نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

Post by عتیق »

[center]نائن الیون: جس نے سب کچھ بدل دیا
بی بی سی اردو

Image

ہائی جیکر اپنا سفر شروع کرتے ہیں
05:45:00

ریاست مین میں واقع پورٹ لینڈ انٹرنیشنل جیٹ پورٹ۔ انیس میں سے دو ہائی جیکر اپنا سفر شروع کرتے ہیں۔ سکیورٹی کیمروں میں وہ لمحہ محفوظ ہے جب عبدالعزیز العمری (درمیان) اور ہائی جیکروں کے سرغنہ محمد عطا (دائیں) بوسٹن کے لیے پرواز سے پہلے سکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزر رہے ہیں۔ دونوں ہائی جیکر بوسٹن سے امریکن ائیر لائنز کی پرواز11 پر سوار ہوئے جسے وہ ہائی جیک کرنا چاہتے تھے۔

Image

امریکن 77پر سوار ہوتے ہوئے
07:18:00

واشنگٹن کے مضافات میں واقع ڈیولز انٹرنیشنل ائیر پورٹ۔ ہائی جیکروں کی ایک دوسری ٹیم لاس اینجلس جانے والی امریکن ائیرلائنز کی پرواز77 پر سوار ہونے کے لیے سکیورٹی سے گزر رہی ہے۔ اس کلپ میں خالد المحضار اور نواف الحازمی نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کئی روز پہلے دونوں افراد کو واچ لسٹ پر ڈالا گیا تھا لیکن ائیرپورٹ سکیورٹی اس سے آگاہ نہیں تھی۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

امریکن11 کا اغواء
08:14:00

ہائی جیکر ٹیک آف کے پندرہ منٹ بعد عملے کے کم از کم دو افراد اور ایک مسافر کو خنجر سے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد جہاز کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں۔ جہاز کے عملے میں شامل بیٹی اونگ اس کے پانچ منٹ بعد شور مچاتی ہیں۔ وہ ائیر فون پر امریکن ائیر لائنز کو بتاتی ہیں کہ کاک پٹ سے کوئی جواب نہیں دے رہا اور یہ کہ کسی نے بزنس کلاس کے مسافروں پر خنجر سے وار کیے ہیں۔ میرے خیال میں ان کے پاس ٹوکیلی شام والا ڈنڈا بھی ہے۔

Image

فوج کو اطلاع کر دی گئی
08:37:52

ائیر ٹریفک کنٹرول کا عملہ امریکن 11 کے مسافروں کے لیے نشر کی جانے والی ٹرانسمیشن سننے کے بعد فوجی حکام سے رابطہ کرتا ہے۔ ’اگر آپ نے ہلنے جلنے کی کوشش کی تو آپ اپنے آپ کو اور ائیر لائن کو خطرے میں ڈال دیں گے۔ آپ خاموشی سے اپنی جگہ بیٹھے رہیں۔‘ یہ بات صاف دکھائی دے رہی ہے کہ یہ ہائی جیکنگ کا ایک واقعہ ہے۔ نو منٹ بعد ایف پندرہ جنگی جہاز حرکت میں آتے ہیں (لائبریری پکچر، چھ نومبر)۔

Image

یونائیٹڈ 175 کا اغواء
08:46:00

پائلٹوں کو قتل کر دیا جاتا ہے اور ہائی جیکر نوکیلی شام والے ڈنڈے اور بم کی دھمکی دے کر دوسرے مسافر طیارے کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں۔ آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر یہ اپنا رخ نیو یارک کی طرف موڑ لیتا ہے۔ ایک مسافر اپنے باپ کو فون کرتا ہے: ’میں نہیں سمجھتا کہ پائلٹ جہاز اڑا رہا ہے ۔۔۔۔ میرے خیال میں وہ شکاگو کی طرف جانا چاہتے ہیں یا کہیں اور۔ وہ طیارے کو کسی عمارت میں مارنا چاہتے ہیں۔ ڈیڈ آپ فکر نہ کریں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ بہت جلد ہو گا۔

جہاز ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے شمالی ٹاور سے ٹکراتا ہے
08:46:40

امریکن 11 چار سو چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے شمالی ٹاور سے ٹکراتا ہے۔ جہاز میں سوار بانوے کے بانوے مسافر اور عملے کے نو افراد اور ٹاور پر واقع دفاتر کے کئی کارکن ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ایک سو دس منزلہ عمارت میں بانوے فلور سے اوپروالی منزلوں میں موجود لوگ پھنس جاتے ہیں۔ طیارے کے ایندھن کے پھٹنے سے آگ کا ایک گولا پیدا ہوتا ہے جو ویسٹ سٹریٹ کی لابی تک عمارت کو شدید متاثرکرتا ہے۔

