اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by مجیب منصور »

السلام علیکم
اچھی طرح پڑھ کر فیصلہ خود کریں

اسا مہ بن لادن کی شہادت کا ڈرامہ آج بلکل ایسے ہوا ہے جیسے رات کے اندھیرے میں کوئی چور ڈاکو کسی گھر میں گھس کر پہلے اس گھر کی بجلی اور فون کی تاریں کاٹ دیں۔ ۔ پھر اس گھر کے مکینوں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق چھانٹ چھانٹ کر مار دیں ۔ بلکل ایسے ہی کچھ امریکی جہازوں پر سوار پاکستان میں داخل ہوئے اور پاکستانی اینٹلیجنس نیٹ ورک کو ڈسکنکٹ کر کے اسامہ بن لاڈن کو مارنے کا معرکہ سر انجام دیا اور کسی انڈین فلم کی طرح اپنے بگ باس اوباما کو اپنی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا “ کام ہوگیا بھائی آپ کا دشمن اسامہ بن لادن کو ٹپکا دیا “ ۔ پھر دن چڑھے ، چھوٹے بدمعاش بھائی زرداری کو فون پر یہ کہتے ہوئےاطلاع دی “ اے بھائی اپن کو تم کیا سمجھے تھے۔۔ بس سوئے رہو اور کچھ نہ کرو ، ہم نے اپنا کام کر لیا ہے “ ۔۔

‎ کتنی حیرت کی بات ہے کہ دس برسوں سے دنیا کا سب سے زیادہ مطلوب شخص اور مغربی حکمرانوں کا محبوب ہدف جس کے سر کی قیمت بھی پانچ کروڑ امریکی سرکار نے خود لگا رکھی ہو وہ اتنی خاموشی سے مار دیا گیا کہ نہ گھر والوں (پاکستان) کو پتہ چلا اور نہ انڈر ورلڈ ( امریکہ ، برطانیہ ) کے کسی ملک کے کسی ٹی وی چینلز پر اس کی موت کا ٹیلپ دکھایا گیا، اور مزید حیرت یہ کہ اسامہ بن لادن کو اسی خاموشی سے شریعی طور سمندر برد بھی کر دیا گیا ( سمندر میں لاشوں کو آخری رسومات کے بعد دفنانا کس مذہب میں رائج ہے ) ۔ جس طرح سے اسامہ بن لادن کے چرچے دنیا میں ہوا کرتےتھے اس سے تو یہی خیال رہا کرتا تھا کہ مرنے کے بعد عبرت کے نام پر اسے فرعون کے ساتھ ممی بنا کر رکھا جائے گا ۔۔ اسامہ کی شہادت کی اس اچانک ڈرامائی کاروائی سے رام گوپال ورما کی ڈائرکٹ کی ہوئی کئی سسپنس سے بھرپور کئی فلمیں یاد آ گئیں ۔ چونکہ امریکہ کی حالیہ سیاست بھی اب ہالی ووڈ اور بولی ووڈ سے زیادہ متاثر لگتی ہے ۔ اس لئے یہ بھی یہ بھی ڈر ہے بعید از قیاس نہیں ہے کہ کہیں فلمی انداز میں اسامہ بن لادن کا ڈبل رول نہ ہو ۔۔ اور اصلی اسامہ بن لادن کی اینٹری ابھی رہتی ہو ۔۔اور یہ بھی کہ گھر والوں (پاکستان ) کی “مجرمانہ چپ “ کسی گہری سازش کا اشارہ نہ بن جائے جس میں چھوٹے چور اپنی سلامتی کے لئے ڈاکوؤں سے آن ملتے ہیں ۔۔

