[center]چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
اور كفن و غسل دے كر نماز جنازہ ادا كرنا
ميرى بيوى حاملہ تھى چار ماہ اور تين ہفتے بعد
بچہ ماں كے پيٹ ميں ہى فوت ہو گيا،
ہمارے ذمہ كيا كرنا واجب ہے كيا اس كا نام ركھا جائے،
اور كيا اس كا عقيقہ كيا جائے، اور اگر اس كے علاوہ بھى كچھ ہے
تو آپ اس سلسلہ ميں ہمارا تعاون كريں ؟
الحمد للہ:
چار ماہ كے بعد ساقط ہونے والے حمل ميں
علماء كرام كا اختلاف پايا جاتا ہے، ہمارے
علماء و مشائخ كا يہ فتوى ہے كہ اس كا نام ركھا جائيگا،
اور اس كو غسل و كفن دے كر اس كى
نماز جنازہ بھى ادا كى جائيگى،
اور وہ مسلمانوں كے قبرستان ميں دفن كيا جائيگا،
اور اس كا عقيقہ بھى كيا جائيگا.
مستقل فتوى كميٹى سے درج ذيل سوال كيا گيا:
آپ كے علم ميں لانا چاہتا ہوں كہ ميرى بيوى كا فوت ہونے
سے قبل چار ماہ كا حمل ساقط ہو گيا تھا، ميں نے اس نماز جنازہ
ادا كيے بغير ہى دفن كر ديا، آپ سے گزارش ہے كہ اگر
ميرے ذمہ كچھ لازم آتا ہے تو معلومات فراہم كريں ؟
كميٹى كا جواب تھا:
" علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق جب وہ چار ماہ كا تھا
چاہيے تو يہ تھا كہ اس كو غسل اور كفن دے كر
اس كا نماز جنازہ ادا كيا جاتا، اس كى دليل
ابو دواد ترمذى وغيرہ كى عمومى حديث ہے:
مغيرہ بن شعبہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں
كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" ساقط شدہ كى نماز جنازہ ادا كى جائے "
ليكن مطلوب فوت ہو چكا ہے،
اس ليے آپ پر كوئى چيز لازم نہيں آتى "
اور كميٹى كے علماء كا يہ بھى كہنا ہے:
" اگر اس كے چار ماہ پورے نہيں ہوئے تو اسے
نہ تو غسل ديا جائيگا اور نہ ہى اس كى نماز جنازہ ادا كى جائيگى
اور نہ ہى اس كا عقيقہ كيا جائيگا؛
كيونكہ اس ميں روح ہى نہيں پھونكى گئى تھى "
اور شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ
سے درج ذيل سوال كيا گيا:
كيا چھوٹا بچہ جو پيدا ہونے سے قبل ہى
ساقط ہو جائے اس كا عقيقہ ہو گا يا نہيں ؟
شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:
" جو چار ماہ سے قبل ساقط ہو جائے تو اس كا عقيقہ نہيں
اور نہ ہى اس كا نام ركھا جائے اور نہ ہى
اس كى نماز جنازہ ادا كى جائيگى،
بلكہ وہ كسى بھى جگہ زمين ميں دفن كر ديا جائيگا.
ليكن جو چار ماہ كا ہو چكا ہو تو اس ميں روح پھونكى جا چكى ہوتى ہے،
چنانچہ اس كا نام بھى ركھا جائيگا اور اس كو كفن بھ ديا جائيگا
اور اس كى نماز جنازہ بھى ادا ہو گى اور مسلمانوں كے قبرستان
ميں بھى دفن كيا جائيگا،
اور ہمارى رائے ميں اس كا عقيقہ بھى كيا جائيگا.
ليكن بعض علماء كرام كہتے ہيں كہ:
اس كا عقيقہ اس وقت تك نہيں ہو گا جب تك كہ وہ پيدا ہونے كے
بعد سات يوم تك زندہ نہ رہے، ليكن صحيح يہى ہے
كہ اس كا عقيقہ كيا جائيگا،
" كيونكہ وہ روز قيامت اٹھائيگا تو وہ اپنے والدين كى سفارش كريگا "
اہل علم كہتے ہيں:
كم از كم مدت جس ميں خلقت اور شكل واضح ہو جاتى ہے
وہ اكياسى ( 81 ) دن كا حمل ہے "
فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء
واللہ اعلم .
شيخ محمد صالح المنجد
(المملكة العربية السعودية)
““““““““““““““““[/center]
چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
جزاک اللہ
مفید معلومات فراھم کرنے کا شکریہ۔
مفید معلومات فراھم کرنے کا شکریہ۔
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
جزاک اللہ
اضواء بہن معلومات فراہم کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ۔
اضواء بہن معلومات فراہم کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ۔
[center][/center]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
الله يجزاك خير وبارك الله فيك ...افتخار wrote:جزاک اللہ
مفید معلومات فراھم کرنے کا شکریہ۔
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
علی عامر wrote:معلومات سے آگاہی کا شکریہ ...
جزاك الرحمن الجنة...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
رضی الدین قاضی wrote:جزاک اللہ
اضواء بہن معلومات فراہم کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ۔
جزيت خير الجزاء و جزاك الرحمن الجنة
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
شئرنگ کا شکریہ، جزاک اللہ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: چوتھے ماہ كا حمل ضائع ہونا اور اس كا نام ركھنا
جزاك الله كل خيریاسر عمران مرزا wrote:شئرنگ کا شکریہ، جزاک اللہ
و نفع الله بك الآسلام والمسلمين ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]