ازقلم: نائمہ غزل نظم: کٹھ پتلی

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

ازقلم: نائمہ غزل نظم: کٹھ پتلی

Post by sanisnow88 »

کبھی دیکھا تماشہ ہے
کہ کیسے چار دھاگوں سے
کسی گڑیا کو باندھے
اپنی انگلیوں کے درمیاں
زرا سے فاصلے سے کوئی کیسے
کہانی بناتا ہے
وہ منظر میں نہیں ہوتا
مگر منظر سبھی اس کا
اسی کی انگلیوں کے درمیاں
کسی بے جان گڑیا کا وجود
کیسے انکہے قصّے سناتا ہے
کہ لوگ بہت بے خود ہو کر
اس منظر میں ڈوب جاتے ہیں
کبھی کوئی نہیں کہتا
کہ یہ جس کا تماشہ ہے
وہی پھر سامنے آئے
سبھی گڑیا کو تکتے ہیں
اسی کے غم میں روتے ہیں
اسی کی زات کو لے کر
خوشی سے جھوم جاتے ہیں
تماشہ اس کو کہتے ہیں
اسی کے مرنے جینے پر
کبھی تالی بجاتے ہیں
کبھی حیران ہوتے ہیں
اور اس انجان گڑیا کو
حسیں قصے میں ڈھالےوہ
تماشہ کرنے والا
بہت محظوظ ہوتا ہے
کہ جیسے ہو یقیں اس کو
تماشے کے تماشائی
یہی منظر سجائیں گے
کبھی جب لوگ خوش ہو کر
کسی انجان سی دھن پہ
کبھی کچھ شور کرتے ہیں
کبھی سیٹی بجاتے ہیں
اور یہ سب دیکھ کر
تماشہ کرنے والے ہاتھوں میں
روانی اور آتی ہے
انگلیاں عجب سی خوشنما دھن میں
تھرکتی اور مچلتی ہیں
اچانک وہ کہانی کو
انوکھا موڑ دیتا ہے
بہت سا سوز دیکر وہ
بہت سے انکہے جزبوں سے
منظر میں اداسی رقم کرتا ہے
اور اس گڑیا کے غم کو
اپنے دل میں سمو کر
بہت سے لوگ روتے ہیں
عجب یہ کھیل کٹھ پتلی
سمجھ میں کچھ نہیں آتا
کہ وہ جو انگلیوں کے درمیاں
چار دھاگوں سے
جو اک گڑیا بندھی ہے
وہ ہے کٹھ پتلی
یا پھر وہ لوگ
جو اس تماشے سے
کسی کی انگلیوں کے درمیاں
تھرکتی مچلتی دھن سے
بے خود ہیں
وہی ہیں لوگ کٹھ پتلی
بتائے تو زرا کوئی
کہ ان میں کون کٹھ پتلی....!!!
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: ازقلم: نائمہ غزل نظم: کٹھ پتلی

Post by اریبہ راؤ »

امیزنگ ....!!!

Sent from my SM-G310HN using Tapatalk
sanisnow88
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Wed Jul 22, 2015 2:36 pm
جنس:: عورت

Re: ازقلم: نائمہ غزل نظم: کٹھ پتلی

Post by sanisnow88 »

آئینہ نور wrote:امیزنگ ....!!!

Sent from my SM-G310HN using Tapatalk
شکریہ آئینہ نور :)

Sent from my Nokia_X using Tapatalk
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”