آئی پی سپوفنگ IP spoofing

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
راجہ جانی
کارکن
کارکن
Posts: 168
Joined: Wed Sep 16, 2009 1:04 pm
جنس:: مرد
Location: عارفوالا
Contact:

آئی پی سپوفنگ IP spoofing

Post by راجہ جانی »

آئی پی سپوفنگ IP spoofing

ہیکنگ کی ایک تکنیک اور اس کا حل:۔


آئی پی سپوفنگ ایک تکنیک ہے جس کے ذریعے سے غیر تصقید شدہ یوزر کسی کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے ۔

اس کا تکنیک کے ذریعے ڈیٹا پیکٹس کے ہیڈرز میں ایسی تبدیلی کی جاتی ہے کہ جس کمپیوٹر کی جانب وہ ڈیٹا بھیجا جاے وہ سمجھ نہیں پاتا کہ یہ کسی غیر تصدیق شدہ یوزر کی جانب سے ارسال کیا گیا مواد ہے ، شکار کا کمپیوٹر اس کو ایک تصدیق شدہ مواد سمجھ کر قبول کر لیتا ہے ۔ آئی پی سپوفنگ کی تکنیک کے استعمال کیلیے ہیکر کو تصدیق شدہ ہوسٹس کے آی پی ایڈریس ڈھونڈنے کیلیے خاصی مشقت کرنی پڑ سکتی ہے ۔ اس کے بعد اپنے ڈیٹا پیکٹس کے ہیڈرز میں ایسی تبدیلی کی جاتی ہے کہ یہ لگتا ہے جیسے یہ ڈیٹا کسی ٹرسٹڈ ہوسٹ سے آرہا ہے ۔

اس کا شکار ہونے کی مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ ایک ہیکر کا کمپیوٹر آپ کو انفارمیشن بھیجے گا میں اصل ہاٹ میل کا سرور ہوں ۔ آپ کا کمپیوٹر غلطی کھا جاے اور آپ کا ہاٹ میل والا ڈیٹا اس نقل سرور کی جانب مہیا کر دے گا ۔

مگر جیسا کہ آپ نے سنا ہو گا ہر نہلے پر دہلا ہوتا ہے ، اسی طرح اس "آئی پی سپوفنگ" کا بھی حل نکالا جا چکا ہے ۔ اچھا فائر وال اور راوٹرز مناسب طور پر اس مسئلہ کا حل کر لیتے ہیں ، اضافی طور پر کمپیوٹر میں کوئی بھی اینٹی اے آر پی نام کا سافٹ ویر انسٹال کر کے اس مصیبت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے ۔

بنیادی طور پر اینٹی اے آر پی قسم کے سافٹ ویر سب سے پہلے یہ پتا لگاتے ہیں اصل سرور کون سا ہے ۔ پھر کنکشن کو اس سرور کے ساتھ فکس کر دیتے ہیں تاکہ بھیجا جانا والا ڈیٹا راستے میں کسی لالچ میں آکر کسی دوسری طرف نہ چلا جاے ، اسی طرح اینٹی اے آر پی صرف وہی ڈیٹا کلاینٹ کے پی سی میں آنے کی اجازت دیتا ہے جو اصل سرور کی جانب سے آرہا ہو ، نقل سرور کی جانب سے بھیجا جانے والا ڈیٹا بلاک کر دیا جاتا ہے ۔
[center]دلوں کی عمارتوں میں کہیں بندگی نہیں . . . . . اینٹوں کی مسجد میں خُدا ڈھونڈتے ہیں لوگ[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آئی پی سپوفنگ IP spoofing

Post by شازل »

آئی پی سپوفنگ کا نام تو سنا تھا لیکن مکمل آگاہی آج حاصل ہوئی
بہت شکریہ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: آئی پی سپوفنگ IP spoofing

Post by رضی الدین قاضی »

مفید معلومات شیئر کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ راجہ جی۔
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”