ٹرمینل میں دھماکہ، سولہ آئل ٹینکرز تباہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ٹرمینل میں دھماکہ، سولہ آئل ٹینکرز تباہ

Post by اعجازالحسینی »

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے افغانستان میں اتحادی فوج کے لیے تیل لے جانے والے سولہ ٹینکرز کو آگ لگا دی ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پولیس افسر شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ واقع ہفتے کی شام کو پیش آیا۔ پشاور کے نواحی علاقے میں ان آئل ٹینکرز کا ٹرمینل تھا جہاں یہ ٹینکرز کھڑے تھے۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق اس ٹرمینل پر کُل 28 ٹینکرز کھڑے تھے جب دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 16ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

پولیس افسر خورشید خان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’ہم باقی ٹینکرز کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ بم ٹرمینل میں نصب کیا گیا تھا یا ٹینکر پر۔‘

پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز اعجاز خان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹرمینل میں دھماکہ، سولہ آئل ٹینکرز تباہ

Post by بلال احمد »

خبر کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹرمینل میں دھماکہ، سولہ آئل ٹینکرز تباہ

Post by عتیق »

الحمد اللہ
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”