Image

آگ بجھانے کا عملہ موقع پر پہنچتا ہے
08:52:00

فائر فائٹرشمالی ٹاور کی لابی میں داخل ہوتے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں کہ لابی کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور جھلسے ہوئے کئی افراد وہاں موجود ہیں۔ وہ ریسکیو کا کام شروع کرتے ہیں اور سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہیں۔ نو بجے تک فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ اس وقت تک دو سو پینتیس کارکنوں کو وہاں بھجوایا جا چکا ہے۔

Image

امریکن 77 کا اغواء
08:54:00

امریکن 77 ہائی جیکروں کی طرف سے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد آٹھ بجکر چون منٹ پر اپنا راستہ تبدیل کرتا ہے۔ دو منٹ بعد بوئنگ سیون فائیو سیون کا ٹرانسپونڈر بند کر دیا جاتا ہے۔ مسافر اپنے پیاروں کو جہاز میں پائی جانے والی ہنگامی حالت سے آگاہ کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ہائی جیکروں نے حملے میں باکس کاٹنے والے آلات کا استعمال کیا۔

Image

پولیس موبلائزیشن
08:58:00

نیویارک پولیس ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تقریباً ایک ہزار اہلکار تعینات کرتی ہے۔ دو ہیلی کاپٹرپہلے ہی روانہ ہوچکے ہیں اور شمالی ٹاورمیں موجود دو پولیس اہلکار لوگوں کو وہاں سے چلے جانے کا کہتے ہیں۔ پورٹ اتھارٹی پولیس کے افسر بھی موقع پر موجود ہیں۔ نو بجے تک تمام شہریوں کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر خالی کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

Image

ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا جنوبی ٹاور نشانہ بنتا ہے
09:03:11

انخلاء کا عمل جاری ہے کہ یونائیٹڈ پرواز 175 ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے جنوبی ٹاور سے 540 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکراتی ہے۔ بوئنگ 767 جہاز عمارت کی ستترویں سے پچاسیویں منزل کو کاٹ کر رکھ دیتا ہے۔ جہاز پر سوار تمام پینسٹھ افراد فوراً ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اوپر کی منازل پر جانے کے لیے صرف ایک سیڑھی بچتی ہے اور بہت سے لوگ مدد کی تلاش میں چھت کا رخ کرتے ہیں۔

انتباہ: اس وڈیو کے چند مناظر ناظرین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

صدر کو آگاہ کیا جاتا ہے
09:05:00

وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف اینڈریو کارڈ صدر کو بتاتے ہیں کہ دوسرے ٹاور سے ایک اور طیارہ ٹکرایا ہے اور امریکہ پر حملہ ہو چکا ہے۔ صدر جارج بش مزید پانچ سے سات منٹ تک فلوریڈا میں سیراسوٹا کے ایما بکر ایلیمنٹری سکول کے کمرۂ جماعت میں رہتے ہیں جہاں وہ بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Image

یونائیٹڈ 93 کا اغواء
09:28:00

گیارہ ستمبر کو تین جہاز پہلے ہی اغوا ہونے پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کے حکام نے فلائیٹ 93 کو کاک پٹ سکیورٹی کے حوالے سے متنبہ کیا۔ لیکن اس پیغام کے بھیجنے میں دیر ہو گئی تھی۔ نو بج کر اٹھائیس منٹ پر ہائی جیکرز ہرکت میں آ گئے تھے۔ جہاز سے ٹرانسمیشن جاری تھی۔ کاک پٹ سے آواز آ رہی تھی ’باہر جاؤ، باہر جاؤ، باہر جاؤ‘۔

Image

جارج بش کا پہلا بیان
09:30:00

امریکہ پر متعدد حملوں کے بارے میں اپنے پہلے مختصر بیان میں صدر وعدہ کرتے ہیں کہ ’ان افراد کی تلاش اور نشاندہی کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی جنہوں نے یہ کام کیا ہے۔ ہماری قوم کے خلاف دہشتگردی بھہر نہیں سکتی‘۔ وہ فوری طور پر واشنگٹن واپس جانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہیں

http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

نائب صدر بنکر میں
09:37:00

اس خدشے کے بعد کہ امریکن 77 کا رخ وائٹ ہاؤس کی جانب ہے نائب صدر ڈک چینی کو بنکر میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ڈک چینی صدر کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فوراً دارالحکومت کا رخ نہ کریں۔ اس تصویر میں نائب صدرکو گیارہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس کے آپریشنز سنٹر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Image

