کراچی میں دھماکا، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کراچی میں دھماکا، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Post by محمد شعیب »

کراچی کے علاقے گزری میں دھماکا، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی
Image
کراچی: گزری میں کارپیٹ شوروم کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں چودھری خلیق الزمان روڈ دہلی کالونی میں کارپیٹ شوروم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ تقریبا 10 کلو گرام بارودی مواد رکشے میں نصب تھا، دھماکے کے نتیجے میں ایک رکشہ اور 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس میں 2 سرکاری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ دھماکہ میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 30 زخمیوں کو استپال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا ہدف سرکاری گاڑیاں تھیں جب کہ حملے میں اہم سرکاری افسر ثاقب سومرو کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مسلسل سندھ کو نشانہ بنارہے ہیں، وفاقی حکومت اب دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے جوابی کارروائی کا آغاز کرے۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کراچی میں دھماکا، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Post by محمد شعیب »

کراچی ، دہلی کالونی میں مسجد کے باہر دھماکا،5 افراد جاں بحق 30 زخمی
Image
کراچی…کراچی پھر سے دہشت گردوں کے نشانے پرہے، اور دو دن کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے، کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 30 زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں گلشن حدید سے 2 دن قبل منتقل ہونے والے ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔جمعہ کی دوپہرتقریبا ڈھائی بجے ڈیفنس فیز4 اورملحقہ علاقے دھماکے لرزاٹھے۔پولیس کے مطابق دھماکہ چوہدری خلیق الزماں روڈ پنجاب چورنگی پرواقع دہلی کالونی میں مسجد کے قریب ہوا۔ دھماکے میں خاتون سمیت پاانچ افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ہرطرف دھواں پھیل گیا تھا اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھربھاگنے لگے۔زخمیوں کا کہنا تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آیا کہ دھماکہ کس طرح ہوا،ہرطرف چیخ وپکار مچ گئی تھی۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ سرکاری نمبرپلیٹ کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیاہو۔آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا کہ دھماکے میں 10کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا،جسے رکشے میں نصب کرکے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکے میں امام بارگاہ سے آنے والی گاڑی کونشانہ بنایا گیا تھا۔گزشتہ روز بھی پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس افسرشفیق تنولی سمیت 4 افراد مبینہ خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ دریں اثناء جناح اسپتال کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دہلی کالونی دھماکے کا ایک اور زخمی شخص دم توڑ گیا ہے ،اس طرح جاں بحق افراد کی تعداد اب پانچ ہوگئی ہے۔
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کراچی میں دھماکا، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Post by افتخار »

وفات پانے والوں میں ایک لڑکا جس کا بیٹا ابھی صرف 8 ماہ کا ھے دیکھ کر بہت دکھ ہوا.
اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا کرے،
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کراچی میں دھماکا، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Post by محمد شعیب »

آمین
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”