‎بہر حال معاملہ کچھ بھی ہو لیکن بڑے بھائی اوباما نے اس تمام کاروائی میں اپنے چھوٹے بھائی زرداری کو کانوں کان ہوا نہیں لگنے دی ۔ اوباما کی خفگیوں کا کچھ کچھ علم زرداری کو پہلے ہی ہو چکا تھا اسی لئے انہوں نے مایوسی اور بیکاری سے بچنے کے واسطے پی پی پی کے ارکان کے ساتھ مل کر کچھ نیا گٹھ جوڑ کرنے کا سوچا تاکہ ارکان پی پی پی کا دل بہلا رہے ۔ اس بار پی پی پی دور کی کوڑی لائی ہے ، وقت گزاری کے لئے ق لیگ سے دوستی کا سوچ بیٹھی ہے ۔ حالانکہ یار لوگوں نے بہت سمجھایا کہ یہ ملن ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ آپ اور آپ کی جماعت کئی بار انہیں “ قاتل لیگ“ سے پکار چکی ہے لیکن جی وہ زرداری ہی کیا جو اپنی بات نہ منوائے ۔ سو تا دم تحریر پی پی پی ، ق لیگ کے ساتھ ، سات پھیرے لے چکی ہو گی ۔ دوستی کی انوکھی مثال قائم کرتے ہوئے ا ب یہ کسے یاد رہتا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ۔۔ سو پی پی پی کو بھی کیا خبر کے پاکستان میں یہ یہ ہو رہا ہے ۔
‎ٹارگٹ کلنگ
‎بھوک ننگ
‎اغوا برائے تاوان ڈاکہ ، چوری
‎فرقہ پرستی
‎قبائلی مسائل
‎ڈرون حملے
‎پٹرولیم اور بجلی کے مسائل
‎تعلیمی معیار اور نوکریوں کی عدم دستیابی
‎کارخانے اور معشیت کی تباہ کاریاں
‎کسان اور ان کی زمینوں کی خرد برد
‎ان حالات میں اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ پہلے تو پاکستان کے حکمرانوں کے پاس بہانہ ہوتا تھا کہ یہ سب کچھ القائدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کا کیا دھرا ہے ۔۔ اب ان بہانوں کا کیا ہو گا ۔۔ پاکستانی حکمران کس کو مورد الزام ٹہرائیں گے اور کس منہ سے امریکہ سے بھیک مانگیں گے ۔۔ لو جی اس چکر میں زرداری ، گیلانی اور رحمانی سب جاب سے بھی گئے ۔۔ خیال یہ ہے امریکہ بھی پاکستان کو خرچہ پانی دیتے دیتے تھک سا گیا تھا ۔ آخر اپنے بچوں کے منہ سے چھین چھین کر کب تک پاکستانی حکمرانوں کا پیٹ بھرتا ۔۔ لیکن یہاں یہ مت بھولئے کہ امریکہ دو مونہہ والا سانپ ہے ، یونہی جان نہیں چھوڑے گا ۔۔ جتنا مال پانی اس نے جہاں جہاں لگایا ہے اسے وصولنے کے لئے کہیں اور نیا باب کھولے گا ۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب اگلی عالمی ٹارگٹ کلنگ کب شروع ہوتی ہے ۔

‎ خیر یہ تو بعد کی باتیں ہیں ۔۔ اس وقت کی بات تو یہ ہے کہ آج یعنی دو مئی دوہزار گیارہ کے دن اسامہ بن لان ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کاروائی میں مر چکا ہے ۔۔ اسے پورے تالاب کو گندہ کرنے والا مگر مچھ جان کر پانچ گھنٹوں کے اندر اندر سمندر برد بھی کیا جا چکا ہے ۔۔ اس کے ڈی این اے کی پڑتال بھی بھیج دی گئی ہے ۔ ۔ لوگوں میں یہ خوشخبری اور خوش فہمی بھی بانٹ دی گئی کہ طالبان کمزور ہو گئے ہیں ۔۔ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ۔۔عالمی براداری کے چور ڈاکوؤں نے ایک دوسرے کو مبارک سلامت بھی کہہ دیا لیکن یہ بات امریکہ کو کون سمجھائے گا کہ اس نے اسامہ بن لاڈن کی موت کا ڈرامہ ، ڈرامائی انداز میں رچا کر اسے موت نہیں دی بلکہ اسے ہیرو بنا دیا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب اس کے نام کے شہید جیسا لفظ بھی لکھا جائے گا ۔