پینٹاگون نشانہ بنا
09:37:46

امریکن ائرلائنز کی پرواز 77 امریکی محکمۂ دفاع کی عمارت سے 530 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکراتی ہے۔ جہاز پر سوار تمام چونسٹھ اورعمارت میں کام کرنے والے ایک سو پچیس فوجی اورعام شہری اس حادثے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے مضافات میں واقع یہ پانچ پہلوؤں والی عمارت امریکی فوج کا مرکز اور دنیا کے چند بڑے دفاتر میں سے ایک ہے۔

انتباہ: اس وڈیو کے چند مناظر ناظرین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

جنوبی ٹاور منہدم ہوتا ہے
09:58:59

طیارہ ٹکرانے کے ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں یہ ایک سو دس منزل عمارت دس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں منہدم ہو جاتی ہے۔ اندر موجود کوئی بھی فرد زندہ نہیں بچتا۔ گرد کے بادل اور ملبہ جنوبی مین ہٹن میں پھیل جاتا ہے۔ عمارت کے اندر اور آس پاس موجود چھ سو افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اس جگہ یا اس سے اوپری منزلوں پر کام کرتے تھے جہاں طیارہ ٹکرایا تھا۔

انتباہ: اس وڈیو کے چند مناظر ناظرین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

یونائیٹڈ 93 کا کریش
10:03:11

ریاست پینسلوینیا میں شینکسویل کے مقام پر جلے ہوئے درخت اس جگہ کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں یونائیٹڈ 93 پرواز زمین سے ٹکرائی تھی۔ ہائی جیکرز نے جب دیکھا کہ وہ جہاز کا کنٹرول کھو رہے ہیں تو انہوں نے اسے زمین سے ٹکرا دیا۔ پرواز کے دوران عملے اور مسافروں کو ان کے چاہنے والوں نے نیویارک میں حملوں کے بارے میں بتا دیا تھا اور اسی وجہ سے جہاز پر مزاحمت ہوئی۔

Image

شمالی ٹاور منہدم ہوتا ہے
10:28:25

شمالی ٹاوربھی اسی تیزی سے گرتا ہے جیسے جنوبی ٹاور گرا تھا۔ عمارت کے اندر اور آس پاس موجود چودہ سو افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ جنوبی ٹاور کی طرح یہاں بھی ان میں سے زیادہ تر اس جگہ یا اس سے اوپری منزلوں پر کام کرتے تھے جہاں طیارہ ٹکرایا تھا۔ سیڑھیوں پر موجود سولہ افراد اس تباہی میں زندہ بچ نکلتے ہیں۔

انتباہ: اس وڈیو کے چند مناظر ناظرین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

امریکہ کی فضائی حدود کی بندش
اندازاً12:30:00

تمام غیر ہنگامی سویلین طیارے اتار گراؤنڈ کر دیے جاتے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کی فضائی حدود بند کر دی جاتی ہیں۔ ملک کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں افراد پھنس جاتے ہیں۔

Image

صدر کی واشنگٹن واپسی
18:54:00

صدر واپس واشنگٹن پہنچتے ہیں۔ ان کا دن ائرفورس ون پر مختلف محفوظ مقامات کے درمیان سفر کرتے گزرا ہے۔ انہیں نائب صدر سے فون پر بات کرتے دکھایا جاتا ہے۔



جارج بش کا خطاب
20:30:00

وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب میں صدر بش اسے امریکی تاریخ کے سب سے تاریک دنوں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ وہ قوم کو بتاتے ہیں کہ’ یہ قتلِ عام ہماری قوم کو خوفزدہ کرنے کے لیے تھا کہ وہ افراتفری کا شکار ہو اور پیچھے ہٹ جائے لیکن وہ ناکام رہے ہیں‘۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml

Image

بش نیشنل سکیورٹی کونسل سے ملتے ہیں
21:00:00

قوم سے خطاب کے بعد صدر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلاتے ہیں۔ صدر بش یہ واضح کر دیتے ہیں کہ وہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل کرنے والے گروہوں اور انہیں پناہ دینے والی کسی بھی قوم کو سزا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Image

نوٹ: یہ رپورٹ بی بی سی کی تیار کردہ ہے
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia...leven_as.shtml[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

Post by عتیق »

یہ دن ہمارے لیے خوشی، مسرت اور جشن کا دن ہے کیوں کہ اس دن امریکہ اور اس کے اتحادی کی ناک خاک آلود ہوئی تھی.........
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

Post by پپو »

عمدہ شیئرنگ کی عتیق بھائی
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

Post by عتیق »

[quote="پپو"]عمدہ شیئرنگ کی عتیق بھائی[/quote]



شکریہ پپو بھیا
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

Post by بلال احمد »

لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نائن الیون:جس نے سب کچھ بدل دیا

Post by عتیق »

جزاک اللہ بلال بھیا...............
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”