنازہ کے لئے تیار کر دئیے جاتے ہیں۔ علامہ اقبال یاد آتا ہے۔ قربانی کی کہانی بھی دہرائی جا رہی ہے۔ قربانی کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے تو ہم بے یقینی کے راستوں میں بھٹک کیوں رہے ہیں
آگ ہے‘ اولاد ابراہیم ہے‘ نمرود ہے
کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے
کیا یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پاک فوج کے خلاف کارروائی واقعی صرف دہشت گردی ہے ۔ اس میں بہت تربیت یافتہ لوگوں کی مہارت اور جسارت کس طرف اشارہ کر رہی ہے۔ مسجد پر حملہ کسی ظالم سے ظالم مسلمان کی کارروائی نہیں ہو سکتی خواہ وہ کتنا ہی دہشت گرد ہو۔ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہی کیوں نہ ہو اور اسے اپنے بچوں کے خلاف فوجی کارروائی کا رنج بھی ہو تو پھر یہ کون لوگ ہیں۔ اسلام آباد میں خطرناک امریکیوں کی موجودگی کا شور مچا ہوا ہے۔ یہ ٹارگٹ کلنگ ان کا ہی مشغلہ ہے تو جنرل کیانی کیوں خاموش ہیں صرف رحمان ملک کی پھرتیاں کافی نہیں ہیں۔ کچھ تو آپ خود بھی کریں۔ ذمہ داری قبول کرنے کا بیان طالبان کی طرف سے جھوٹا اور مصنوعی ہے۔ اس کی تحقیقات کرائی جائے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے یہاں نماز جمعہ ادا کرنا تھی وہ ٹارگٹ تھے۔ وہ نہ آئے مگر ان کا بیٹا شہید ہوگیا۔ 1988ءمیں مارنا تو جنرل ضیاءالحق کو تھا کہ وہ روس کی شکست کے بعد امریکی عزائم کے آگے رکاوٹ تھے۔ یہ کیا بات ہے کہ اب بھارت سے آواز آ رہی ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کہتا ہے کہ ہم طالبان قیادت کے تعاقب میں پاکستان کے اندر نہیں آئیں گے۔ امریکن بوکھلا گئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ القاعدہ پاکستان میں ہے۔ تم ہمارے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرو گے تو ہم خود کریں گے۔ وہ وزیرستان میں اینٹی امریکہ طالبان کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی امریکہ کا مسئلہ نہیں وہ تو خود بھارت سے مل کر اس دہشت گردی میں شریک ہیں۔ امریکہ یہاں سے نکل گیا تو ساری دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ حکمرانوں اور جرنیلوں کو صرف امریکہ بھارت کے مقابلے میںڈٹ جانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد تو امریکہ اور بھارت ہیں۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو برباد کیا۔ مشرقی پاکستان میں پاک فوج کو ذلیل کیا۔ ایک جنرل ضیاءکے لئے ہمارے کئی جرنیل مار دئیے۔ اپنے بھی دو آدمی مار دئیے۔ پریڈ لین مسجد کا سانحہ پاک فوج کے لئے دوسرا بڑا سانحہ ہے۔ جی ایچ کیو پر حملہ پاک فوج کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ باقاعدہ منصوبہ بندی ہے۔ مگر ہمارے حکمران اور جرنیل کس مصلحت کا شکار ہیں مصلحت اور مصالحت میں کیا فرق ہے؟ سوات اور وزیرستان میں کامیابی کے بعد بھی دہشت گردی ہوتی رہی تو اس کا الزام طالبان پر لگایا جائے گا؟

بشکریہ نوائےوقت
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے کی سازش

Post by شازل »

دہشت گرد حملوں سے عراق میں امریکن آرمی بھی ایک مرحلے پر زچ ہو گئی تھی، اسی طرح روز روز حملے ہوتے تھے، اور تامل ٹائیگرز بھی کوئی بڑی دور کی بات نہیں، لیکن وہ لوگ مسلسل لڑے انہوں صدور اور وزراء اعظم کی قربانی بھی دی لیکن اپنے مقصدکو نہیں بھولے، ہم بھی اسی دور سے گزر رہے ہیں‌لیکن یاد رکھیں کہ ہمیں نے اپنی منزل سے نہیں بھٹکنا، ہم نے ثابت قدم رہنا ہے چاہے یہ جنگ کتنی ہی طویل اور خوں ریز کیوں نہ ہو،
یاد رکھیں کہ ہمارے دوست ہی ہمارے دشمن ہیں‌لیکن یہ وقت ان دشمنوں کو آنکھیں دکھانے کا نہیں،
صدر زرداری سے لاکھ اختلاف سہی لیکن یہ وقت نہیں کہ ہم حکومت کو کمزور کریں ،بلاشبہ نواز شریف نے اچھا کیا کہ حکومت کو گرانے میں اپنا کندھا نہیں پیش کررہے، ورن کئی لوگ انہیں طعنے دے رہے ہیں کہ وہ اپوزیشن نہیں ہیں،
آصف
کارکن
کارکن
Posts: 27
Joined: Mon Nov 02, 2009 5:19 pm

Re: پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے کی سازش

Post by آصف »

پاک فوج زندہ باد
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے کی سازش

Post by اسداللہ شاہ »

:oops: :oops: :oops: :oops:
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے کی سازش

Post by اعجازالحسینی »

:P :P
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “پاک وطن”