‎اسامہ بن لادن عالمی سیاست کا ایک ایسا ہیرو تھا جس کی دہشت کی حکومت دس برس تک رہی ۔ اس کی وجہ سے امریکہ نے وہ سب کر ڈالا جو کسی مہذب ملک کو زیب نہیں دیتا . وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے کئی کمزور مسلمان ملکوں کے ساتھ اپنی دہشت کا مکروہ کھیل کھیلا ۔ اپنی اسی طاقت کے نشے میں نائن الیون کو بہانہ بنا کر عراق کو نیست و نابود کر دیا ۔۔ سارے مسلمانوں کو مختلف بہانے بنا کر ان کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیا ۔ امریکہ نے اسی اسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان سے جنگ کاجواز پیدا کیا اور جب ان سے اپنی جنگ ہارنے لگا تو امداد کی مد میں مال دیکر پہلے تو پاکستان کے لالچی حکمرانوں کا مہنہ بندکیا پھر اپنی جان چھڑا نے کے لئے کمال ہوشیاری سے پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں گھسیٹ لیا ۔۔ پھر اسی اسامہ بن لادن کی تلاش میں 30,000 بے گناہ پاکستانی موت کے گھاٹ اتار دئے گئے اور 5000 فوجی اہلکار امریکہ نوازی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔۔

‎ آج جب اسامہ بن لادن کی موت کا تمغہ لینے کی باری آئی تو امریکہ نے کسی پاکستانی فوجی ، سی آئی اے یا اینٹلیجنس کو منہ نہیں لگایا اور رات کے اندھیرے میں چور ڈاکوؤں کی طرح آئے اور اسے مار کر اپنے ساتھ ہی لے کر چلے گئے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان ان کا منہہ دیکھتا رہ گیا ۔ جبکہ اصولی طور پر اسامہ بن لادن اگر پاکستان میں تھا تو اسے مارنے کا حق صرف پاکستان کو تھا ۔۔ اور اگر امریکہ نے مار ہی دیا تھا تو اس کی لاش پر قبضہ اور اس کی آخری رسومات کا اختیار صرف پاکستان کو تھا ۔۔

‎کیا اب بھی پاکستانی حکمرانوں اور فوجیوں کو لگتا ہے امریکہ پاکستان کا وفادار ہے ۔۔ ؟
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by علی عامر »

حالات و واقعات کی تصویر کشی احس انداز میں بیان فرمائی ہے.

جزاک اللہ.


اللہ ہمیں اس ڈرامے کے تمام کرداروں‌کے شر سے محفوظ فرمائے. آمین،
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by اضواء »

[center]السلام عليكم و رحمة الله و بركاته.....

اللهم انصر الآسلام و المسلمين .....

حسبي الله ونعم الوكيل

‎اسامہ بن لادن عالمی سیاست کا ایک ایسا ہیرو تھا اور رہیگا

اللہ تعالی الشیخ اسامہ کی حفاظت کرے

اس تصویر میں واضح ہے کے یہ سب فوٹو شوپ سے کیا گیا ہے

Image


الله يجزاك خير مجيب منصور صاحب و بارك الله فيك .......
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by افتخار »

بھیا زرداری صاحب کو تو اپنی حکومت سے فرست ملے تو کچھ اور سوچیں
کہ ملک میں کیا ہو رہا ھے۔
ان کو تو یہ پتا ھے کہ ق لیگ اور وغیرہ وغیرہ کہا ھیں،


امریکہ کا سب ڈرامہ ھے۔

میں نے ایبٹ آباد تقریباٰ سارا ہی دیکھا ھے
وہاں تو کسی کو جرات نیہں کے وہ گوم بھی سکے۔
تو یہ سب کچھ کیا ھے۔
تمام علاقہ آرمی کے کنٹرول میں ھے۔
اور اسامہ کا اس علاقہ میں اتنا عرصہ رک جانا


