عمرہ کرنے والے احباب کے اضافی ثواب کے لیے تجاویز

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

عمرہ کرنے والے احباب کے اضافی ثواب کے لیے تجاویز

Post by یاسر عمران مرزا »

ہمارے ایک مہربان دوست محمد سلیم نے یہ تجاویز فیس بک پر شئر کیں ، اچھی لگیں تو سوچا آپکے ساتھ بھی شئر کر دی جائیں. حرم مکہ میں عمرہ کرنے تو بہت سے لوگ جاتے ہیں اور بیشتر لوگ اپنی عبادت میں مگن رہتے ہیں لیکن چند ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کی راحت کو بھی نہیں بھولتے اور خدا کے گھر میں اچھا عمل کر کے مزید اضافی ثواب حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالی ہمیں بھی نیک نیتی کے ساتھ عمل کرنے کا موقع دے اور ہمارے اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آمین

مکہ جدہ کے مقیمین کیلئے خصوصاً اور باہر کے زوار/معتمرین/حجاج کیلئے عموماً

اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو جو دوسروں کو خوش ہوتا دیکھ کر زیادہ خوش ہوتے ہیں تو ذیل کے چند کام آپ کے دل کو بہجہ اور سرور کی اعلیٰ ترین لذتوں سے سرشار کریں گے۔ آزما لیجیئے:

1: دوپہر کے وقت مطاف کے پاس ٹشو پیپر کے چند ڈبے لیکر کھڑے ہو جائیے۔ ارے یہ کیا! یہ تو سارے لوگ بے چینی سے ٹشو پیپرز ہی ڈھونڈھ رہے تھے۔ کان کھلے رکھیئے اور ان کی زبانوں سے اپنے لیئے دعائیں سُنیئے مگر آنکھین بند اور نیچی رکھیئے کہیں لینے کے دینے ناں پڑ جائیں۔

2: گھر سے ایک/دو چھوٹے تولیئے لیکر جائیے اور وضو خانوں کی چوکیوں کو وائپ/خشک کر دیجیئے۔ جو لوگ گیلی چوکیوں کو دیکھ کر کھڑے کھڑے آڑے ترچھے ہو کر وضو کر رہے تھے اب راحت سے مسواک اور وضو کر رہے ہیں۔ ایک بار خشک کی ہوئی چوکیاں گھنٹہ بھر خشک ہی رہتی ہیں کیونہ اب سارے لوگ بیٹھ کر ہی تو وضو کر کے جا رہے ہیں۔

3: نماز سے گھنٹہ بھر پہلے ہی حجاج پھنس کر صفیں بنائے بیٹھے ہوتے ہیں، کوئی ہلا تو اُس کی جگہ غائب۔ آپ کھڑے ہو کر الماری سے دس/پندرہ قرآن مجید نکال کر ایک لہرا دیجیئے۔ ارے! یہ تو سارے ہی اسی انتظار میں تھے کہ کوئی انہیں قرآن لا کر دے۔ اور ہاں، اذان کے وقت یہ سارے قرآن مجید واپس اکھٹے کرنا مت بھولیئے گا ورنہ کوئی اور سبقت لیجائے گا۔

4: حرم شریف میں ڈسپوزیبل گلاسوں کی بہتات ہے، آپ بن داؤد مارکیٹ سے سخت پولی بیگ کا بنا ہوا واٹر کین لے لیجیئے، یہ بیگ دس لیٹر کے جیری کین میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ زمزم بھریئے اور مطاف میں گرمی سے بے حال لوگوں کو پلایئے۔ واضح رہے کہ ٹمپریری موبائل مطاف میں پانی کا انتظام نہیں ہے، وہاں یہ کام اور بھی فرحت بخش ہوگا۔

5: ظہر کے بعد مطاف میں اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو صبح ناشہ کر کے آئے ہوتے ہیں۔ چند کیلو کھجوریں لیکر کھڑے ہوجائیں، کھجور کا ایک دانہ بھی ان لوگوں کو توانائی دے گا اور آپ کو منٹھار لذت۔ مغرب سے پہلے بھی کچھ کھانے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔

6: ویسے تو مسواک ایک ریال کا ہوتا ہے مگر 25/30 مسواکوں کا چھوٹا بنڈل دس ریال میں ہی ملتا ہے، ایک بنڈل لیکر صفیوں کے درمیان سے گزریئے، کئی ایک ایسے ہونگے جو ایسے میں مسواک مل جانے پر خوش ہو رہے ہونگے۔

7: اپنے 5/7 سالہ بچے کو عطر کا رولیٹ لیکر دیجیئے تاکہ وہ نماز کیلئے منتظر لگوں کی صفوں سے گزرتے ہوئے ان کے ہاتھوں پر لگائے۔ اپنے بچے کیلئے خیر و برکت کی دعائیں لیجیئے۔

8: میں نے مکہ میں ایک ایسا پاکستانی بهی دیکھا تها جو اپنی حیثیت کے مطابق روزانہ چنے کی دال کا پورا دیگچہ بنا کر لاتا تها اور عشاء کے بعد زوار کو روٹی کے ساته کہلاتا تها، آجکل ایک عربانی مدینہ کورٹس کے ساته روزانہ مغرب کے بعد کهیر بنا کر لاتی ہے.

سعودیہ میں مقیم اپنے احباب کو اس پوسٹ میں ٹیگ کیجیئے اور انہیں ایسے کام کرنے کی ترغیب کا سبب بنیئے۔ جزاک اللہ۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عمرہ کرنے والے احباب کے اضافی ثواب کے لیے تجاویز

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ ...

اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمیں صحیح راہ اور ثواب حاصل کرنے کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمرہ کرنے والے احباب کے اضافی ثواب کے لیے تجاویز

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ چھوٹےچھوٹے اعمال ہیں مگر اجر یقینا بہت بڑا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمرہ کرنے والے احباب کے اضافی ثواب کے لیے تجاویز

Post by محمد شعیب »

یقینا یہ اعمال دوسروں کی راحت اور ذخیرہ آخرت کا سبب ہیں.
طواف کرنے والوں کو گرمی میں پانی پلانا بھی بہت باعث اجر ہے. طواف کے بعد صفا مرویٰ کے راستے بعض اوقات کام کی وجہ سے بند ہوتے ہیں اور کسی متبادل راستے سے جانا پڑتا ہے اور متبادل راستوں میں پانی نہیں ہوتا. اس وقت بھی پانی کی بہت اشد ضرورت ہوتی ہے..
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”