شاہد آفریدی کے اسٹائل کے بارے میں۔ . .

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
Post Reply
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

شاہد آفریدی کے اسٹائل کے بارے میں۔ . .

Post by نورمحمد »

[center]
شاہد آفریدی کے اسٹائل کے بارے میں۔ . .(منجانب فکرستان )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ[/center]
کینیڈا کے کپتان نے کہاہے کہ صرف ایک کھلاڑی شاہدآفریدی ہماری ٹیم کیلئے بھاری پڑگیا۔شاہد آفریدی کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کھیل میں اُنکا جوش وجذبہ دیکھنے کے لائق ہوتاہے ۔اُنہیں یہ ہوش ہی نہیں رہتا ہے کہ گراؤنڈ میں وہ کتنا چلتے پھرتے ہیں ۔مسلسل آگے پیچھے دائیں بائیں گھومتے رہتے ہیں ۔اگر کوئی سروے کرے تو میرے خیال میں شاہد آفریدی کا نام گینیز بک میں آسکتا ہے ۔یہ وُہ کھلاڑی ہے ۔جو گراؤنڈ میں ایک پل کیلئے بھی نِچلا نہیں بیٹھتا ہے مسلسل چلتھ پھرتھ کرتا رہتا ہے ۔اور جب وُہ کسی کھلاڑی کو آؤٹ کر کےاپنے ہپنا ٹائیزڈ اسٹائل پر کھَڑے ہوجاتے ہیں تو اُسکے چاہنے والوں کے جسم کے اندر سےایسی خوشی اور مُسرّت پھوٹ پڑتی ہےکہ بیان سے باہر ہے ۔اُسکے اِ س سٹائل پر اپنی عُمر کی مناسبت سے کوئی مُسکراتا ہے توکوئی خوشی سے بے اختیار قہقہے لگاتا ہے ، کسی کی زبان بوم بوم آفریدی پُکارنے لگتی ہے تو کوئی بیخودی میں اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رقص کرنے لگتا ہے ۔ میں نے ہپنا ٹائیزڈ اسٹا ئل اسلیئے لکھا ہے کہ شاہدآفریدی نے جتنی باربھی آؤٹ کرنے پر یہ اسٹائل بنایا وہ ایک جیسا ہے آپکواِس میں کہیں فرق نہیں ملے گا ۔ جیسے وہ پتھر کا مجسمہ ہو ۔ایسا محسوس ہوتا ہے ۔شاہد آفریدی جب کسی کھلاڑی کو آؤٹ کرتا ہے تو شاہد آفریدی میں سے وہ اسٹائلش مُجسمہ نِکل کر کُچھ دیر کیلئے آفریدی کی جگہ آ کَھڑا ہوتا ہے اورکُچھ سیکنڈوں کیلئے آفریدی وہاں سے غائب ہوجاتا ہے۔جب کوئی کھلاڑی اُسے مُبارک باد دیتے ہوئے اُس سے لپٹ جاتا ہے تو پھر وہ مجسمہ غائب ہوجاتا ہے اور شاہد آفریدی حاضر ہوجا تا ہے ۔ آفریدی کے اس اسٹائل کو سری لنکن بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے حالانکہ یہ رویہ قومی جذبہ کے خلاف ہے ۔ لیکن شاہد آفریدی کا اسٹائل اُس جزبہ پر حاوی ہوگیا ۔
اسی طرح سے جب آفریدی کی بے چین روح وجد میں آکے چوکے چھکے لگانے پر اُتر آتی ہے تو اُسکےچوکے چھکے شائقین کے پورے جسم میں خوشی اور مُسّرت کی لہر دوڑا دیتے ہیں۔یہ لہر جسم میں موجود ہرسیل کو خوشی اور مُسّرت سے اتنا لبریز کردیتے ہیں کہ فرد خوشی سے ناچنے لگتا ہے ،چیخنے لگتا ہے ،بُوم بُوم آفریدی کرنے لگتا ہے۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: شاہد آفریدی کے اسٹائل کے بارے میں۔ . .

Post by یاسر عمران مرزا »

لیکن شاہد آفریدی کے چھکوں چوکوں والا یہ سٹائل کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شاہد آفریدی کے اسٹائل کے بارے میں۔ . .

Post by چاند بابو »

بہرحال پھر بھی وہ ایک بہت اچھا کھلاڑی ہے.
پٹھان ہے اس لئے یہ بات یقینی نہیں ہوتی کہ یہ کیسا کھیلے گا مگر اپنی طرف سے پوری کوشش ضرور کرتا ہے اچھا کھیلنے کی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: شاہد آفریدی کے اسٹائل کے بارے میں۔ . .

Post by نورمحمد »

لیکن جب بھی آتا ہے تو بالر پر دباؤ ضرور ہوتا ہے
Post Reply

Return to “متفرقات”