کیا بات ھے۔ اس ڈرامے کی۔
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by مجیب منصور »

اپنے خوبصورت تجزیوں سے نوازنے کا شکریہ.جزاکم اللہ
اللہ تعالی اسلام کے اس عظیم ہیرے کی حفاظت فرنائے.آمین
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by مجیب منصور »

بی بی سی اردو کی یہ حیران کن رپورٹ بھی ظاہر کررہی ہے کہ شیخ اسامہ بن لادن زندہ ہیں

سوال یہ ہے کہ جب امریکی گوانتانامو کے پابہ زنجیر قیدیوں کی تصاویر اور ویڈیوز دکھا سکتے ہیں، ابو غریب کی تصاویر افشا ہوسکتی ہیں، صدام حسین کی گرفتاری کے مناظر کو بطور ٹرافی ہر زاویے سے دکھایا جاسکتا ہے ، صدام کے بیٹوں اودے اور قصی کی لاشوں کی تصاویر ریلیز ہوسکتی ہیں ، القاعدہ کے خالد شیخ محمد کی بعد از حراست اور ابو مصعب الزرقاوی کی بعد از مرگ تصاویر جاری ہوسکتی ہیں تو پھر امریکہ اپنے دشمن نمبر ایک اسامہ بن لادن کی تصاویر جاری کرنے سے کیوں انکاری ہے۔

یہ وہ سوال ہے جو اس وقت پاکستان کے عام لوگوں میں بالخصوص اور باقی دنیا میں بالعموم گفتگو کا محور ہے اور کوئی واضح جواب نہ ملنے کا خلا چے مے گوئیوں اور بھانت بھانت کی قیاس آرائیوں سے پر ہو رہا ہے۔

صدر اوبامہ اس لیے تصاویر جاری کرنے کے حق میں نہیں کیونکہ ان کے خیال میں سر پر دو گولیاں لگنے کے سبب اسامہ چہرہ مسخ ہو گیا تھا اور ایسی تصاویر جاری کرنے سے مسلمان دنیا میں بالخصوص اشتعال پھیل سکتا ہے۔

امریکی ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ اسامہ کی لاش کو سمندر برد کرنے سے پہلے نہ صرف کفنایا گیا بلکہ نیوی کے ایک مسلمان اہلکار نے اس کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی۔

اگر یہ مان لیا جائے کہ اسامہ واقعی غیر مسلح تھا تو پھر اسے زندہ پکڑنے کے بجائے گولی کیوں ماری گئی۔ کیا امریکہ کا نمبر ایک دشمن امریکہ کے لیے زندہ زیادہ قیمتی تھا یا مردہ ۔اگر اس کے گھر سے برآمد ہونے والا مواد امریکی قیمتی سمجھ کر ساتھ لے جا سکتے ہیں تو انتہائی ماہر انتیس کمانڈوز غیر مسلح زندہ اسامہ کو ساتھ لے جانے کے بجائے اس کی لاش کیوں لے گئے۔

میری ایک ریٹائرڈ پولیس افسر سے بات ہوئی جسے بہت سے دیگر لوگوں کی طرح تصاویر جاری نہ کرنے کا امریکی جواز خاصا کمزور لگ رہا ہے۔بقول اس کے ’جو ملزمان پولیس مقابلوں میں سر پر گولیاں لگنے سے مارے جاتے ہیں ان کے خون آلود چہرے بھی کفنانے سے پہلے پانی سے صاف کر کے زخموں کو روئی یا کسی اور شے سے چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ چہرہ کم ازکم اس قابل ضرور ہو جائے کہ اس کی تصویر بنائی جاسکے۔کیا یہ بات امریکی نہیں جانتے ؟‘

بقولِ پولیس افسر امریکی حکام نے پہلے یہ کہا کہ اسامہ کو اس لیے ہلاک کیا گیا کہ وہ مسلح تھا، پھر ایک روز بعد یہ کہا گیا کہ وہ غیر مسلح تھا۔ سوال یہ ہے کہ جب امریکی صدر سمیت نیشنل سیکورٹی کونسل کی پوری قیادت یہ مقابلہ براہِ راست بذریعہ وڈیو دیکھ رہی تھی تو کیا اسے یہ نظر نہیں آیا کہ اسامہ مسلح ہے یا غیر مسلح۔ اس کے بعد بھی قومی سلامتی کے مشیر جان برینن کو اپنی بریفنگ میں مسلح اور وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کو اپنی بریفنگ میں اسامہ کو غیر مسلح کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

اگر یہ مان لیا جائے کہ اسامہ واقعی غیر مسلح تھا تو پھر اسے زندہ پکڑنے کے بجائے گولی کیوں ماری گئی۔ کیا امریکہ کا نمبر ایک دشمن امریکہ کے لیے زندہ زیادہ قیمتی تھا یا مردہ ۔اگر اس کے گھر سے برآمد ہونے والا مواد امریکی قیمتی سمجھ کر ساتھ لے جا سکتے ہیں تو انتہائی ماہر کمانڈوز غیر مسلح زندہ اسامہ کو ساتھ لے جانے کے بجائے اس کی لاش کیوں لے گئے۔
فی الحال تو جو بھی کہانی آ رہی ہے وہ امریکی یا حساس پاکستانی ذرائع سے ٹکڑوں کی شکل میں آرہی ہے۔اگر عینی شاہدوں کی وڈیو جاری ہوجائے تو پھر اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی کہ امریکی حکومت تصاویر جاری کرتی ہے یا نہیں کرتی۔

بقولِ پولیس افسر امریکی حکام اگر تصاویر جاری کرنے سے ہچکچا رہے ہیں تو پھر میری عقل بھی یہ تسلیم کرنے سے ہچکچا رہی ہے کہ وہ مردہ اسامہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

عین ممکن ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں ہلاکت دکھائے جانے کے باوجود اسامہ اب تک کسی امریکی تفتیشی کمرے میں زندہ ہو اور اس سے القاعدہ نیٹ ورک اور ایمن الظواہری سمیت القاعدہ کے روپوش ارکان کے بارے میں ہر ممکن راز اگلوانے کی کوشش کی جارہی ہو اور پھر اسے ہلاک کرکے کسی نامعلوم قبر یا سمندر میں اتار دیا جائے۔

لیکن میری یہ تھیوری غلط بھی ہوسکتی ہے بشرطیکہ پاکستانی حکام اسامہ کی زندہ بیوی یا بیٹی کی ویڈیو جاری کردیں جو اس کارروائی کے سب سے اہم عینی شاہد ہیں۔

فی الحال تو جو بھی کہانی آ رہی ہے وہ امریکی یا حساس پاکستانی ذرائع سے ٹکڑوں کی شکل میں آ رہی ہے۔اگر عینی شاہدوں کی وڈیو جاری ہوجائے تو پھر اس بات کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی کہ امریکی حکومت تصاویر جاری کرتی ہے یا نہیں کرتی۔

مجھے نہیں معلوم کہ آپ اس ریٹائرڈ پولیس افسر کے دلائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں یا نہیں لیکن جب تک پورا سچ سامنے نہیں آتا چے مے گوئیوں کا بازار اسی طرح گرم رہے گا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/05/110505_wusat_osama_pic_zs.shtml
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by پپو »

یار یہ لوگ مکارہیں اپنے مقاصد کے علاوہ کوئی کا م نہیں کرتے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by اضواء »

اللهم احفظ الشيخ أسامه من كيد الكفار ومن حقد المنافقين
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by مجیب منصور »

آمین ثم آمین.جزاکما اللہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اسامہ کی شہادت ۔ایک ڈرامہ

Post by اعجازالحسینی »

[center]فنا فی اللہ کی تہہ میں بقا کا راز مضمر ہے
جسے مرنا نہیں آتا اسے جینا نہیں آتا
[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”